لاہور: 8 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
لاہور:
پولیس نےآٹھ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
سپرنٹنڈنٹ پولیس کینٹ کے مطابق 15 پر ایک خاتون کی کال موصول ہوئی تھی کہ ایک نوجوان نے اس کی کمسن بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی ہے، جس پر پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی۔
باٹا پور پولیس نے فوری کرتے ہوئے بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم شاہ ذیب عرف جیری کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی کینٹ ایس شفیق کے مطابق بچی گھر سے سودا لینے اسٹور پر گئی تھی کہ ملزم شاہ ذیب نے بچی کو ورغلا پھسلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی، متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم شاہ ذیب عرف جیری کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایس پی کینٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او باٹا پور عبدالواحد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی کوشش
پڑھیں:
لاہور: گھر میں کیمرے ٹھیک کرنے آنیوالے ٹیکنیشن نے گاہک کو ہتھوڑے مار کر قتل کردیا
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں سی سی ٹی وی ٹیکنیشن نے 36 سالہ گاہک کو تلخ کلامی پر ہتھوڑے مار کر قتل کر دیا۔
ملزم نے مقتول کے اہل خانہ کو 24 گھنٹے یرغمال بنا کر رکھا۔ پولیس نے دروازہ توڑ کر لاش نکالی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ڈیفنس کے رہائشی حسن نے کیمروں کی دیکھ بھال کے لیے سی سی ٹی وی ٹیکنیشن ادریس کو گھر بلایا تھا، جہاں تلخ کلامی کے بعد ملزم نے حسن کی اہلیہ، 5 سالہ بیٹی اور ماں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر رسیوں سے باندھ دیا اور حسن کو سر پر ہتھوڑا اور چاقو مار کر قتل کر دیا، ملزم نے لاش ایک کمرے میں لے جا کر خود کو بھی اندر بند کر لیا۔
دوسرے روز رات کو جب مقتول حسن کی عزیزہ گھر پر آئی تو بند دروازہ دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے دروازہ توڑ کر دیکھا تو ملزم نے لاش چادر میں لپیٹ کر رکھی ہوئی تھی اور خود اس کے پاس بیٹھا تھا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی۔