’وہ ایک مسخرا ہے‘، جیسن گلیسپی کی ہیڈ کوچ عاقب جاوید پر کڑی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر اور پاکستانی ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی نے موجودہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو مسخرا قرار دے دیا۔
عاقب جاوید کی جانب سے بیان کی گئی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی کی وجہ کے جواب میں جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ عاقب جاوید ان سے کوچ کا عہدہ ہتھیانا چاہتے ہیں۔
پاکستانی ٹیم اب 5 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ون ڈے میچز کے لیے نیوزی لینڈ جائے گی۔ محمد رضوان اور بابر اعظم کو ٹی 20 اور شاہین آفریدی کو ایک روزہ انٹرنیشنل فارمیٹ سے ہٹا کر سلمان علی آغا کو ٹی 20 کا نیا کپتان اور شاداب خان کو نائب کپتان مقرر کرتے ہوئے چند بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عاقب جاوید سے پاکستانی ٹیم کی تنزلی کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے گزشتہ ڈھائی سالوں میں 16 کوچز اور 26 سلیکٹرز کا تقرر کیا جس کی وجہ سے ملک میں کرکٹ کو نقصان پہنچا۔
عاقب جاود نے کہا کہ ہمارے نظام میں آپ کبھی بھی کسی کو مکمل طور پر مسترد نہیں کر سکتے اور ہم ایک نئے انداز اور ذہنیت کو تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تجربہ کار کھلاڑیوں کا مستقبل میں کوئی کردار نہیں ہے‘۔
عاقب جاوید سے پہلے گیری کرسٹن کو وائٹ بال کا کوچ مقرر کیا گیا تھا جب کہ جیسن گلیسپی کو بہت دھوم دھام سے ٹیسٹ کوچ نامزد کیا گیا تھا۔ گلیسپی اور کرسٹن دونوں کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 سے قبل 2 سال کے معاہدے پر تعینات کیا گیا تھا اور پی سی بی نے پاکستان ٹیم کے لیے ایک نئے دور کا وعدہ کیا تھا۔
تاہم گیری کرسٹن نے T20 ورلڈ کپ کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا اور گلیسپی کو اس وقت برطرف کر دیا گیا تھا جب انہوں نے اپنے معاہدے اور تنخواہ کے ڈھانچے میں مناسب تبدیلی کے بغیر آل فارمیٹ کوچ کا کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
دریں اثنا عاقب کے کوچ کی تبدیلیوں کے بارے میں بیان نے جیسن گلیسپی کی طرف سے ایک تمسخرانہ ردعمل آیا جنہوں نے سوشل میڈیا پر عاقب جاوید کو ایک مسخرہ کہا اور ان پر الزام لگایا کہ وہ گیری کرسٹن اور ان کو پاکستان ٹیم کے کوچز کی پوزیشنز سے ہٹوانا چاہتے ہیں۔
جیسن گلیسپی نے کہا کہ عاقب جاوید تمام فارمیٹس کے کوچ بننے کی خاطر میرے اور گیری کرسٹن اور مجھے نیچا دکھا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم جیسن گلیسپی عاقب جاوید عاقب جاوید پر تنقید عاقب جاوید کا تمسخر گیری کرسٹن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ ٹیم جیسن گلیسپی عاقب جاوید عاقب جاوید پر تنقید عاقب جاوید کا تمسخر گیری کرسٹن پاکستانی ٹیم جیسن گلیسپی گیری کرسٹن عاقب جاوید گیا تھا کے کوچ
پڑھیں:
بابر کا دفاع؛ کیا عمر اکمل واپسی کی راہ ہموار کررہے ہیں؟
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم مسلسل ناقص فارم اور شکستوں کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
بابراعظم کی پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر 4 میچوں میں ایک فتح اور 3 ناکامیوں کے باعث 2 پوائنٹس کیساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے، تاہم کپتان کی ناقص پرفارمنس مسلسل موضوعِ بحث ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان پر بڑھتی تنقید کے درمیان عمر اکمل نے اپنے کزن کی ناقص فارم کا دفاع کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ پریشر کو نظر انداز کریں اور اپنے نیچرل گیم پر توجہ دیں، جلد فارم حاصل کرلیں گے۔
مزید پڑھیں: عمر اکمل نے ہیڈکوچ اور سابق کپتان پر بھی الزامات کی بوچھاڑ کردی
عمر اکمل نے کہا کہ ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے لیکن وہ پاکستان کا بہترین بلےباز ہے، میری بابراعظم سے ذاتی درخواست ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید، سب کچھ بھول کر صرف اپنی کرکٹ پر توجہ دیں۔
مزید پڑھیں: انوکھا واقعہ؛ عبید شاہ نے عثمان کے منہ پر ہاتھ دے مارا، ویڈیو وائرل
بابراعظم سے متعلق عمر اکمل کے بیان پر کئی صارفین کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم میں واپسی کیلئے انکا دفاع کرکے راہ ہموار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: "ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا"
دوسری جانب پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں بابراعظم نے 4 اننگز میں بالترتیب 0، 1، 2 اور 46 رنز بنائے ہیں جبکہ ٹی20 ورلڈکپ 2024، چیمئینز ٹرافی اور دورہ نیوزی لینڈ میں بھی انکا بلا رنز کے انبار لگانے میں ناکام رہا ہے۔