حکومت کا معیشت کے استحکام کا دعویٰ جھوٹا ہے، عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور راہنما تحریک انصاف کا پی ٹی آئی راہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں استحکام آیا ہے، کہتے ہیں معیشت میں استحکام آیا ہے وہ کہاں ہے ہمیں نظر نہیں آتا۔؟ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت بد حالی کا شکار ہو چکا ہے، گندم کی کاشت اور پیداوار میں بحران کا سامنا ہے، معیشت کا پہیہ مکمل جام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور راہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت کا معیشت کے استحکام کا دعویٰ جھوٹا ہے۔سلمان اکرم راجہ، شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمرایوب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں استحکام آیا ہے، کہتے ہیں معیشت میں استحکام آیا ہے وہ کہاں ہے ہمیں نظر نہیں آتا۔؟ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت بد حالی کا شکار ہو چکا ہے، گندم کی کاشت اور پیداوار میں بحران کا سامنا ہے، معیشت کا پہیہ مکمل جام ہے، انڈسٹریاں بالکل بند ہیں، زراعت اس وقت مشکل ترین وقت سے گزر رہی ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اس وقت آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر بہت پیچھے رہ گیا ہے، سروس نہیں مل رہی، معیشت سکڑ چکی اور بد ترین حالات سے گزر رہی ہے، روپے کی قیمت میں کمی آنے سے 120 ارب روپے کا قرض اضافی چڑھا، 2930 ارب روپے کے قرضے ری شیڈول کیے گئے۔ عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ جب یہ قرض ادا کرنا ہوگا اس کی قیمت پاکستانیوں کو ادا کرنا ہو گا، 14 سو ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں سے صرف 92 ارب خرچ ہوا، 3 ماہ باقی ہیں ابھی تک صرف 8 فیصد ترقیاتی بجٹ خرچ ہوا۔
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں معیشت کا برا حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر 200 کے قریب مقدمات بنائے گئے، 26 نومبر کو جو کچھ ہوا سب کے سامنے ہے، تمام اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں عمران خان کو کسی ڈیل نہیں آئین و قانون کےذریعے باہرنکالیں، ہمارا ہر لمحہ بانی کی رہائی کی کوششیں ہیں۔
سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے پاکستان کی معیشت کو گروی رکھا، جن اداروں میں نقصانات کم ہیں ان کو بیچ رہے ہیں، جہاں ان کے مفادات کو نقصان ہو وہ اس پر قانون سازی کر لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر کو ہی لے لیں، انہوں نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، دوسری جانب سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی ہی نہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں استحکام آیا ہے انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ ملک کہنا تھا کہ
پڑھیں:
ملک میں چینی کی وافر مقدار دستیاب ہے، قیمتوں پر سختی سے عمل کیا جائے گا: رانا تنویر حسین
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و ریسرچ رانا تنویر حسین نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں چینی کی کوئی کمی نہیں اور کافی ذخیرہ موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے چینی کی نئی قیمت مقرر کر دی ہے اور اس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا تاکہ عوام کو سستی چینی مل سکے، جبکہ کاشتکاروں کے مفادات محفوظ رہیں۔ وزیر نے آگاہ کیا کہ اس سال کل 5.8 ملین میٹرک ٹن چینی کی پیداوار ہوئی، جب کہ گزشتہ سال 1.3 ملین میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی کیونکہ زائد اسٹاک دستیاب تھا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت چوری اور ذخیرہ اندوزی پر مکمل کریک ڈاؤن کر رہی ہے تاکہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کو روکا جا سکے۔
اشتہار