Express News:
2025-09-18@14:50:38 GMT

ہائی جیک کرنے والوں سے پارٹی ناراض ہے، فواد چوہدری

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

اسلام آباد:

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میرے سے پارٹی ناراض نہیں ہے پارٹی ان لوگوں سے ناراض ہے جنھوں نے ہائی جیک کیا ہوا ہے، ایک سادہ سی بات ہے عمران خان کی رہائی میں یہ لوگ ناکام ہوئے ہیں، خیبر پختونخوا کی حکومت ناکام ہوئی ہے، جو لوگ ابھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ووٹ انھوں نے صرف عمران خان کے نام پر ہی دیے تھے۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بزدار بھی تو عمران خان نے لگایا تھا، ہم ایک بزدار کو روتے تھے انھوں نے ہم پر چار پانچ لگا دیے ہیں۔

تجزیہ کار محسن بیگ نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ ریاست ڈری ہوئی تھی، نیچرلی تحریک انصاف نے ایک غلط امید اپنے لابنگ کرنے والے تھے واشنگٹن میں یا انھوں نے دلوا دی یا یہ خود آگئے۔ 

تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا کہ  ماضی میں بھی امریکا کے ساتھ تعلقات میں اتارچڑھاؤ تو آتا رہا ہے لیکن کبھی کشیدہ اس لیول کے نہیں ہوئے کہ جہاں ریاستی سطح پر بالکل تعلقات ختم ہو جائیں، ادارے ایک دوسرے کے ساتھ کام بھی کرتے ہیں، انٹیلی جنس شیئرنگ بھی ہوتی ہے اور یہ جو حالیہ کارروائی ہوئی ہے یہ بھی جس ماحول کے اندر ہوئی ہے شاید ہی کسی کو پتہ ہو پیچھے کام ہو رہا تھا انٹیلی جنس شیئرنگ ہو رہی تھی اور اسی وجہ سے یہ کارروائی ہوئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انھوں نے

پڑھیں:

بھارتی سائفر نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی ایجنسیوں کے تعلق کو بے نقاب کر دیا: چوہدری انوارالحق

چوہدری انوارالحق — فائل فوٹو

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہےکہ بھارتی سائفر ڈارک ویب پر لیک ہوا جس نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی ایجنسیوں کے تعلق کو بے نقاب کردیا۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ چور کی داڑھی میں تنکا نہیں تو ایکشن کمیٹی وضاحت کیوں دے رہی ہے، ایکشن کمیٹی تشدد کا راستہ چھوڑ کر آئینی و قانونی راستے پر آئے، آزاد کشمیر اسمبلی میں پاکستان اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں کی مخصوص نشستوں کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم خواہش ہوگی، حالات پرامن رہیں اور انسانی جانوں کے ضیاع کے اندیشوں سے بچنے کی کوشش کریں۔

چوہدری انوار الحق نے کہا کہ ایکشن کمیٹی پرانی فوٹیجز چلا کر نوجوانوں کے ذہن کو گندا کررہی ہے جس میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جارہا ہے، یہ ہجوم جمع کرکے کیا کرنا چاہتے ہیں؟

وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ انہوں نے کبھی 3 روپے بجلی نہیں مانگی وہ تو ہم نے اس کے لیے کوشش کی، یہ تو پاکستان کی قیادت نے فیصلہ کیا کہ جو چیز دنیا میں کہیں نہیں ہوتی مگر ہم آزاد کشمیر کے لوگوں کو دیں گے تاکہ رشتے میں دراڈ نہ آئے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی سائفر نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی ایجنسیوں کے تعلق کو بے نقاب کر دیا: چوہدری انوارالحق
  • جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی تعلق کو نقاب کردیا: وزیراعظم آزاد کشمیر
  • پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے خوشخبری
  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز جنوبی پنجاب کے ایم پی ایز سے کیوں ناراض ہیں؟
  • عوام کی صحت کیساتھ کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی، شفقت محمود
  • پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، پارٹی کی اندرونی تقسیم عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹ ہے، علی امین گنڈا پور
  • بانی سے ملاقات نہ ہونے کا غصہ ؛ علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو منافق قرار دے دیا
  • عمران خان ڈیل نہیں کرینگے، سر اُٹھا کر واپس آئیں گے، سلمان اکرم راجہ
  • عمران خان ڈیل نہیں کریں گے ، سراٹھا کرواپس آئیں گے‘ سلمان اکرم
  • بلدیاتی ملازمین کیلئے گلشن اقبال مثالی ٹاؤن بن گیا‘ڈاکٹر فواد