بنوں کینٹ حملہ ناکام رہا، تمام 16دہشت گرد ہلاک، 5جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
حملہ آوروں نے دو بارود سے بھری گاڑیاں حفاظتی دیوار سے ٹکرا دیں ،خودکش دھماکوں کی وجہ سے حفاظتی دیوار کا کچھ حصہ منہدم ،ایک مسجد اور رہائشی عمارت بھی تباہ 13بے گناہ شہری شہید، 32زخمی ہو گئے
حملے میں افغان شہری براہ راست ملوث تھے ، شواہد سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی اور نگرانی افغانستان میں موجود خوارج کے سرغنہ کر رہے تھے، آئی ایس پی آر
سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے کینٹ میں دہشت گرد حملہ ناکام بنا کر 16 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جبکہ شدید جھڑپوں کے دوران 5 بہادر فوجی مادر وطن پر قربان ہوگئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 4مارچ کو دہشت گردوںنے بنوں کینٹ پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی، دہشت گردوں نے کینٹ کی سکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی تاہم پاکستان کی مستعد اور بہادر سکیورٹی فورسز نے ان کے ناپاک عزائم کو فوری اور فیصلہ کن کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ حملہ آوروں نے دو بارود سے بھری گاڑیاں حفاظتی دیوار سے ٹکرا دیں، پاک فوج کے جوانوں نے بے مثال جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آوروں کو نشانہ بنایا اور 16 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جن میں 4 خودکش بمبار بھی شامل تھے ۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ اس شدید جھڑپ میں 5بہادر فوجی مادر وطن پر قربان ہو گئے ، خودکش دھماکوں کی وجہ سے حفاظتی دیوار کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا جس سے ملحقہ عمارتوں کو نقصان پہنچا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بدقسمتی سے ایک مسجد اور رہائشی عمارت بھی تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں 13 بے گناہ شہری شہید جبکہ 32 زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اداروں کی تحقیقات میں واضح طور پر ثابت ہوا ہے کہ اس حملے میں افغان شہری براہ راست ملوث تھے ، شواہد سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی اور نگرانی افغانستان میں موجود خوارج کے سرغنہ کر رہے تھے ۔ترجمان پاک فوج کے مطابق عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ ہونے دے ، پاکستان اپنی سرحدوں کے پار سے ہونے والے ان خطرات کے جواب میں ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم پر قائم ہیں، ہمارے بہادر فوجیوں اور بے گناہ شہریوں کی قربانیاں ہمارے اس غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، ہم اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے ہر قیمت چکانے کو تیار ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
پاکستانی ایئرپورٹس سائبر حملے سے محفوظ، فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں، پی ٹی اے
پاکستانی ایئرپورٹس سائبر حملے سے محفوظ، فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں، پی ٹی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے تمام ہوائی اڈے سائبر حملوں سے محفوظ ہیں اورفلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے تمام ہوائی اڈے محفوظ ہیں اور وہاں فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔اتھارٹی کے مطابق تمام سافٹ ویئر اور الیکٹرانک سسٹمز، بشمول امیگریشن، ایئرلائنز اور ریزا سسٹمز، مکمل طور پر فعال ہیں اور کسی قسم کی فنی خرابی یا سیکیورٹی خطرے کی اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے کہ یورپ اور برطانیہ کے بڑے ایئرپورٹس گزشتہ روز ایک بڑے سائبر حملے کی زد میں آگئے، جس کے باعث لندن ہیتھرو، برسلز اور برلن جیسے مصروف ہوائی اڈوں پر چیک اِن اور دیگر الیکٹرانک سسٹمز ناکارہ ہو گئے۔مسافروں کو کئی گھنٹوں کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ بعض ایئرپورٹس پر پروازیں منسوخ بھی کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق، کولنز ایئروسپیس کے الیکٹرانک سسٹمز اس حملے سے متاثر ہوئے، اور کمپنی نے تکنیکی مسئلے کی تصدیق کر دی ہے۔اس حملے سے جہاں یورپی ہوائی اڈوں پر آپریشن شدید متاثر ہوا، وہیں پاکستانی ایئرپورٹس پر ائیرپورٹ اتھارٹی نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے تمام ایئرپورٹس اس سائبر حملے سے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسعودیہ سے معاہدے کے ثمرات سے پاکستان معاشی طور بھی مستحکم ہوگا: خواجہ آصف سعودیہ سے معاہدے کے ثمرات سے پاکستان معاشی طور بھی مستحکم ہوگا: خواجہ آصف پنجاب بار کونسل کا الیکشن ہر صورت صاف اور شفاف ہوگا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مشرقِ وسطی میں دو ریاستی حل کیلئے 142 ممالک کی قرارداد سنگِ میل ہے، میکرون پاکستان اپنا سول جوہری پروگرام اچھی رفتار سے آگے بڑھا رہا ہے: عالمی نگران ادارہ کی ستائش انڈیا سے میچ، پاکستانی کرکٹ ٹیم نے شیڈول پریس کانفرنس منسوخ کر دی ایشیا کپ سپر فور: پاک-بھارت میچ میں متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہی امپائرنگ کریں گےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم