WE News:
2025-06-11@19:43:55 GMT

فیصل قریشی سوشل میڈیا اسٹارز کی حمایت میں بول پڑے

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

فیصل قریشی سوشل میڈیا اسٹارز کی حمایت میں بول پڑے

مشہور پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم اداکار فیصل قریشی متعدد مشہور پاکستانی ڈرامہ سیریلز میں اپنی شاندار اداکاری کی مہارت کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ان کے مقبول ترین ڈرامے بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ، قید تنہائی، میری ذات ذرہ بے نشان، میں عبدالقادر ہوں، بشر مومن اور فتور ہیں۔ انہوں نے حیوان، سبز پری لال کبوتر، آپ کے لیے اور بھیگی پلکیں جیسے ڈراموں میں بھی کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ساری اسپائس ہی ختم کردی، اب لوگ کیا کریں گے‘ فیصل قریشی کا والدہ کے بیان پر تبصرہ

فیصل قریشی کی حالیہ ہٹ ڈرامہ سیریل ’کھائی‘ کی بھی بہت زیادہ تعریف کی جارہی ہے۔ اسی طرح ’چنار خان‘ کی اداکاری کو بھی مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

ایک حالیہ شو میں فیصل قریشی اور اظفر رحمان نے سوشل میڈیا اسٹارز اور دانیر مبین کے بارے میں بات کی، فیصل قریشی نے کہا کہ آج کل لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام نے اسٹارز بنا دیے ہیں، میرے خیال میں وہ یہ کام کبھی کبھار دلکشی کے لیے کرتے ہیں لیکن حقیقی اداکار ہیں جو محنت کر رہے ہیں اور ان کی تعریف کی جانی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا، ’دانیر مبین ایک بہت محنتی اسٹار ہیں جن کا سوشل میڈیا کا پس منظر ہے۔ میں ان کے ساتھ ایک فلم کررہا ہوں اور انہوں نے مظفرآباد میں شوٹ ہونے والے ایک سخت سیکونس کے لیے کافی مشق کی تھی، دانیز مبین نے اس منظر کی سو بار مشق کی۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

انہوں نے کہا کہ وہ ایک بہترین شاٹ دینا چاہتی ہیں اور اسی وجہ سے وہ اس گرمی میں پریکٹس کر رہی ہیں۔ یہی وہ جذبہ ہے جو آج کے نوجوان اداکاروں میں نظر آتا ہے۔

اس موقع پر اظفر رحمان نے کہا کہ کام کسی کی ملکیت نہیں ہے اور کوئی بھی کرسکتا ہے، جیسے دانیر بہت محنت کررہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اظفر رحمان انسٹاگرام دانیز مبین سوشل میڈیا اسٹارز فیصل قریشی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انسٹاگرام سوشل میڈیا اسٹارز فیصل قریشی فیصل قریشی سوشل میڈیا انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

احتیاظ کرو، ورنہ اگلا نمبر تمھارا ہوگا۔صحیفہ جبار نے ایساکیاکیاجس پرعوام آگ بگولہ ہوگئے

اونٹاریو(نیوز ڈیسک)پاکستانی ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں — مگر اس بار وجہ کچھ مختلف ہے۔

کچھ ماہ قبل، مارچ 2025 میں صحیفہ نے انسٹاگرام پر ایک گہرا اور جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو خیرباد کہہ دیں گی۔ اس اعلان کے بعد نہ صرف انہوں نے اپنا فیس بُک اکاؤنٹ ختم کر دیا بلکہ انسٹاگرام پر بھی تمام پوسٹس ہٹا دی تھیں۔

تاہم، حالیہ دنوں میں وہ ایک نئے انداز میں واپس آئی ہیں — اور ان کی پوسٹس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔

صحیفہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی کچھ مونوکروم تصاویر، جن میں ان کا چہرہ تو نمایاں نہیں، مگر گردن، کندھے اور بازو واضح دکھائی دے رہے ہیں، کئی صارفین کے لیے حیرت اور کچھ کے لیے تنقید کا باعث بن گئی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Saheefa Jabbar Khattak (@saheefajabbarkhattak)


ابتدائی طور پر شیئر کی گئی چند متنازع تصاویر کو مداحوں نے اکاؤنٹ ہیک ہونے کا نتیجہ قرار دیا، مگر صحیفہ نے جلد ہی وہ تصاویر ہٹا دیں۔ اس کے بعد ایک اور تصویر سامنے آئی، اور ساتھ ہی تنقیدی تبصروں کا طوفان بھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ تنقید کرنے والوں کو صحیفہ نے نہ صرف کھری کھری سنائیں، بلکہ ان کے کمنٹس کے اسکرین شاٹس لیکر اسٹوریز میں پوسٹ بھی کیے — جس پر کچھ صارفین نے طنز کرتے ہوئے لکھا، “احتیاط کرو، ورنہ اگلا اسکرین شاٹ تمہارا ہوگا۔”

ایک طرف مداح ان کے انداز کو ‘ایکسپریسو آرٹ’ قرار دے رہے ہیں، تو دوسری طرف کئی سوشل میڈیا صارفین اس طرز کو حد سے تجاوز کہہ رہے ہیں۔

یہ واضح ہے کہ صحیفہ جبار کا انسٹاگرام اب صرف تصویری پوسٹس تک محدود نہیں رہا — یہ ایک ایسا میدان بن چکا ہے جہاں وہ خود پر ہونے والی تنقید کا جواب تخلیقی اور دو ٹوک انداز میں دے رہی ہیں۔
7 مزیدپڑھیں:ممالک جو سیاحوں کو اب برداشت نہیں کرتے، جانے سے پہلے ضرور جان لیں

متعلقہ مضامین

  • بجٹ 2025-26 : سوشل میڈیا کی آمدنی پر کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟
  • اپنی نامناسب تصاویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی صحیفہ جبار پر کڑی تنقید
  • احتیاظ کرو، ورنہ اگلا نمبر تمھارا ہوگا۔صحیفہ جبار نے ایساکیاکیاجس پرعوام آگ بگولہ ہوگئے
  • امریکی خاتون نے سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد جھنگ پہنچ کر نوجوان سے شادی کرلی
  • انڈر 15 بچے: سوشل میڈیا کا استعمال ممنوع، ماکروں کی تجویز
  • برطانیہ: بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے کے اقدامات زیر غور
  • فلم دیمک کی پروموشن،شوبز کے اداکار فیصل قریشی لائیو شو میں مداح کے سوال پر برہم
  • فیصل قریشی لائیو شو میں سوال پر برہم ہو گئے
  • خیبر پی کے میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت: فیصل کنڈی 
  • ایک گھر میں بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی کی خبریں جھوٹی قرار