ساہیوال، جعلی دیسی گھی بنانے والی فیکٹری پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
SAHIWAL:
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ساہیوال میں جعلی دیسی گھی بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 12 سو کلو جعلی دیسی گھی برآمد کر لیا۔
فیکٹری میں جعلی دیسی گھی کی تیاری استعمال ہونے والی متعلقہ میشنری بھی ضبط کر لی گئی ہے، فوڈ اتھارٹی کے حکام کے مطابق فیکٹری میں بناسپتی گھی کی ملاوٹ کر کے جعلی دیسی گھی تیار کیا جا رہا تھا۔
فوڈ حکام نے فیکٹری کی پروڈکشن کو اصلاح تک فوری طور پر بند کر دیا گیا اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق دیسی گھی کے نمونے لے کر مزید جانچ کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں تاکہ اس کی اصلیت کا تعین کیا جا سکے۔ اس کارروائی سے جعل سازی کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جعلی دیسی گھی فوڈ اتھارٹی
پڑھیں:
پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب، وائس ایڈمرل اویس بلگرامی مہمان خصوصی تھے
تصویر سوشل میڈیا۔پاک بحریہ کےلیے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی مہمان خصوصی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گن بوٹ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی، گن بوٹ بحری سیکیورٹی آپریشنز سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک بحریہ مستقبل میں اس طرز کی مزید گن بوٹس بنانے پر غور کر رہی ہے۔
لانچنگ تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران اور وزارتِ دفاعی پیداوار کے حکام نے شرکت کی۔
تقریب میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس اور شپ بلڈنگ انڈسٹری کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔