کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے گلی کا سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق فیروز آباد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 گلی نمبر 4 میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ مقتول کی شناخت 38 سالہ مرزا ساجد بیگ ولد ریاض بیگ کے نام سے کی گئی۔

مقتول لائنز ایریا کا رہائشی اور نجی سیکیورٹی کمپنی کا گارڈ تھا۔ واقعے کے وقت مقتول مزکورہ علاقے کی گلی میں بطور سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان آئے اور فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق مقتول ساجد ایک بیٹی کا باپ تھا اور گزشتہ ڈیڑھ سال سے گلی میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہا تھا۔ ، مکینوں نے بتایا کہ واقعہ سحری کے ٹائم پیش آیا۔ محلے  والے سحری میں مصروف تھے فائرنگ کی آواز سنائی دی فوری طور پر گلی میں نکل کر دیکھا تو ساجد کی خون میں لت پت لاش پڑی ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ علاقے کی گاڑیوں سے آئے دن بیٹریاں چوری ہو رہی تھیں جبکہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بھی بہت زیادہ بڑھ گئیں تھیں۔ متعدد بار فیروز آباد تھانے والوں کو درخواست دی کہ علاقے میں پولیس کا گشت بلکل نہیں ہے وہ بڑھایا جائے تاہم نامعلوم وجوہات پر پولیس نے گشت نہیں بڑھایا بلکہ کبھی کبھی جو دن کے وقت پولیس موبائل آتی تھی وہ بھی اب چکر نہیں لگاتی تھی۔ ساجد کے سکیورٹی گارڈ رکھنےکے بعد سے وارداتیں تھم گئی تھیں جس پر علاقے والو ں نے سکون کا سانس لیا تھا۔

پولیس کو جائے وقوعہ سے تیس بور پستول کے تین خول ملے ہیں۔ کراٸم سین یونٹ کی ٹیم واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی اور شواہد اکھٹے کیے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ورثا کو اطلاع کردی گئی۔

دوسری جانب  گڈاپ سٹی کے علاقے سپرہائی وے ڈی ایچ اے 9 کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے شخص کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے فاطمہ بقائی اسپتال ٹول پلازہ منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 69 سالہ زاہد حسین ولد بادل خان کے نام سے کی گئی۔ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔ علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی، باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

 

تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ میں دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کی گئی جہاں باپ بیٹے کو بے دردی سے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق فائرنگ اور دہرے قتل کا واقعہ گرجا روڈ بسم اللّٰہ آباد کے علاقے میں پیش آیا اور مقتولین کی شناخت 54 سالہ میر افضل اور16 سالہ جانباز کے نام سے ہوئی  ۔

پولیس نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اورفرارہوگئے، مقتول امیر افضل کے بڑے بیٹے نے پسند کی شادی کر رکھی تھی، جو الگ رہتا ہے، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیں۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ نامعلوم ملزمان گھر میں مقتولین سے ملکر بات چیت بھی کرتے رہے، جس کے دوران انہوں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے واردات کا نوٹس لیا اور ایس پی صدر سے واقعے کی رپورٹ طلب رکلی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔
پولیس نے بتایا کہ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور تحقیقات کی نگرانی کی۔
ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ موقع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، واقعے کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • سوات: مدرسے میں طالبعلم کا قتل، گرفتار ملزمان 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • راولپنڈی، باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • کراچی، سڑکوں پر موت کا رقص جاری، ٹریلر کی زد میں آ کر پاک بحریہ کا اہلکار جان بحق
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد زخمی
  • رجب بٹ کے گھر فائرنگ کا معاملہ، پولیس کارروائیوں کے بعد ٹک ٹاکرز میں صلح
  • کوئٹہ: قمبرانی روڈ پر ایک شخص نے اپنی بیٹی اور بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہو گئے
  • پشاور میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
  • کراچی: مسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے والد کو لوٹ لیا، واردات کی ویڈیو سامنے آگئی