پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری کے وکیل اور سابق وفاقی وزیر بابر اعوان نے کہا ہے کہ کبھی بھی مدد کے لیے ٹرمپ کی طرف نہیں دیکھا، نظام آج کل ٹرمپ کو عزت دو مہم چلا رہا ہے، دہشتگرد کو امریکا بھیجا گیا،  کسی ملزم کوامریکا کے حوالے کرنا ہی تھا تو عافیہ صدیقی والا معاملہ بھی حل کرلیتے۔

سابق وفاقی وزیر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کو سینٹ اجلاس میں شرکت نہ کرانے پر درخواست دائر کی گی، عدالت نے آج کی سماعت کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کردیے، چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر اعجاز کو پیش کرنے پروڈیکشن ارڈرز جاری کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیکن گزشتہ کئی اجلاسوں میں سینیٹر اعجاز چوہدری کو پیش نہیں کیا جارہا، اس کی وجہ سے چیئرمین سینیٹ بھی اجلاس میں شرکت نہیں کررہے، یہ اس نظام کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے، یہ نظام آج کل ٹرمپ کو عزت کو مہم چلا رہا ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے حکم باوجود پیش نہ کرنا اغوا اور حبس بےجا میں رکھنے کے مترادف ہے، سب سے بڑے صوبے کی ایک سیٹ سینیٹ میں خالی پڑی ہے، عدالت کو بتایا کہ چیرمین سینٹ کا حکم قانون کا درجہ رکھتا ہے، شبہاز حکومت اور مریم نواز کی پنجاب حکومت آرڈر خلاف ورزی کررہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جعلی حکومت کی وجہ سے ملک کے جو حالات بن چکے ہیں، ان حالات سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں رہا، بدقسمتی دہشتگردی ملک میں انتہا پر پہنچ چکی ہے، ایک دہشت گرد جس کو پکڑ کر امریکہ بھیجا گیا مجھے نہیں پتا اس کو کس عدالت میں پیش کیا گیا،  سابق صدر مشرف بھی اسطرح بندے پکڑ کر امریکہ کو دیتا رہا اور ڈالرز لیتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ملزمان کی حوالگی (extradition) کا قانون بھی موجود ہے، اس کے تحت ہی کسی گرفتار شخص کو باہر بھیجا جاسکتا ہے، اگر نے کسی ملزم کو امریکا کے حوالے کرنا تھا تو عافیہ صدیقی والا معاملہ بھی حل کرلیتے۔ 

بابر اعوان نے کہا کہ لیکن ایسی حکومت ہے جس کا نا سر ہے نا پاؤں ہے، ملک جس دوراہے پر کھڑا ہے وہاں سے واپسی کے لیے ضروری ہے، عمران خان سمیت تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے اور نئے انتحابات کروائے جائیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف نے کبھی بھی مدد کے لیے ٹرمپ کی طرف نہیں دیکھا، تحریک انصاف اللہ اور عوام کی طرف ہی دیکھتی ہے۔

اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چودھری کی سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر وفاق اور سیکرٹری سینیٹ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بدھ 12 مارچ تک جواب طلب کر لیا ہے۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے مطابق 9مئی 2023 کو ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا جو لاہور ہائیکورٹ سے ختم ہوا جس کے بعد 9 مئی کے جعلی اور بوگس مقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی۔

انہوں نے استدلال کیا کہ لاہور جیل میں قید ہوں،بطور سینیٹر سینیٹ اجلاس میں شرکت حق ہے، ہر سینیٹ اجلاس اورپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا حکم دیاجائے۔

عدالت نے پٹیشنر کے وکیل بابر اعوان سے پوچھا یہ معاملہ لاہور ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا؟ بابر اعوان ایڈوکیٹ نے محمد خان جونیجو اور جاوید ہاشمی کیسز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں ہی آتا ہے۔

عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی۔

درخواست میں وفاق کو بذریعہ وزارت داخلہ،سیکرٹری سینیٹ ، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب،سپریٹنڈنٹ لاہور جیل اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اجلاس میں شرکت اعجاز چوہدری سینیٹر اعجاز بابر اعوان درخواست پر نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

بی بی ایل سیزن 15 کا شیڈول جاری؛ شاہین آفریدی، بابر اعظم بھی ایکشن میں نظر آئیں گے

آسٹریلیا کی مشہور زمانہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے 15ویں ایڈیشن کا مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے۔

لیگ میچز 14 دسمبر 2025 سے شروع ہو کر 25 جنوری 2026 تک جاری رہیں گے۔ شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ہر رات کرکٹ ایکشن ہوگا، صرف کرسمس کی شام اور دن کے وقت میچز نہیں ہوں گے۔

ٹورنامنٹ کا آغاز ایک زبردست اور انتہائی دلچسپ مقابلے سے ہوگا، جب پرتھ اسکارچرز اور سڈنی سکسرز کی ٹیمیں پرتھ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

افتتاحی میچ کو خاص بنانے والی بات یہ ہے کہ پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم پہلی باربی بی ایل میں جلوہ گر ہوں گے، جو سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by KFC Big Bash League (@bbl)

مزید سنسنی خیز لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملے گا جب بابر اعظم کی ٹیم سڈنی سکسرز کا مقابلہ برسبین ہیٹ سے ہوگا، جس میں پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ شاہین آفریدی اس سال کے بی بی ایل ڈرافٹ میں نمبر 1 پک تھے اور برسبین ہیٹ کی فاسٹ بولنگ لائن اَپ کا اہم حصہ ہوں گے۔

بی بی ایل کے منتظمین نے اس سیزن کو فینز کے لیے مزید پُرکشش بنانے کی غرض سے ایسا شیڈول تیار کیا ہے جس کے تحت ہر ٹیم اپنے ابتدائی 10 دنوں کے اندر کم از کم ایک ہوم میچ ضرور کھیلے گی۔ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کو اسٹیڈیمز میں لانا اور ٹی وی ویورشپ میں اضافہ کرنا ہے۔

رواں سیزن پاکستانی شائقین کے لیے بھی خاصا دلچسپ ہوگا، کیونکہ ان کے پسندیدہ اسٹارز آسٹریلیا کی سرزمین پر شاندار کارکردگی دکھاتے نظر آئیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کا اڈیالہ جیل جانے کا ارادہ نہیں، عمران خان سے ملاقات کی کہانی بے معنی ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
  • عمران خان جتنی ملاقاتیں کسی قیدی کو میسر نہیں آئیں، سینیٹر عرفان صدیقی
  • بانی اور پی ٹی آئی میں فاصلہ ہے، عرفان صدیقی
  • نواز شریف کی اڈیالہ جیل جا کر عمران  سے ملاقات کی خبر لغو اور بے بنیاد ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
  • عالمی سطح پر یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کا معاملہ ہے،  اصل حکمران نیوٹرل ہیں: ثقلین امام
  • عمران خان نے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا،طلال چوہدری کا دعویٰ
  • عافیہ صدیقی کی رہائی میں حکومت کا شرمناک چہرہ سامنے آگیا،جماعت اسلامی
  • کبھی بھی خیبر پختونخوا میں بحران پیدا کرنے والا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی
  • بی بی ایل سیزن 15 کا شیڈول جاری؛ شاہین آفریدی، بابر اعظم بھی ایکشن میں نظر آئیں گے
  • گورنر خیبرپختونخوا کی وزیراعظم سے ملاقات کو سازش سے عبارت کرنا درست نہیں، سینیٹر عرفان صدیقی