ویٹیکن سٹی: پوپ فرانسس کی علالت کے باعث ویٹیکن میں معمول کی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ کیتھولک چرچ میں بے یقینی کی فضا چھا چکی ہے۔

سینٹ پیٹرز اسکوائر پر سیاحوں اور زائرین کی آمد و رفت جاری ہے، لیکن ویٹیکن کے اندر پوپ کے مصروف ترین معمولات معطل پڑے ہیں۔ پوپ فرانسس کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد سے اہم مذہبی اجتماعات، ملاقاتیں اور سفارتی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ویٹیکن سیکیورٹی کے نگران سوئس گارڈ کے ترجمان ایلیاہ سینوٹی کے مطابق، "ہم کم سے کم خدمات انجام دے رہے ہیں، پوپ کی غیر موجودگی میں کارڈینلز کچھ دعائیہ اجتماعات کی قیادت کر رہے ہیں، لیکن زیادہ تر سرگرمیاں ملتوی ہو چکی ہیں۔"

ویٹیکن کے مختلف محکموں میں روزمرہ کی سرگرمیاں کسی حد تک جاری ہیں، تاہم پوپ کی بیماری کے باعث مستقبل کی منصوبہ بندی مشکل ہو گئی ہے۔

88 سالہ پوپ فرانسس 14 فروری سے عوامی سطح پر نظر نہیں آئے، جب انہیں سانس لینے میں دشواری کے باعث روم کے جیمیلی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، بعد ازاں انہیں نمونیا کی تشخیص ہوئی۔ ڈاکٹروں نے ان کی صحت کے بارے میں کسی حتمی پیشگوئی سے گریز کیا ہے، جس کی وجہ سے ویٹیکن میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پوپ فرانسس

پڑھیں:

راشد نسیم آج اور کل کراچی میں مختلف تقریبات سے خطاب کریں گے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( اسٹاف رپورٹر)مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم آج 11 بجے دن مسجد قریشاں لانڈھی کراچی اور ساڑھے 12 بجے پی آئی اے کالونی گلشن اقبال میں تقریبات سے خطاب کریں گے جبکہ کل10 محرم کو 11 بجے دن مسجد قبا فیڈرل بی ایریا کراچی اور بعدنماز ظہر مسجد اقصیٰ گلشن اقبال میں محرم الحرام کی مناسبت سے تقریبات سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی ، ایرانی صدر نے تفصیلات بیان کردیں
  • ایرانی صدر کا بڑا بیان: اسرائیل کی جانب سے قتل کی ناکام کوشش
  • شہری فلیٹ خریدنے سے پہلے منظوری کی جانچ یقینی بنائیں، وزیر اعلیٰ سندھ
  • نستورٹیئمز کے پودے
  • پنجاب میں یوم عاشورہ میں شدید بارشوں کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری۔
  • یوم عاشورہ پر بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے پنجاب کا الرٹ
  • راشد نسیم آج اور کل کراچی میں مختلف تقریبات سے خطاب کریں گے
  • یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی تقریبات کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم
  • 14 اگست اور مارکۂ حق کی تقریبات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم
  • جشن آزادی اور آپریشن معرکہ حق کی تقریبات کی تیاری کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل