“امریکہ فرسٹ” پالیسی کے منفی اثرات امریکہ – یورپ تعلقات پر مرتب ہو رہے ہیں، چینی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
“امریکہ فرسٹ” پالیسی کے منفی اثرات امریکہ – یورپ تعلقات پر مرتب ہو رہے ہیں، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز
واشنگٹن :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے 38 ممالک کے15257 شرکاء کیساتھ کیے گئے سرویز کے مطابق، “امریکہ فرسٹ” کی پالیسی امریکہ اور یورپ کے تعلقات پر شدید منفی اثرات مرتب کررہی ہے ، جس کے نتیجے میں روایتی اتحادی ممالک میں امریکہ پر اعتماد کی شرح تیزی سے گر رہی ہے۔
سروے کے نتائج کے مطابق، 62.
جی7 ممالک کے 63.9فیصد شرکاء کا ماننا ہے کہ اس پالیسی سے امریکہ اپنے روایتی اتحادیوں کو مزید نظر انداز کرے گا.یہ اعداد و شمار سی جی ٹی این کے جاری کردہ دو عالمی سرویز سے حاصل کیے گئے ہیں، جن میں امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، جرمنی، فرانس جیسے ترقی یافتہ ممالک کے شرکاء کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ، برازیل، چلی، نائیجیریا، متحدہ عرب امارات، ویت نام سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک کے جواب دہندگان بھی شامل ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امریکہ فرسٹ
پڑھیں:
“میں تمہیں مار دوں گا” بھارتی ہیڈکوچ کو قتل کی دھمکی
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران بھارتی ٹیم کے سابق کرکٹر و موجودہ ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کو قتل دھمکی موصول ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کو ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے، جس میں محض ایک جملہ شامل تھا کہ میں تمہیں مار دوں گا۔
ہندو انتہا پسند حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ گمبھیر نے دھمکی ملنے پر راجندر نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروادی ہے، جس کے بعد اعلیٰ حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ دھمکی نے نہ صرف ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے بلکہ سیکیورٹی اہلکاروں کو فوری ایکشن پر مجبور کیا ہے۔
گوتم گمبھیر کی جانب سے باضابطہ طور پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے لیکن سائبر سیل ای میل کو ٹریک کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالنے والے گوتم گمبھیر نے ورلڈ کپ جیتنے والے کوچ راہول ڈریوڈ کی جگہ لی تھی۔
Post Views: 1