کراچی سے روانہ ہونے والی 11 پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی گیارہ پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور پشاور جانے والی11 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504،کراچی سے اسلام آبادجانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 672 ،کراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 شامل ہیں۔ کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف123،125،کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر بلیو کی پرواز 208 ،کراچی سے کوئٹہ جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 851 بھی منسوخ ہوئیں ۔ کراچی سے لاہورجانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 840،کراچی سے لاہورجانے والی ایئر بلیو کی پرواز 402،کراچی سے پشاورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 350اورکراچی سے پشاورجانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 865بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کراچی سے اسلام آبادجانے والی ہونے والی والی ایئر
پڑھیں:
میاں محمود الرشید جیل سے جناح اسپتال منتقل
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو لاہور کے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 71 سالہ رہنما محمود الرشید کو کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کے مختلف نوعیت کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ بھی بیماری کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔