بنگلادیش سے 5 دہائیوں بعد تجارت بحال، پہلا پاکستانی جہاز چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگر انداز
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تجارت کا آغاز ہونے کے بعد ایک اور پیشرفت سامنے آئی ۔
26 ہزار ٹن چاول کی کھیپ لے جانے والا پاکستانی کارگو پی این ایس سی کا جہاز 53 سال بعد چٹاگانگ کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا۔
پاکستانی جہاز ایم وی سبی بنگلا دیش کی بندرگاہ پہنچا۔ جس کے بعد براہ راست تجارت اور رابطے 5 دہائیوں بعد بحال ہوگئے۔
بنگلادیش پہنچنے پر پاکستانی بحری جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا، بنگلہ دیش کی وزارت خوراک کے اعلی حکام اور بنگلہ دیش میں پاکستانی سفارت خانے کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ اتاشی زین عزیز نے استقبال کیا۔
جہاز کے برتھ پر لنگر انداز ڈسچارجنگ شروع ہوگئی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکا(اسپورٹس ڈیسک )بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کیلئے 16 جولائی کو بنگلا دیش جائے گی، سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی کو ڈھاکا کے شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہوگا۔