VICTORIA, AUSTRALIA:

آسٹریلیا کے ایوالون ایئرپورٹ پر مسلح شخص کی جہاز میں سوار ہونے کی کوشش مسافروں اور پائلٹ نے ناکام بناتے ہوئے پکڑ لیا اور اس کے نتیجے میں ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ شخص نے ورکر کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور سڈنی جانے والی پرواز جے کیو 640 پر سوار ہونے کے لیے داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا تو مسافروں اور پائلٹ نے پکڑ لیا۔

وکٹوریا پولیس نے مشتبہ شخص کو جائے وقوع سے گرفتار کرلیا اور گرفتاری کے دوران کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس افسران مشتبہ شخص کو لے کر جا رہے ہیں، جو ورکر کے لباس میں ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by 7NEWS Australia (@7newsaustralia)

مقامی میڈیا نے بتایا کہ مشتبہ شخص طیارے میں ایئرلائن کے ٹیکنیشن کے بھیس میں سوار ہوا تھا اور اس کے پاس چھری اور ایک شاٹ گن موجود تھی۔

عینی شاہد بیکر نے بتایا کہ جس مسافروں نے محسوس کیا کہ مذکورہ شخص مسلح ہے تو انہوں نے پائلٹ کی مدد سے اس سے زمین پر گرایا۔

مسلح شخص کو گرفتار کروانے میں مدد کرنے والے مسافر بیری کلارک کا کہنا تھا کہ مشتبہ شخص ٹیکنیشن کے لباس میں داخل ہوا تھا، جیسے ہی وہ داخل ہوا تو ایئرہوسٹس ان سے سوال کر رہی تھیں تو اسی دوران وہ غصے میں آگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہونے تک ایک شاٹ گن نکال لیا تھا تو میں نے ایئرہوسٹس کو راستے سے ہٹا دیا اور مشتبہ شخص کے ہاتھ سے گن چھین کر توڑ دیا اور سیڑھیوں کی طرف پھینک دیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد میں نے اس کو پکڑا اور اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا، اتنے میں پولیس آگئی۔

وکٹوریا پولیس نے واقعے کی تصدیق کی کہ آتشیں اسلحے سے لیس شخس کی کمرشل فلائٹ میں داخل ہونے کی کوششوں کی خبر کے بعد افسران کو ایوالون ایئرپورٹ پر طلب کرلیا گیا تھا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by The Project (@theprojecttv)

پولیس نے بیان میں کہا کہ مشتبہ شخص کو جہاز میں بیٹھنے سے قبل ہی گرفتار کرلیا گیا اور پولیس طلب کرلی گئی تھی اور افسران نے کارروائی کرتے ہوئے مشتہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

بیان میں کہا گیا کہ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

ایوالون ایئرپورٹ کے سی ای او  ایری سوس نے بھی واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ تاحکم ثانی ایئرپورٹ کو مسافروں کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت صورت حال کی تفتیش کر رہے ہیں اور اولین ترجیح مسافروں اور ہمارے عملے کی سلامتی ہے۔

جیسٹار نے تصدیق کی کہ یہ سیکیورٹی خلاف ورزی ہے لیکن تفتیش کے حوالے سے تمام ذمہ داری وکٹوریا پولیس اور ایوالون ایئرپورٹ کے عہدیداروں پر ڈال دی۔

قبل ازیں گزشتہ ہفتے آسٹریلیا کے شمال مغربی وکٹوریا میں ملڈورا ایئرپورٹ پر پائلٹ کی غلطی سے کوئنٹاس لنک طیارہ پرواز بھرنے کے دوران رن وے کی لائٹس سے ٹکرا گیا تھا۔

بعد ازاں تفتیش کے دوران پائلٹ کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا جس میں ممنوعہ ادویات لینے سے متعلق ان کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور اس کے بعد طیارے کے دونوں پائلٹس کو سیفٹی ریگیولیٹرز اور ایئرلائن دونوں کے سامنے تفتیش کے پیش کیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مسافروں اور ہونے کی شخص کو

پڑھیں:

فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک،2 فرار

—فائل فوٹو

فیصل آباد میں ڈرائی پورٹ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

فیصل آباد: دورانِ ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

فیصل آباد میں 3 ہفتے قبل دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مارے گئے ملزمان متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔

ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تھائی لینڈ: پولیس کا طیارہ گر گیا، 6 افراد ہلاک
  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی
  • لاہور: بندوق کی نوک پر نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی، ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا رشتے دار گرفتار
  • فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک،2 فرار
  • کراچی: اغوا ہونے والا نوجوان غیور عباس بازیاب، 2 اغواکار گرفتار
  • بھارتی ریاست گجرات میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
  • ڈمپر ڈرائیوز کی سنگدلی، ریس لگاتے ہوئے ایک کار کو کچل دیا، کار سوار خاندان شدید زخمی
  • دوران پرواز جہاز کی چھت گر پڑی، مسافر ہاتھوں سے تھامنے پر مجبور
  • گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ کر تباہ
  • جامشورو میں مسافروں سے بھرا ٹرک الٹنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہو گئی