Islam Times:
2025-11-03@05:55:56 GMT

ریاست اٹل ہے، مٹانے والے خود مٹ جائیں گے، چیف سیکرٹری

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

ریاست اٹل ہے، مٹانے والے خود مٹ جائیں گے، چیف سیکرٹری

چیف سیکرٹری نے کہا کہ کیا بنوں میں کوئی کافر ہے کہ دہشت گرد حملے کرتے ہیں؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ مجھے بتائیں کس مقصد کے لیے یہ سب کچھ کررہے ہیں؟ دھماکے سے کیا حاصل ہوا؟  اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے دو ٹوک الفاظ میں پیغام دیا ہے کہ یہ ریاست پاکستان، حکومت پاکستان تو اٹل حقیقت ہے کہ ہمیشہ رہیں گے، ان کو مٹانے والے خود مٹ جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق بنوں دھماکے کے بعد سامنے آنے والا چیف سیکرٹری کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں انہوں نے  دہشت گردوں کو دو ٹوک الفاظ میں پیغام دیا اور کہا کہ یہ ریاست پاکستان، حکومت پاکستان تو اٹل حقیقت ہے کہ ہمیشہ رہیں گے، ان کو مٹانے والے خود مٹ جائیں گے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ کیا بنوں میں کوئی کافر ہے کہ دہشت گرد حملے کرتے ہیں؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ  مجھے بتائیں کس مقصد کے لیے یہ سب کچھ کررہے ہیں؟ دھماکے سے کیا حاصل ہوا؟ چیف سیکرٹری نے کہا کہ دھماکے مین معصوم بچوں کو شہید کردیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: چیف سیکرٹری کہا کہ

پڑھیں:

مشہد مقدس، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر تقوی کا ایم ڈبلیو ایم کے دفتر کا دورہ 

مولانا ناظر حسین تقوی نے کہا کہ ہمیں اپنے مشترکہ اہداف کے لئے باہم اکٹھا چلنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان میں شیعہ کاز کو آگے بڑھانے، خصوصا امام زمانہ (عج)کے عالمی انقلاب کے لئے زمینہ ہموار کرنے کے لئے اپنی توانائیوں کو بروئے کار لا سکیں۔  اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر حسین تقوی جو ان دنوں ایران کے دورے پر ہیں اُنہوں نے مشہد مقدس میں واقع دفتر مجلس وحدت مسلمین کا اپنے وفد کے ہمراہ دورہ کیا۔ مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس کے مسئول حجة الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے مہمانوں کا استقبال کیا اور اُنہیں خوش آمدید کہا۔ مہمان وفد میں دفتر قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے مسئول حجة الاسلام مولانا سید نجم الحسن جعفری، سینئر راہنما حجة الاسلام مولانا ڈاکٹر عقیل حیدر زیدی اور سابقہ مسوول حجة الاسلام مولانا سید موسی رضا نقوی بھی شامل تھے۔ پاکستان کی دونوں شیعہ ملی تنظیموں کے اہنماوں کے درمیان نہایت محبت آمیز صمیمی نشست میں  مشترکات پر دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔ مولانا ناظر حسین تقوی نے کہا کہ ہمیں اپنے مشترکہ اہداف کے لئے باہم اکٹھا چلنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان میں شیعہ کاز کو آگے بڑھانے، خصوصا امام زمانہ (عج)کے عالمی انقلاب کے لئے زمینہ ہموار کرنے کے لئے اپنی توانائیوں کو بروئے کار لا سکیں۔ مولانا ناظر عباس تقوی نے قائد ملت جعفریہ آیت اللہ السید ساجد علی نقوی اور ناصر ملت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی توفیقات میں اضافہ کی دعا کروائی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار آج ایک روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گے
  • مشہد مقدس، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر تقوی کا ایم ڈبلیو ایم کے دفتر کا دورہ 
  • پاک افغان مذاکرات سے قبل اہم سفارتی سرگرمیاں، نائب وزیراعظم ترکی جائیں گے
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، سفارتی کارکردگی کا جائزہ
  • امریکا, دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
  • قانون نافذ کرنے والے ادارے شہید عادل حسین کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں، علامہ صادق جعفری
  • ایف بی آئی کا ریاست مشی گن میں دہشت گرد حملہ ناکام بنانےکا دعویٰ
  • پاکستانی خلا باز جلد چینی اسپیس اسٹیشن پر جائیں گے
  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبائی حکومت کو مزید وقت مل گیا
  • چین کا بڑا اعلان: پاکستانی خلا باز جلد چینی اسپیس اسٹیشن پر جائیں گے