نومئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر حکومتی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے نو مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر حکومتی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 10 مارچ سے اپیلوں پر سماعت کرے گا ،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بینچ کا حصہ ہونگے۔
خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے نو مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے رجوع کر رکھا ہے ، نو مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 16 اپیلوں پر سماعت 11 مارچ کو ہوگی ،تین رکنی بینچ 12 مارچ کو نو مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 8 اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی نو مئی کے ملزمان کی ضمانت
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے منظور
— فائل فوٹواسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی۔
جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں نے آرڈر کردیا ہے، آفس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔
واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔