بابراعظم، محمدرضوان، نسیم شاہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
(شکیل خٹک)پاکستان کے کرکٹرز عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کپتان محمد رضوان، بابر اعظم اور نسیم شاہ عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔تینوں کھلاڑی ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔ عمرہ ادائیگی کے بعد کھلاڑیوں نے دورہ نیوزی لینڈ پر جانا ہے۔ بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ صرف ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پہلے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ جائے گا۔ ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑی بعد میں نیوزی لینڈ جائیں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 16 مارچ سے 26 مارچ تک کھیلی جائے گی۔ تین ون ڈے میچز 29 مارچ، دو اپریل اور آخری میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
بابر اعظم کو ایشیا کپ اسکواڈ کے ساتھ رکھنا چاہیے تھا: محمد یوسف
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو ایشیا کپ اسکواڈ کے ساتھ رکھنا چاہیے تھا اور جس میچ میں بہتر سمجھا جاتا انہیں کھلاتے۔
سماء کی خصوصی ٹرانسمیشن ’ زور کا جوڑ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بھارتی بیٹرز باؤلنگ کرنے والے اسپنرز کے ہاتھ کو دیکھ کر کھیلتے ہیں اس لیے آج پاکستانی اسپنرز خاصی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔
محمد یوسف کے مطابق ، انہوں نے اس سے قبل بتایا بھی تھا کہ بھارتی کھلاڑی سپن کو اچھا کھیلیں گی بھی اور اچھا سپن بھی کریں گے ۔
بابر اعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنی چاہیے اور میں نے اس حوالے سے بابر کو اور ماضی کے کوچز کو بتایا بھی تھا۔
Post Views: 2