پراسیکیوشن ام حسان و دیگر پر کار سرکار میں مداخلت ثابت نہیں کرسکی، ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
انسداد دہشت گردی عدالت نے کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار جامعہ حفصہ کی پرنسپل ام حسان اور دیگر خواتین کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پرنسپل مدرسہ جامعہ حفصہ ام حسان اور دیگر خواتین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تحریری فیصلہ جج طاہر عباس سپرا نے جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وکیل صفائی کے مطابق ملزمان کو مقدمہ میں بے بنیاد پھنسایا گیا، پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش مکمل کرلی ہے انہیں مزید گرفتار رکھنے کی ضرورت نہیں۔
عدالت نے کہا کہ پراسکیوشن کے مطابق ملزمان نے کار سرکار میں مداخلت کی، انتظامیہ اور پولیس کو کام سے روکنے کی کوشش کی، پراسکیوشن نے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی،ریکارڈ سے پتا چلتا ہے کہ بڑی تعداد میں ملزمان کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا، ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو مخصوص کردار یا رول نہیں دیا گیا،پولیس نے تمام ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا اس وجہ سے ریکوریز کا معاملہ بھی مشکوک ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کا عمل مکمل ہو چکا ہے، پراسکیوشن یہ ثابت نہیں کرسکی کہ ملزمان ضمانت کے بعد تفتیش یا ریکارڈ میں خلل ڈال سکتے ہیں،درخواست گزار خواتین ہیں اور ان کے فرار ہونے کے بھی امکانات نہیں، عدالت ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری 5 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض منظور کرتی ہے۔
واضح رہے کہ لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ اور جامعہ حفصہ کی مہتتم ام حسان اور دیگر خواتین کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری عملے پر مبینہ فائرنگ کے الزام میں مقدمہ درج ہے، انہیں پانچ مارچ کو عدالت رہا کرچکی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کار سرکار میں مداخلت تحریری فیصلہ ملزمان کو
پڑھیں:
سنگجانی جلسہ کیس: اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد قیصر کی سنگجانی جلسے کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع کر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسد قیصر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، سابق سپیکر قومی اسمبلی اپنی وکیل عائشہ خالد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
تفتیشی افسر کی استدعا پر درخواست ضمانت پر آج دلائل نہ ہو سکے، عدالت نے ہدایت کی کہ کیس کی اگلی سماعت پر ریکارڈ پیش کیا جائے اور دلائل دیئے جائیں۔
خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
عدالت نے اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی۔
مزید :