صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
صدر آصف علی زرداری نے مجلس شوری پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق صدر نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ایک اور آرٹیکل 56 کی شق 3 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس10 مارچ 2025بروز پیر سہ پہر 3بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کر لیا۔دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مارچ کو طلب کیا ہے۔خیال رہے کہ ایوان زیریں کا 11 مارچ کو ہونے والا اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 14 واں اجلاس ہوگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مارچ کو
پڑھیں:
عمران خان کو مشترکہ لائحہ عمل کے تحت رہا کروائیں گے، سہیل آفریدی
کارکنان کا یہ جذبہ بانی پی ٹی آئی سے والہانہ محبت کا عکاس ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر کی ملاقات ، وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو رہا کروائیں گے۔وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی سندھ سے سابق ایم این اے سیف الرحمان کر رہے تھے۔وفد نے سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ذاتی خرچے پر ملاقات کیلیے آنے والے وفد سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کارکنان کا یہ جذبہ عمران خان سے والہانہ محبت کا عکاس ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہم سب کی اولین ترجیح ہے، کارکنان حوصلے بلند رکھیں اور اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، مشترکہ لائحہ عمل کے تحت ان کو رہا کروائیں گے۔وفد نے کہا کہ سہیل آفریدی کے وزیر اعلیٰ بننے سے کارکنان میں ایک نئی امید جاگی ہے، پاکستان بھر سے کارکنان اور عوام کی امیدیں آپ سے وابستہ ہیں۔وزیر اعلیٰ نے وفد کی دعوت پر سندھ کا دورہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس متعلق شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے گا۔