وزیراعظم نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
وزیراعظم نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025  سب نیوز 
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی۔سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیا ایس آر او جاری کر دیا۔
نئے ایس آر او کے مطابق گریڈ 22 میں پروموشن کیلئے کسی افسر کا کیس صرف 2 مرتبہ زیر غور آ سکتا ہے، اگر 2 مرتبہ کیس زیر غور آنے پر پروموشن نہ مل سکی تو دوبارہ کیس زیر غور نہیں آئے گا، کسی بھی سروس گروپ کا افسر پھر اپنے پچھلے گریڈ میں ہی ریٹائر تصور ہو گا۔ دوسری جانب گزٹ آف پاکستان میں رولز کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی
پڑھیں:
نمبر پلیٹس کی تبدیلی،گاڑی مالکان کو مزید دو ماہ کی مہلت مل گئی
ویب ڈیسک:محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید دو ماہ کی توسیع کر دی۔
محکمہ ایکسائز ،ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے اس بارے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، نئے جاری ہونےوالے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی جدید سکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ اب 31 دسمبر 2025 ہے۔
اس سے قبل اجرک نمبر پلیٹس لگانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر رکھی گئی تھی۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
  نئی نمبر پلیٹس میں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے نئے جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں جن کی مدد سے گاڑیوں کی شناخت اور ٹریکنگ مزید آسان ہو جائے گی۔