2025-04-29@08:56:08 GMT
تلاش کی گنتی: 54

«سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی»:

    نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ این آئی آر سی اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے یکم مئی 2025 کو کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ شوکت عزیز صدیقی کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس کا مقصد ایسا ماحول فراہم کرنا ہے، جس سے آجر اور اجیر کے فاصلے کم ہوسکیں اور تعلقات کی بہتری کا ماحول فراہم ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ 1969 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ایسی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ امید ہے یہ ایونٹ بہت کامیاب ثابت ہوگا۔
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں سولر پینل درآمد کی آڑ میں منی لانڈرنگ پر قائم ذیلی کمیٹی مزید ٹائم مانگ لیا۔پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا ،اس دوران منی لانڈرنگ معاملے پر قائم ذیلی کمیٹی نے مزید وقت مانگا۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کمیٹی کو 2 ماہ سے زیادہ وقت نہیں دے سکتے۔ اس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اس کمیٹی کو دوبارہ تشکیل دےکر ایک ماہ کا مزید وقت دے دیا جائے۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے چیئرمین ایف بی آر کی بات کی تائید کی اور کہا کہ بہتر یہی ہے کہ کمیٹی دوبارہ تشکیل دے کر مزید وقت دے دیا...
    ایک اسرائیلی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اتوار کو غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے چار ناقابل قبول اسرائیلی شرائط کا انکشاف کیا۔ اسلام ٹائمز۔ آج بروز اتوار، ایک اسرائیلی میڈیا چینل نے غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے لیے اسرائیل کی چار ناقابلِ قبول شرائط کو بے نقاب کیا۔ فارس نیوز مطابق، اسرائیلی چینل i24NEWS نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں جنگ کا خاتمہ اسرائیل کی درج ذیل چار شرائط کی تکمیل پر منحصر ہے، تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی، حماس کا مکمل طور پر اقتدار سے دستبردار ہونا، غزہ پٹی کا مکمل غیر مسلح ہونا اور حماس کے درجنوں رہنماؤں کو ملک بدر کرنا۔ یہ شرائط ایسے وقت میں پیش کی جا رہی ہیں جب حماس...
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل صدر سروش رضا نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی ایجنڈے پر مبنی سرگرمیوں کو فی الفور روکے اور ملک کے نظریاتی اساس کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ریجنل صدر سروش رضا کی زیر صدارت المصطفیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسرائیل نواز تنظیم "شراکہ" کی سرگرمیوں، اسرائیلی ریاست کے پرچار، اور مختلف پاکستانی وفود کے اسرائیل کے دوروں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ آئی ایس او کراچی نے نظریہ پاکستان کے تحفظ اور ملک میں اسرائیلی ایجنڈے کو ناکام بنانے کے لیے ایک بھرپور عوامی تحریک چلانے کا اعلان کیا۔ ریجن صدر...
    حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگ میں 9 معصوم بچوں کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے زہریلی چیز کھلا دی، اندوہناک سانحے میں 3 بچے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 6 بچے ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگ میں زہریلی چیز کھانے سے 3 معصوم بچے جاں بحق ہو گئے۔ 9 معصوم بچوں کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے زہریلی چیز کھلا دی، اندوہناک سانحے میں 3 بچے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 6 بچے ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ متاثرہ بچوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دانش ولد شہباز، سمعون ولد عرفان اور ڈیوڈ ولد شہزاد دم توڑ گئے،...
    کراچی: صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں وہیکل رجسٹریشن بک کی تبدیلی کی معیاد میں توسیع کر دی۔ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے وہیکل رجسٹریشن بک کی تبدیلی کی معیاد میں 15 مئی 2025 تک کا اضافہ کر دیا۔ عوام اپنی پرانی وہیکل رجسٹریشن بک کو 15 مئی 2025 تک نئی سیکیورٹی فیچرڈ اسمارٹ کارڈز سے تبدیل کروا سکتے ہیں۔ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پرانی وہیکل رجسٹریشن بک کی تبدیلی کی معیاد 3 اپریل 2025ء تک تھی۔
    ویب ڈیسک:  حکومت نے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبل فنڈز کی پہلی قسط حاصل کرنے کیلئے گرین بانڈز کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے۔ باوثوق ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے 30 ارب روپے مالیت کے گرین بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئی ایم ایف کی مشاورت سے پہلی بار سٹاک ایکسچینج میں گرین بانڈز کا اجرا کیا جائے گا جس کا میچورٹی ٹائم تقریباً3 سال ہوگا، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد بانڈز کا اجرا ہو سکے گا۔ گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل آئی ایم...
    بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت پر ایک بار پھر آواز بلند کر دی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے بے بسی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی تصویریں روز انہیں پریشان کرتی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ ہر دن ایسے والدین کو دیکھتی ہیں جو اپنے مردہ بچے کو گود میں اٹھائے رو رہے ہوتے ہیں، ایسا بچہ بھی ہے جس کا سر تن سے جدا ہو چکا ہے اور جس کے جسم کے ٹکڑے اسرائیلی بمباری نے اڑا دیے ہیں، بم کے زور سے فضاء میں اڑتے ہوئے انسان دیکھ رہے ہیں، ایک شخص جو ایک خیمے میں زندہ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کے لئے 7.41 پیسے جبکہ صنعتی صارفین کے لئے 7.69 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے، 4 کروڑ صارفین میں سے ایک کروڑ 80 صارفین کا بل پہلے ماہانہ 2 ہزار روپے آتا تھا، ان کا بل اب ایک ہزار روپے سے بھی کم آئے گا۔نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق اویس لغاری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن کسٹمر سے 4 روپے 78 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت وصول کی جا رہی...
    سعودی وزارت خارجہ نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی افواج کی حالیہ جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ نہتے شہریوں، بچوں، اور پناہ گزینوں کو نشانہ بنانا، نیز غزہ میں اسکول اور طبی مراکز پر حملے، بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کی دراندازی کی شدید مذمت سعودی عرب نے خاص طور پر اُس سعودی ثقافتی مرکز کے گودام پر بمباری کی مذمت کی، جہاں طبی سامان موجود تھا۔ بیان میں اقوام متحدہ کی خاموشی اور اسرائیل کو احتساب سے بچ نکلنے کی پالیسی پر بھی تنقید کی گئی، اور کہا گیا کہ یہ خطے کے امن و استحکام کے لیے...
    ISTANBUL: ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کے مخالف رہنما اور استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی قید کے خلاف حزب مخالف کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور شہر میں بڑی ریلی نکالی۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ریلی میں اکرم اوغلو کا ایک خط بھی پڑھ کر سنایا گیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مجھے کوئی خوف نہیں ہے کیونکہ آپ لوگ میرے ساتھ کھڑے ہیں اور قوم متحد ہے۔ میئر استنبول نے خط میں لکھا کہ قوم جارح پسندوں کے خلاف متحد ہے، وہ مجھے جیل میں رکھ سکتے ہیں مجھے جتنا چاہیں تنگ کرسکتے ہیں لیکن قوم نے یہ سب دیکھ لیا ہے جو ان سب حربوں کو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی کے تحت پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاور ڈویژن کے امور پر اہم جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو سولرآئزیشن پالیسی کے حوالے سے عوام میں پائے جانے والے تمام ابہام کو حقائق اور اعدادوشمار کی بنیاد پر دور کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 19 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ پیرس معاہدے کے اہداف اب بھی قابل حصول ہیں اور عالمی برادری کو بڑھتے موسمیاتی بحران پر قابو پانے کے لیے کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔دنیا کے موسمیاتی حالات کے حوالے سے اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ کے اجرا پر انہوں نے عالمی رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ اپنے لوگوں اور معیشتوں کے لیے کم خرچ اور ماحول دوست توانائی سے فائدہ اٹھائیں۔ رواں سال موسمیاتی تبدیلی کے خلاف نئے اور پرعزم اہداف پیش کیے جائیں تاکہ کرہ ارض اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کو تحفظ دیا جا سکے۔ Tweet URL عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او)...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی کی تفصیلات سامنے آگئیں،نیٹ میٹرنگ صارفین گرڈ سے حاصل کی جانے والی بجلی پر 18 فیصد ٹیکس ادا کریں گے۔18 فیصد ٹیکس کی وجہ سے بجلی کی بائے بیک قیمت مزید کم ہو،جائے گی، ۔ سولر صارفین بجلی 10 روپے فی یونٹ کے بجائے 8.88روپے فی یونٹ فروخت کریں گے، چھتوں پر لگے سولر پینلز سے گرڈ کو فروخت یونٹس پر ٹیکس نہیں ہوگا، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صارفین 25 فیصد سولر اور 75 فیصد گرڈ سے بجلی استعمال کریں، تو ان کی سرمایہ کاری کی واپسی ساڑھے تین سے 4 سال میں ہوگی وزیراعظم آئندہ ماہ بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان کریں گے ، آئی پی پیز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مارچ 2025ء) غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمود باسل نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ آج ہفتہ 15 مارچ کو بیت لاھیا قصبے میں ڈرون سے ایک گاڑی کو نشانہ بنانے اور اسی علاقے میں ایک اور حملے کے نتیجے میں مارے جانے والے نو افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن میں متعدد صحافی اور الخیر چیریٹیبل آرگنائزیشن کے کارکن بھی شامل ہیں۔ حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مارے جانے والے نو افراد اور متعدد زخمیوں کو غزہ پٹی میں انڈونیشیا ہسپتال پہنچایا گیا، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔...
    سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی گئی ، جس کے تحت پروموشن کیلئے کسی افسر کا کیس صرف دو مرتبہ زیر غور آسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی، اس حوالے سے اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے نیا ایس آر او جاری کر دیا۔گریڈ 22 میں پروموشن کیلئے کسی افسر کا کیس صرف دو مرتبہ زیر غور آسکتا ہے تاہم 2مرتبہ کیس زیرغور آنے پر پروموشن نہ ملی تودوبارہ کیس زیر غورنہیں آئے گا۔کسی بھی سروس گروپ کا افسر پھر اپنے پچھلے گریڈ میں ہی ریٹائر تصور ہوگا۔ گزٹ آف پاکستان میں رولز کی تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، ان پالیسی تبدیلیوں کا مقصد بیوروکریسی کے اندر ترقیوں...
    وزیراعظم نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی۔سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیا ایس آر او جاری کر دیا۔ نئے ایس آر او کے مطابق گریڈ 22 میں پروموشن کیلئے کسی افسر کا کیس صرف 2 مرتبہ زیر غور آ سکتا ہے، اگر 2 مرتبہ کیس زیر غور آنے پر پروموشن نہ مل سکی تو دوبارہ کیس زیر غور نہیں آئے گا، کسی بھی سروس گروپ کا افسر پھر اپنے پچھلے گریڈ میں ہی ریٹائر تصور ہو گا۔ دوسری جانب گزٹ آف پاکستان میں رولز کی...
    اسلام باد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیا ایس آر او جاری کر دیا۔نئے ایس آر او کے مطابق گریڈ 22 میں پروموشن کیلئے کسی افسر کا کیس صرف 2 مرتبہ زیر غور آ سکتا ہے، اگر 2 مرتبہ کیس زیر غور آنے پر پروموشن نہ مل سکی تو دوبارہ کیس زیر غور نہیں آئے گا، کسی بھی سروس گروپ کا افسر پھر اپنے پچھلے گریڈ میں ہی ریٹائر تصور ہوگا۔دوسری جانب گزٹ آف پاکستان میں رولز کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ سلمان اکرم کی...
    لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی. رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار امتحانات نے پریس ریلیز جاری کر دی۔ پریس ریلیز کے مطابق مہوش انجم، تنزیلہ تبسم، اسد حیات، اقصیٰ اقبال، محمد نبیل لطیف،  سلیم اللہ ملک، عروج رحمان، اقرا بشارت، ماریہ صابر، زہرا جیمل، وسیم شہزاد کو سول جج مقرر کردیا گیا۔ ان کے علاوہ اقصیٰ بشیر، سائرہ شہزادی، محمد عثمان، سحر اتیاب، محمد احمد، محمد نعیم الیاس، شعیب سکندر، خولہ شاہد، زاہدہ پروین، شبنم سلیم، خدیجہ سجاد، ناصر حبیب، احمد خالد، زکا الحسن، سلمان احمد، محمد عمر جمیل بھی سول جج مقرر کردیے گئے۔  بیان کے مطابق افیفا ممتاز، عبد الماجد شہاب،...
    لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار امتحانات نے پریس ریلیز جاری کر دی۔پریس ریلیز کے مطابق مہوش انجم، تنزیلہ تبسم، اسد حیات، اقصیٰ اقبال، محمد نبیل لطیف، سلیم اللہ ملک، عروج رحمان، اقرا بشارت، ماریہ صابر، زہرا جیمل، وسیم شہزاد کو سول جج مقرر کردیا گیا۔ ان کے علاوہ اقصیٰ بشیر، سائرہ شہزادی، محمد عثمان، سحر اتیاب، محمد احمد، محمد نعیم الیاس، شعیب سکندر، خولہ شاہد، زاہدہ پروین، شبنم سلیم، خدیجہ سجاد، ناصر حبیب، احمد خالد، زکا الحسن، سلمان احمد، محمد عمر جمیل بھی سول جج مقرر کردیے گئے۔ بیان کے مطابق افیفا ممتاز، عبد...
    — فائل فوٹو پنجاب بھر کی 43 جیلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ترجمان محکمۂ داخلہ پنجاب کے مطابق اس حوالے سے حتمی پلان وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی منظوری کے لیے پیش کر دیا ہے، تمام جیلوں کا ابتدائی سروے  مکمل ہو چکا ہے جس میں جیلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے لیے لاگت کا تخمینہ بھی لگایا گیا ہے۔ جیل میں قیدیوں کو صرف قواعد کے مطابق سزا دی جا سکے گی، محکمہ داخلہ پنجابمحکمۂ داخلہ پنجاب نے جیل قوانین کی خلاف ورزی پر قیدیوں کی سزا کے قواعد و ضوابط جاری کر دیے۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ پنجاب کی 43 جیلوں میں بجلی اور گیس کا سالانہ...
    کوئٹہ: نوشکی میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور سول انتظامیہ کے اشتراک سے گولڈن ڈیزرٹ جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے ماہر ریسرز نے حصہ لیا۔  اس ایونٹ کا مقصد بلوچستان میں سیاحت، کھیلوں اور ثقافتی ورثے کو فروغ دینا تھا۔  ریلی کے ساتھ ساتھ مختلف ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں، جن میں کیمل ریس، نیزہ بازی، بلوچی چاپ، اور بچوں کے لیے خصوصی مقابلے شامل تھے۔ ایونٹ کا افتتاح ایم پی اے روی پاھوجھا نے کیا جبکہ عسکری و سول حکام، قبائلی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریسرز نے صحرائی راستوں پر مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا، جس سے نوجوانوں میں موٹر اسپورٹس کا شوق...
    وزیراعظم شہباز شریف کی بہترین پالیسیوں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور چیئرمین ایف بی آر کی کاوشوں سے ٹیکس نظام میں مثبت تبدیلی آ گئی۔ حکومت نے ونڈ فال ٹیکس کو برقرار رکھتے ہوئے 16 بینکوں سے 23 ارب روپے وصول کرلیے۔ ایف بی آر نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ءکے سیکشن 99 ڈی کے تحت ایک ہی دن میں کامیابی سے یہ رقم بینکوں سے وصول کی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے عام آدمی پر بوجھ ڈالے بغیر منصفانہ اور مساوی ٹیکس نظام کو یقینی بنایا۔ یہ سنگ میل وزیراعظم شہباز شریف کی مضبوط اور دانش مندانہ قیادت، وزیر خزانہ کی فعال پالیسیوں اور منصفانہ و مساوی ٹیکس نظام کو یقینی بنانے...
    سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق 2 ہزار پاؤنڈ وزبئ ایم کے 84 بم موٹے کنکریٹ اور دھات کو توڑ سکتا ہے اور اس کے دھماکے کا دائرہ ہوسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے پیش رو جو بائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے اسلحے کی برآمد پر عائد پابندی ہٹانے کے بعد اسرائیل کو امریکا سے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی ایم کے 84 بموں کی پہلی کھیپ موصول ہوگئی۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق 2 ہزار پاؤنڈ وزبئ ایم کے 84 بم موٹے کنکریٹ اور دھات کو توڑ سکتا ہے اور اس کے دھماکے کا دائرہ ہوسکتا ہے۔ بائیڈن انتظامیہ نے حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی ہزاروں بم...
    فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2025 )موسمیاتی تبدیلی زراعت کے شعبے پر تیزی سے اثر انداز ہو رہی ہے، خوراک کے بحران سے بچنے اور مقامی اور قومی معیشتوں کو بچانے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈاکٹر عباس نے کہاکہ ہم موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو سمجھنے کے لیے اپنے پاوں گھسیٹ رہے ہیںجو مستقبل میں ہر صنعت چاہے زراعت، ٹیکسٹائل، یا کوئی اور شعبہ ہو کو شدید متاثر کرے گی موسمیاتی تبدیلی پر توجہ مرکوز کرنا وقت کی ضرورت ہے جو ہر شعبے کو تیزی سے تبدیل کر رہی ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی...
    تل ابیب : اسرائیل کو امریکہ کی جانب سے بھاری ایم کے 84 بموں کی ایک کھیپ موصول ہوئی ہے، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سابق صدر جو بائیڈن کی عائد کردہ برآمدی پابندی ہٹانے کے بعد فراہم کی گئی۔ اسرائیلی وزارت دفاع کی جانب سے کھیپ موصول ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایم کے 84 دو ہزار پاؤنڈ وزنی ایک ان گائیڈڈ بم ہے جو موٹی کنکریٹ اور دھات کو چیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا سکتا ہے۔ بائیڈن انتظامیہ نے ان بموں کی اسرائیل کو فراہمی اس خدشے کے تحت روک دی تھی کہ یہ غزہ کی گنجان...
    ذرائع کے مطابق کانفرنس کا مقصد شہدائے کشمیر کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا، کانفرنس کا اہتمام کل حریت کانفرنس اور لبریشن سیل نے کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہید افضل گورو اور شہید مقبول بٹ کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مظفر آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ اور لبریشن سیل کے زیرِاہتمام ایک عظیم الشان شہدا ئے جموں و کشمیر کانفرنس اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس کا مقصد شہدائے کشمیر کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا اور یہ تجدید عہد کرنا تھا کہ کشمیری قوم اپنے شہداء کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ان کے ادھورے مشن کی تکمیل تک اپنی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے سعودی عرب میں فلسطینی ریاست بنانے کے اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کی مذمت کردی۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا بیان اشتعال انگیز، غیر سنجیدہ اور ناقابل قبول ہے۔ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے جائز حق کی حمایت کرتا ہے۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ سعودی عرب کے فلسطین کاز کے لیے غیر متزلزل عزم کو غلط رنگ دینا افسوسناک ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ فلسطینی عوام کا 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق آزاد ریاست کا حق مسلمہ ہے،...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ ہمارے پاس تین اسپنرز کا آپشن موجود ہے، خوشدل شاہ کو بیٹنگ اور بولنگ دونوں آپشنز کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ نے ابتدائی میچ میں پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی ان کا مزید کہنا تھا کہ حارث رؤف کی انجری کے حوالے سے ان کے ایم آر آئی اسکین کے بعد ہی پتا چلے گا، ٹیم میں کوئی بھی تبدیلی سلیکٹرز کی ذمہ داری ہے انتظامیہ کی نہیں۔ اظہر محمود نے مزید کہاکہ سلیکشن کمیٹی...
    اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں ڈپٹی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے فلسطینی کاز کے غیر متزلزل عزم کو غلط رنگ دینا افسوسناک ہے۔ فلسطینی عوام کا 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق آزاد ریاست کا حق مسلمہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے اسرائیلی وزیراعظم کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمت کی ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز، غیر سنجیدہ اور ناقابل قبول ہے۔ اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں ڈپٹی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے جائز حق کی حمایت کرتا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سعودی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے اسرائیلی وزیر اعظم کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمت کی ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز، غیر سنجیدہ اور ناقابل قبول ہے۔روز نامہ امت کے مطابق اسلام آباد سے جاری بیان میں ڈپٹی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے جائز حق کی حمایت کرتا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے فلسطینی کاز کے غیر متزلزل عزم کو غلط رنگ دینا افسوسناک ہے۔ فلسطینی عوام کا 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق...
    پاکستان نے اسرائیلی وزیر اعظم کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا بیان اشتعال انگیز، غیر سنجیدہ اور ناقابل قبول ہے۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں ڈپٹی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے جائز حق کی حمایت کرتا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ نیتن یاہو نے فلسطینی ریاست سعودی عرب میں بنانے کا کہہ دیافلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کی سلامتی کےلیے خطرہ ہے، اسرائیلی وزیراعظم وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے فلسطینی کاز کے غیر متزلزل...
    استنبول (نیوزڈیسک)ترکیہ کے بڑے شہروں انقرہ اور استنبول سمیت زہریلی شراب ایک سو سے زائد افراد کی زندگیوں کو نگل گئی۔این ٹی وی کے مطابق یہ ہلاکتیں حالیہ چند ہفتوں کے دوران ہوئی۔ ترکیہ ٹی وی کے مطابق استنبول میں 70 شہری زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم گورنر استنبول نے اس بارے میں ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ یہ ہلاکتیں 14 جنوری سے اب تک ہوئی ۔ جبکہ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں 33 افراد اس زہریلی شراب کی وجہ سے ہلاک ہو ئے ہیں۔ انقرہ میں ہلاکتوں کا اس وجہ سے سلسلہ جنوری کے آغاز سے چل رہا ہے۔ انقرہ کے گورنر نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ علاوہ ازیں دونوں بڑے شہروں میں...
    گوادر(نمائندہ جسارت) گوادر کشمیر ڈے کی مناسبت سے ڈی آئی جی افس سے سید ظہور شاہ ہاشمی یاد گار چوک تک ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کی جانب سے کشمیر یکجہتی ریلی نکالی گئی جس میں مختلف سرکاری اور پرائیوٹ اسکول و کالجز کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ نے پلے کارڈز ، بینرز ، قومی پرچم سمیت کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوادر جواد احمد زہری سول سو سائٹی گوادر کے چیئرمین محمد جان،ایڈووکیٹ شبیر احمد رند نے ریلی کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھر میں کشمیریوں کے...
    سول ڈیفنس نے وضاحت کی کہ قابض اسرائیلی فوج نے اپنے بلڈوزروں سے شہداء کی لاشیں کمال عدوان اسپتال کے اردگرد بکھری قبروں سے نکال کر شہید اسماعیل ابو القمصان کے علاقے میں کچی زمینوں پر پھینک دی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی غزہ کی پٹی سے 37 شہداء کی لاشیں برآمد کی گئیں جبکہ ایک دن پہلے 24 شہداء کے جسد خاکی ملبے سے برآمد ہوئے تھے۔ سول ڈیفنس نے ہفتے کی شام اعلان کیا کہ اس کے عملے نے شمالی غزہ کی پٹی سے 37 شہداء کی لاشیں نکال لی ہیں۔ سول ڈیفنس نے وضاحت کی کہ قابض اسرائیلی فوج نے اپنے بلڈوزروں سے شہداء کی لاشیں کمال عدوان اسپتال کے اردگرد بکھری قبروں سے نکال کر شہید اسماعیل...
    نیٹ فلکس کی مقبول ترین کورین سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کے تیسرے سیزن کی ریلیز کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔ نیٹ فلکس کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق ’اسکوئڈ گیم‘’ سیزن 3 کا پریمیئر 27 جون کو ہوگا، اس اعلان کے ساتھ سیزن 3 کا ایک نیا پوسٹر اور تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Netflix Korea | 넷플릭스 코리아 (@netflixkr) نئے سیزن میں سیونگ گی ہن (لی جنگ جے) کی کہانی آگے بڑھتی ہے، جو ایک ذاتی مقصد کے تحت دوبارہ خطرناک گیم میں شامل ہوتا ہے۔ اسے اپنے قریبی دوست، فرنٹ مین (لی بیونگ ہن) کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، جو اپنی شناخت چھپاتے...
    سہون (نمائندہ جسارت) پیکا آرڈیننس آمریتی سوچ کی عکاسی کرتا ہے میڈیا پر کالا قانون تھوپ کر عوامی حقوق غضب کرنے کی مذموم حرکت ہے صحافی برادری صحافت پر قد غن لگنے نہیںدے گی۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب سہون کے صدر ذوالفقار علی سولنگی نے صحافیون کی طرف سے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی صحافتی تنظیمون کی طرف سے پیکا آرڈیننس کے خلاف مقامی صحافی برادری سراپا احتجاج بن گئی۔ نیشنل پریس کلب سہون کے صحافیوں نے پریس کلب سے دھمال چوک تک احتجاجی ریلی نکالی، جس میں شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر صحافی دشمن کالے قانون کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ریلی کی قیادت نیشنل پریس...
    ویب ڈیسک:  وفاقی حکومت نے چھوٹے بچوں کیلئے فیملی پنشن کو 21سال کی عمر تک محدود کردیا جس کے تحت آئندہ فیملی پنشن کے اہل چھوٹے بچوں کو21سال کی عمر تک پنشن ملے گی۔وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق فیملی پنشن کے اہل چھوٹے بچوں کو21سال کی عمر تک پنشن ملے گی،10ستمبر2024کو جاری آفس میمورنڈم کا اطلاق اسی تاریخ سے ہوگا، میمورنڈم معمول کی فیملی پنشن کے اہل قرار پانے والے پنشنرز پرلاگو ہوگا۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چھوٹے بچوں کو23اکتوبر2023کو جاری کردہ آفس میمورنڈم میں وضع کردہ اہلیت کے معیار اورترجیحی معیار کے مطابق معمول کی فیملی پنشن ملے گی، اگر چھوٹا بچہ اسی عرصےمیں بالغ ہوجائے گا تو وہ فیملی پنشن کے اہل نہیں رہے گا تاہم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 جنوری 2025ء) وفاقی جرمن چانسلر نے یہ بات منگل 28 جنوری کے روز جرمن دارالحکومت برلن میں ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شمالی غزہ کے بے گھر فلسطینی واپسی کے بعد بھی بے گھر چانسلر شولس اور ڈینش وزیر اعظم فریڈرکسن کی ملاقات برلن میں چانسلر آفس میں ہوئی، جس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں اولاف شولس نے مشرق وسطیٰ کے تنازعے کے بارے میں تفصیلی اظہار رائے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غزہ کی جنگ میں محدود فائر بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی حماس کی طرف سے رہائی کا مرحلہ وار سلسلہ شروع ہونے کے...
    کراچی: رواں سال کا پہلا موٹر اسپورٹس ایونٹ جان لیوا حادثہ کے باعث منسوخ کردیا گیا۔ ڈی ایچ اے سٹی کراچی کے یلوچی ٹریک پر ہونے والی حب ریلی آٹو کراس ریس کے دوران ڈرائیور طارق خان کی گاڑی کوحادثہ پیش آیا، گاڑی رکاوٹ سے ٹکراتی ہوئی کچے میں جاگری، جس کی زد میں آکر مقابلے میں ذمہ داری ادا کرنے والا مارشل 22 سالہ دانش شدید زخمی ہوگیا، ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ حادثے کے باعث ریس تعطل کا شکار ہوگئی، بعدازں دانش کےانتقال کی اطلاع ملنے کے بعد انتظامیہ نے ریس منسوخ کرنے کا اعلان کردیا جبکہ ٹریک پر سوگ کی سی کیفیت طاری ہوگئی۔ ریلی کے چیف آرگنائزر شجاعت شیروانی اور ڈرائیورز نے سانحہ...
    تل ابیب: اسرائیل کے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ لوگ امریکی ارب پتی آجر ایلون مسک پر بلا جواز تنقید کر رہے ہیں۔ ایلون مسک کے نازی سلام میں ایسی کوئی بات نہیں تھی جس کی بنیاد پر اُنہیں اس قدر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا۔ ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں نیتن یاہو نے کہا کہ ایلون مسک کا شمار اسرائیل کے سخت جان قسم کے دوستوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 7 اکتوبر 2023 کو (دوسری جنگ عظیم کے دوران کیے جانے والے یہودیوں کے قتلِ عام یعنی ہولوکاسٹ کے بعد) یہودیوں کے بدترین قتلِ عام پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے حماس کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔...
    اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل ہیرزی ہیلوی نے غزہ میں جنگ بندی کے چند روز بعد ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ہیلوی نے اعتراف کیا کہ وہ 7 اکتوبر (2023) کے روز فوج کی ناکامی کی ذمے داری قبول کرتے ہیں۔ اس دن حماس کے حملے میں 1140 سے زیادہ اسرائیلی مارے گئے تھے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ نے ایک بیان میں بتایا کہ وہ 6 مارچ کو اپنی ذمے داریوں اور فوج کی قیادت کے منصب سے سبک دوش ہو جائیں گے۔ ہیلوی نے اپنا استعفیٰ وزیر دفاع یسرائیل کاتز اور وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو بھیجے گئے ایک سرکاری خط کے ضمن میں پیش کیا۔ ہیلوی...
    غزہ میں اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیلی اخبارات اور میڈیا کے تبصروں میں کہا جارہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حماس کی 20 بٹالینز ختم کیں لیکن وہ تباہ نہیں ہوئی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد حماس غزہ پر کنٹرول برقرار رکھنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس غزہ میں سرنگوں سے نکل کر دوبارہ کنٹرول ظاہر کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ حماس کی پولیس دوبارہ منظم ہوتی اور غزہ کا انتظام سنبھالتی نظر آرہی ہے، فلسطینی میڈیا جنگ بندی کو حماس کی فتح کے طور پر پیش کررہا ہے۔
    اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد حماس غزہ پر کنٹرول برقرار رکھنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس غزہ میں سرنگوں سے نکل کر دوبارہ کنٹرول ظاہر کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیلی اخبارات اور میڈیا کے تبصروں میں کہا جا رہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حماس کی 20 بٹالینز ختم کیں لیکن وہ تباہ نہیں ہوئی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد حماس غزہ پر کنٹرول برقرار رکھنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس غزہ میں سرنگوں سے نکل کر دوبارہ کنٹرول ظاہر کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ حماس...
    تل ابیب: اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بعد یرغمالیوں کی فہرست کے حوالے سے بھی رابطہ ہوگیا، اسرائیلی حکام نے فہرست ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ فہرست فراہم کرنے میں تاخیر کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق تاخیر سے فہرست دینے پر حماس کے ترجمان نے وضاحت کرتےہوئے کہا ہےکہ مسلسل بمباری اور تکنیکی وجوہات کی بنا پر فہرست دینے میں تاخیر ہوئی، اسرائیل کی تازہ بمباری جنگ بندی میں مشکلات پیدا کرے گی ۔ خیال رہےکہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کاکہنا تھا کہ رہا ہونے والے یرغمالیوں کی فہرست ملنے تک جنگ بندی کا باقاعدہ آغاز نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ  معاہدے کے مطابق پہلے مرحلے کے پہلے روز حماس اسرائیلی جیلوں میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جنوری 2025ء) ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کی ایک تازہ رپورٹ میں زہریلی شراب پینے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 33 بتائی گئی جبکہ بدھ تک اس واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 23 بتائی جا رہی تھی۔ شبہ کیا جا رہا ہے کہ ان اموات کی وجہ نوش کی جانے والی شراب میں میتھانول کی ملاوٹ تھی جو صنعتی سطح پر تیار کی جانے والی الکوحل ہے اور اُس الکوحل سے کہیں مختلف ہوتی ہے، جو مشروبات میں موجود ہوتی ہے۔ عام نوش کی جانے والی شراب میں ایتھنول نامی کیمیائی الکوحل موجود ہوتی ہے۔ بھارت میں زہریلی شراب پینے سے چون افراد ہلاک، سو سے زائد زیر...
    تل ابیب: اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ حماس نے ابھی تک سیزفائر کے معاہدے کو قبول نہیں کیا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس بدھ کی رات کسی وقت بیت المقدس میں سیزفائر معاہدے پر دستخط کرے گی، جس کے تحت یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدی رہا کرائے جائیں گے۔ اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس نے سیزفائر ڈیل کے حوالے سے اپنا جواب ابھی تک نہیں بھیجا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ سیزفائر معاہدہ رات کو ہوگا اور اس حوالے سے مشترکہ بیانیہ کل کسی وقت جاری کیا جائے گا۔ اس حوالے سے اسرائیلی کابینہ کی منظوری بھی لازم ہے۔ اگر...
    غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ہونے والے مذاکراتی عمل میں شامل 2 عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے جنگ بندی معاہدے کا مسودہ قبول کرلیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، جنگ بندی مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کرنے والے ملک قطر نے بھی کہا ہے کہ معاہدے پر فریقین کی جانب سے جلد دستخط ہونے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں حماس نے اسرائیل کے 5 فوجی ہلاک کردیے، 8 کی حالت تشویش ناک ایسوسی ایٹڈ پریس کو دستیاب مجوزہ معاہدے کی نقل کی ایک مصری اور حماس اہلکار نے تصدیق کی ہے، جبکہ ایک اسرائیلی اہلکار نے بھی کہا ہے کہ معاہدے پر پیش رفت ہوئی ہے تاہم تفصیلات...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کمیٹی کے میڈیا نمائندہ اور جنوبی افریقا کے سابق کپتان شان پولاک کا کہنا ہے کہ وائڈ بال کے معاملے پر آئی سی سی بولرز کو مزید نرمی دینے پر کام کر رہا ہے. بولرز کو دی جانے والی ممکنہ نرمی بالخصوص محدود اوورز کے فارمیٹ میں بیٹرز کے کریز میں حرکت کرنے کے حوالے سے ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شان پولاک کا کہنا تھا کہ اگر آخری لمحے پر بیٹر اپنی جگہ تبدیل کر لیتا ہے تو بولر کے لیے کوئی فائدہ نہیں۔ بولر کو اپنے رن اپ کے شروع سے معلوم ہونا چاہیئے کہ وہ کہاں گیند پھینک سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بولر بولنگ کر رہا...
۱