غزہ سے اسرائیلی انخلا واضح ہو، محض اصول کافی نہیں، قطری وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز

دوحہ(آئی پی ایس) قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی افواج کے انخلا کے معاملے پر مزید وضاحت اور سنجیدہ بات چیت کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ منصوبہ ابھی صرف اصولوں کی ایک فہرست ہے، جس کی جزئیات پر تفصیلی مذاکرات ناگزیر ہیں۔

قطری خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں قطری وزیراعظم نے واضح کیا کہ ہم امن چاہتے ہیں، لیکن ایسا امن جو فلسطینیوں کے حقوق اور خودمختاری کا تحفظ کرے۔ اسرائیلی انخلا پر خاموشی اختیار کرنا ممکن نہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے قطر سے معافی پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخ محمد بن عبدالرحمن نے کہا کہ یہ کوئی احسان نہیں بلکہ ہمارا بنیادی حق تھا جسے تسلیم کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جنگ بندی کو منصوبے میں ایک واضح شق کے طور پر شامل کیا گیا ہے اور اس پر حماس نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے منصوبے کا سنجیدہ جائزہ لینے کا وعدہ کیا ہے۔

شیخ محمد بن عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ ہمارا اولین مقصد جنگ کا خاتمہ ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ تمام فریقین اس موقع کو ضائع نہیں کریں گے۔

ہمارا اولین مقصد جنگ کا خاتمہ ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ تمام فریقین اس موقع کو ضائع نہیں کریں گے۔

قطری وزیراعظم کے مطابق، آج ہونے والے غزہ ثالثی اجلاس میں مصر اور ترکیے کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ منصوبہ منظور ہوتا ہے تو عرب اور اسلامی دنیا فلسطینیوں کی حمایت میں ہر ممکن طریقے سے شمولیت کا خیرمقدم کرے گی۔

شیخ محمد بن عبدالرحمن نے زور دیا کہ یہ منصوبہ ابتدائی مراحل میں ہے اور قطر کی کوشش ہے کہ ایسا راستہ نکالا جائے جو پائیدار امن کی بنیاد بنے اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی ضمانت فراہم کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت کی آئی ایم ایف کو این ایف سی اجلاس بلانے کی یقین دہانی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی میرے بارے میں تعریف کسی اعزاز سے کم نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نیتن یاہو کا یوٹرن، فلسطینی ریاست کے قیام سے مکر گئے سعودی کابینہ کی صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی پرزور تائید پاکستان کا ایک اور سنگ میل عبور ، جدید کروز میزائل فتح-4 کا کامیاب تجربہ ٹرمپ سے فلسطینی ریاست پر اتفاق نہیں کیا، یہ بات معاہدے میں بھی نہیں لکھی: نیتن یاہو اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کے بعدکولمبیا نے اپنی پہلی رائفل بنالی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شیخ محمد بن عبدالرحمن

پڑھیں:

سابق وزیراعظم نواز شریف  طبی معائنے کیلئے لندن چلے گئے

لاہور (آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ  ن کے صدر محمد نواز شریف بیرونِ ملک کیلئے چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق  سابق وزیر اعظم  نواز شریف جاتی امراسے لندن کیلئے روانہ ہوگئے۔ نواز شریف لندن میں اپنا ضروری میڈیکل چیک اپ کرائیں گے۔   ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن میں 2 ہفتے قیام کریں گے ۔  نواز شریف مختلف لوگوں سے ملاقاتیں  بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کیخلاف عملی کارروائی ہونی چاہیئے محض مذمت کافی نہیں، جوزپ بورل
  • کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اٹھائیں گے،وزیراعظم آزادکشمیر
  • آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھور نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
  • غزہ منصوبےکی قرارداد کےحق میں ووٹ دیا، مقصد اسرائیلی فورسز کا مکمل انخلا، فلسطینیوں کا قتل عام روکنا ہے: پاکستان
  • غزہ منصوبےکی قرارداد کےحق میں ووٹ دیا، مقصد اسرائیلی فورسز کا مکمل انخلا، فلسطینوں کا قتل عام روکنا ہے: پاکستان
  • عرب ممالک بھی ''فلسطینی ریاست کا قیام'' نہیں چاہتے، نیا اسرائیلی دعوی
  • اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینی ریاست کے قیام کی ایک بار پھر مخالفت کردی
  • پارلیمنٹ جب چاہے گی آئین میں ترمیم کرے گی، طلال چوہدری کا ججز کو واضح پیغام
  • پاکستان، افغانستان کشیدگی، ثالثی کیلئے تیار، روس: فیلڈ مارشل نے دہشتگردی قبول نہ کرنے کا واضح پیغام بھیجا، محسن نقوی
  • سابق وزیراعظم نواز شریف  طبی معائنے کیلئے لندن چلے گئے