جنرل ساحر شمشاد مرزا کی آسٹریلین اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
فوٹو بشکریہ— آئی ایس پی آر
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آسٹریلیا کے دورے کے دوران سالانہ دفاعی و سلامتی مذاکرات کے 14 ویں سیشن میں شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد کی آسٹریلیا کی اعلیٰ سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔
جنرل ساحر شمشاد نے چیف آف ڈیفنس فورسز ایڈمرل ڈیوڈ جانسٹن ، ڈی جی آفس آف نیشنل انٹیلی جنس، چیف آف آسٹریلین آرمی سے بھی ملاقات کی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ اللّٰہ نے معرکہ حق میں ہماری مدد کی کیونکہ ہم حق پر تھے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی آسٹریلین محکمۂ خارجہ و تجارت کی سفیر برائے انسدادِ دہشت گردی سے بھی ملاقات ہوئی۔
چیف آف ڈیفنس فورسز کے دفتر پہنچنے پر جنرل ساحر شمشاد کو چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے عالمی و علاقائی صورتِ حال، سیکیورٹی چیلنجز اور عسکری تبادلے کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا۔
جنرل ساحر شمشاد نے آسٹریلین ڈیفنس کالج میں ’پاکستان کا سیکیورٹی وژن‘ کے موضوع پر لیکچر دیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار و خدمات کو اجاگر کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ساحر شمشاد مرزا نے آسٹریلوی بحری جہاز HMAS Adelaide کا بھی دورہ کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایس پی
پڑھیں:
صدرسے فضل الرحمن ، محسن نقوی کی ملاقاتیں، 27 ویں ترمیم پر تبادلہ خیال
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) صدر زرداری سے فضل الرحمن اور محسن نقوی نے کراچی میں الگ الگ ملاقات کی۔ بلاول بھٹو بھی موجود تھے رہنماؤں نے 27 ویں آئینی ترمیم، ملکی سیاسی و پارلیمانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔پی پی قیادت نے فضل الرحمنٰ سے سوال کیا کہ 27 ویں ترمیم پر ووٹ دے رہے ہیں ناں؟ جس پر فضل الرحمنٰ نے کہا آئینی ترمیم کی ووٹنگ سے متعلق مشاورت جاری ہے۔ 8 سے 9 ماہ کے اندر پھر سے آئینی ترامیم آ گئیں۔ پی پی قیادت نے مولانا فضل الرحمنٰ کو مشورہ دیا کہ آپ کو آئین کے آرٹیکل 243 پر ووٹ دینا چاہئے۔