برازیل کے سابق صدر بولسونارو بغاوت کے الزام میں مجرم قرار،27 سال قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
برازیل کے سابق صدر بولسونارو بغاوت کے الزام میں مجرم قرار،27 سال قید کی سزا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز
برازیل: سپریم کورٹ نے سابق صدر جائر بولسونارو کو بغاوت کی سازش کا مجرم قرار دیتے ہوئے 27 سال اور 3 ماہ قید کی سزا سنادی۔
پانچ رکنی بینچ میں سے چار ججز نے سزا کے حق میں فیصلہ دیا جبکہ ایک جج نے بولسونارو کو تمام الزامات سے بری کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔
گھر میں نظر بند بولسونارو عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ان کے وکیل نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس مقدمے کی سماعت 11 رکنی فل کورٹ کرے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بولسونارو کی سزا کو “مایوس کن” قرار دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ برازیلین سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر متوقع ہے۔
فیصلے کے بعد برازیل کے متعدد شہروں میں بولسونارو کے حق میں مظاہرے شروع ہوگئے۔ یاد رہے کہ بولسونارو پر 2022 کے الیکشن کے بعد اقتدار پر قبضے کی کوشش کا الزام تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقطری وزیراعظم کی آج امریکی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات، اسرائیلی حملے اور غزہ سیز فائر پر بات چیت ہوگی قطری وزیراعظم کی آج امریکی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات، اسرائیلی حملے اور غزہ سیز فائر پر بات چیت ہوگی پاک فوج کے آپریشن میں فتنۃ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیلی نمائندے کے ریمارکس پر پاکستان کا کرارا جواب عدالت نے مختلف یو ٹیوب چینلز کی بندش کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا،11 یوٹیوب چینل بحال ہر ریٹائر جج کو تین تین پولیس اہلکار دیے جائیں، سپریم کورٹ کا محکمہ داخلہ کو خط اسلام آبادکے تعلیمی اداروں میں بچوں کو جسمانی سزا دینے پر مکمل پابندی عائدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ کی سزا
پڑھیں:
گورنرسندھ اور اسپیکر کے درمیان اختیارات کا تنازع، سپریم کورٹ 3 نومبر کو سماعت کرے گی
سپریم کورٹ میں گورنر ہاؤس سندھ اور اسپیکر سندھ اسمبلی کے درمیان اختیارات کا تنازع ایک بار پھر زیرِ بحث آنے والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قائم مقام گورنر کے اختیارات کا معاملہ: کامران ٹیسوری نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا
قائم مقام گورنر کامران ٹیسوری نے سندھ ہائیکورٹ کے اُس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے جس میں اسپیکر سندھ اسمبلی کو گورنر ہاؤس تک مکمل رسائی دینے کا حکم دیا گیا تھا۔
سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ ایک 3 نومبر کو اس کیس کی سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی رافیل کے ماڈل کو آگ لگا کر چائے کی چسکی، کامران ٹیسوری کی ویڈیو وائرل
سندھ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ قائم مقام گورنر کی غیر موجودگی میں اسپیکر سندھ اسمبلی کو گورنر ہاؤس میں داخلے اور اس کے استعمال کا مکمل اختیار حاصل ہے۔
کامران ٹیسوری نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ فیصلہ آئینی اختیارات سے متصادم ہے اور نظرثانی کا متقاضی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اویس قادر سپریم کورٹ سندھ سندھ ہائیکورٹ کامران ٹیسوری گورنر ہاؤس