Islam Times:
2025-08-11@12:06:29 GMT

ڈیرہ اسماعیل خان کی سول سوسائٹی ایران کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئی

اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو ایران کا ہی نہیں بلکہ امت مسلمہ کا لیڈر اور رہبر قرار دیا۔ ریلی میں خواتین نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کی، شرکائے ریلی نے رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کی قدآور تصاویر سمیت شہدائے ایران کی تصویروں پر مبنی بینرز اور ایرانی پرچم اٹھائے رکھے تھے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس

امریکی و اسرائیلی جارحیت کیخلاف ڈیرہ اسماعیل خان کی سول سوسائٹی برادر اسلامی ملک ایران کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئی، زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو ایران کا ہی نہیں بلکہ امت مسلمہ کا لیڈر اور رہبر قرار دیا۔ ریلی میں خواتین نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کی، شرکائے ریلی نے رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کی قدآور تصاویر سمیت شہدائے ایران کی تصویروں پر مبنی بینرز اور ایرانی پرچم اٹھائے رکھے تھے اور امریکہ و اسرائیل کیخلاف نعرہ بازی کر رہے تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ایران کی استقامت، جرآت اور رہبر معظم کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، دشمنان اسلام نے ایران کی عوام اور ریاست سے بیعت کا مطالبہ کیا، لیکن فرزند حسینؑ نے بالکل اسی طرح دوٹوک الفاظ میں جواب دیا، جس طرح انہی ایام میں نواسہ رسول نے دیا تھا کہ ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں، صیہونی دہشت گردوں کی بیعت کسی صورت بھی نہیں کریں گے۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای ایران کی

پڑھیں:

صیہونی کابینہ کے فیصلے پر اسلامی مزاحمتی گروہوں کا ردعمل

فلسطین مزاحمتی کمیٹیرز نے غاصب صیہونی کابینہ کی جانب سے غزہ پر فوجی قبضہ کرنے کی منظوری دیے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے صیہونی حکمرانوں کی بڑی شکست قرار دیا اور کہا کہ یہ رژیم میدان جنگ میں اپنے مدنظر کوئی ایک ہدف بھی حاصل نہیں کر پائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں اسلامی مزاحمتی گروہوں کے مشترکہ پلیٹ فارم فلسطین مزاحمتی کمیٹیز نے غاصب صیہونی رژیم کی نیتن یاہو کابینہ کی جانب سے غزہ پر مکمل فوجی قبضے کی منظوری دیے جانے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے اور اعلان کیا ہے: "غزہ پر مکمل فوجی قبضے پر مبنی صیہونی رژیم کی سیکورٹی کونسل کے فیصے دراصل دشمن کی بحرانی صورتحال، اس کی سیاسی اور آپریشنل کمزوری اور ناتوانی اور صیہونی رژیم کی بڑی شکست کو عیاں کرتے ہیں اور ظاہر ہوتا ہے کہ یہ رژیم اپنا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کر پائی ہے۔" فلسطین مزاحمتی کمیٹیز کے بیانیے میں مزید کہا گیا ہے: "غزہ پر فوجی قبضے پر مبنی جنگی مجرم بنجمن نیتن یاہو کا فیصلہ نسل کشی، جنگی جرائم کی تکمیل، نابودی اور قتل و غارت کا واضح ایجنڈا ہے۔" فلسطین مزاحمتی کمیٹیز نے خبردار کرتے ہوئے کہا: "ہم غزہ میں داخل ہونے والی ہر فورس اور ہر ملک کو دشمن، غاصب اور صیہونی دشمن کے آلہ کار کے طور پر لیں گے اور اس کی تقدیر بھی شکست اور نابودی کے سوا کچھ نہیں ہو گی۔" فلسطین مزاحمتی کمیٹیز نے غاصب صیہونی رژیم کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کے لیے مسلح رہنے پر زور دیتے ہوئے کہا: "مزاحمت کا اسلحہ فلسطینی سرزمین سے غاصبانہ قبضہ مکمل طور پر ختم ہونے تک باقی رہے گا۔"
 
فلسطین مزاحمتی کمیٹیز نے اپنے بیانیے کے آخر میں کہا: "ہم امت مسلمہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عوامی سطح پر احتجاج کی کال دیں اور تمام شہروں میں عوام غزہ میں شدید بمباری اور بھوک کے باعث شہید ہوتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت کے لیے سڑکوں پر نکلیں۔" دوسری طرف تحریک مجاہدین فلسطین نے بھی غزہ پر قبضے سے متعلق صیہونی کابینہ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: "غزہ پر قبضے سے متعلق صیہونی رژیم کی سیکورٹی کابینہ کے فیصلے نسل کشی پر مبنی جنگ کا تسلسل ہے۔" تحریک مجاہدین فلسطین نے مزید کہا: "غاصب صیہونی رژیم کے جارحانہ فیصلوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ صیہونی رژیم مذاکرات ناکام ہونے کا اصل سبب ہے۔" اس بیانیے میں مزید کہا گیا ہے: "غزہ ہر قسم کے غاصبانہ اقدام یا جارح قوت کا مقابلہ کرے گا اور ہر گز بیرونی طاقت کو اپنی تقدیر پر مسلط نہیں ہونے دے گا اور جارح طاقتوں کے لیے غاصبانہ قبضہ بڑھانا آسان نہیں ہو گا۔" تحریک مجاہدین فلسطین نے اسلامی مزاحمت کا اسلحہ باقی رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا: "مزاحمت کا اسلحہ فلسطینی عوام کی ملکیت ہے اور جارح قوتوں سے آزادی تک باقی رہے گا۔" اس بیانیے میں عرب اور اسلامی حکومتوں اور اقوام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے حق میں آواز اٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سوسائٹی ڈنمارک کا کوپن ہیگن میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب کا انعقاد
  • یوم آزادی کے موقع پر جواد احمد کی سُریلی آواز میں ملی نغمہ جاری
  • بھارت اپنی خارجہ پالیسی میں توازن پیدا کرے، جماعت اسلامی ہند
  • سڑکوں پر گھونسلے فروخت کرتے نوجوان کی کہانی
  • صحرائے تھر میں سبز انقلاب: مقامی شہریوں اور مویشیوں کے لیے نئی زندگی
  • گورنر سندھ کی قیادت میں معرکۂ حق، جشنِ آزادی موٹر سائیکل ریلی
  • پیپلزپارٹی نے تھرمیں کوئلہ سے توانائی حاصل کرکے ملکی معیشت میں انقلاب برپا کیا ‘ سردارسلیم حیدر
  • جماعت اسلامی، مینار پاکستان میں اجتماع عام منعقد کرنے کا اعلان
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی کیماڑی آمد، بوٹ ریلی کی رنگا رنگ تقریب میں شرکت، بھٹ آئی لینڈ کا بھی دورہ
  • صیہونی کابینہ کے فیصلے پر اسلامی مزاحمتی گروہوں کا ردعمل