ہر چیز سیکنڈ ہینڈ استعمال کرنے والی کفایت شعار خاتون
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
بیجنگ(نیوز ڈیسک)ایک جوان خاتون گزشتہ 7 برسوں سے بہت زیادہ کفایت شعاری سے زندگی گزار رہی ہے اور صرف سیکنڈ ہینڈ اشیا جیسے تولیے، صابن اور لپ اسٹک استعمال کرتی ہے۔
چینی شہر شنگھائی سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ شو یاگی کے مطابق وسائل کی بچت کرنا ان کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین چیزوں کو خرچ کرنے کے حوالے سے بہت زیادہ باشعور تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ‘وہ کبھی پانی ضائع نہیں کرتے اور کبھی بھی مفت دی جانے والی غیر ضروری اشیا قبول نہیں کرتے’۔
اب شو یاگی بھی اپنی زندگی بہت زیادہ کفایت شعاری سے گزار رہی ہیں اور ہمیشہ سیکنڈ ہینڈ اشیا استعمال کرتی ہیں۔
فرنیچر، کپڑے، پودے، لپ اسٹک اور متعدد دیگر اشیا پرانی استعمال کرتی ہیں جبکہ کچن کے کچرے کو پودوں کی کھاد کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔
ابتدا میں انہیں سیکنڈ ہینڈ تولیوں کا استعمال عجیب لگتا تھا مگر اب انہیں اس کی عادت ہوگئی ہے۔
انہوں نے سیکنڈری اسکول کی تعلیم کینیڈا سے حاصل کی تھی اور وہاں ماحولیات کے حوالے سے شعور بڑھا۔
وہاں ہی انہیں پرانی اشیا خریدنے کی عادت پڑی کیونکہ وہاں اکثر چیزیں فلاحی دکانوں سے آسانی سے مل جاتی تھیں۔
وہ صرف سبزی کھاتی ہیں جبکہ بازار کے کھانے نہیں خریدتی اور پھلوں اور سبزیوں کو براہ راست فارمز سے خرید کر گھر میں پکاتی ہیں۔
ان کے مطابق وہ مہینے بھر میں کھانے پر 2 ہزار یوآن سے زیادہ خرچ نہیں کرتیں۔
مزیدپڑھیں:ماہانہ پانچ لاکھ روپے کمانے والا 13 سال کا پاکستانی بچہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: استعمال کرتی سیکنڈ ہینڈ
پڑھیں:
62 سالہ ہالی ووڈ اداکارہ ’دنیا کی خوبصورت ترین خاتون‘ قرار
ہالی ووڈ کی 62 سالہ اداکارہ ڈییمی مور کو 2025 کی دنیا کی خوبصورت ترین شخصیت قرار دے دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ڈییمی مور کو پیپل میگزین کی جانب سے 2025 کی ’’دنیا کی خوبصورت ترین شخصیت‘‘ کا اعزاز دیا گیا ہے۔ 62 سالہ اداکارہ نے اس اعزاز کو حاصل کر کے عمر سے متعلق خوبصورتی کے روایتی معیاروں کو چیلنج کیا ہے۔
ڈییمی مور نے پیپل میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں عمر رسیدگی، خوبصورتی اور خود کو قبول کرنے کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے عمر کے مطابق اپنے خدوخال کی زیادہ قدر کرتی ہیں اور اگرچہ کبھی کبھار آئینے وہ خود کو دیکھ کر عمر رسیدہ محسوس کرتی ہیں، تاہم اپنی صحت اور فٹنس پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Demi Moore (@demimoore)
انہوں نے اپنی جوانی کے دور کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اُس وقت صرف جسمانی خوبصورتی کو اہمیت دی جاتی تھی، لیکن اب وہ صحت، ذہنی سکون اور زندگی کے معیار کو زیادہ اہم سمجھتی ہیں۔
یاد رہے کہ ڈیمی مور کو 2025 میں ان کی فلم The Substance میں بہترین اداکاری پر خوب سَراہا گیا تھا۔ انہوں نے SAG ایوارڈ، گولڈن گلوبز اور کریٹکس چوائس سمیت کئی اعزازات حاصل کیے، جبکہ انہیں آسکر کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔
View this post on InstagramA post shared by People Magazine (@people)