پشاور میں دو ماہ کے دوران 1100 اشتہاری گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
خصوصی مہم کے دوران قتل، اقدام قتل، راہزنی، ڈکیتی، اغوا اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاریوں کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران دو ماہ میں 1106 اشتہاری مجرمان گرفتار کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی خاطر اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں تمام ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے، جس کے دوران ضلع بھر میں اندرون شہر سمیت نواحی اور مضافاتی علاقوں میں سنگین جرائم میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کردیا گیا ہے، جس کے دوران ضلع بھر میں رواں سال کے ابتدائی دو ماہ میں سنگین جرائم میں مطلوب 1106 اشتہار ی مجرمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ خصوصی مہم کے دوران قتل، اقدام قتل، راہزنی، ڈکیتی، اغوا اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاریوں کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے دوران گیا ہے
پڑھیں:
پشاور میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
علامتی تصویرپشاور میں گورا قبرستان کے قریب مخالفین کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہوئے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت کرامت شاہ اور یوسف خان کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق مقتول کرامت شاہ حال ہی میں قتل کیس میں جیل سے ضمانت پر رہا ہوا تھا۔ مقتول بھتیجے کے قتل کیس میں جیل گیا تھا۔