اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کی انتظامی اصلاحات کیلئے تشکیل سب کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ اسلام آباد میں نمائندہ حکومت اور جمہوری کنٹرول قائم کیا جائے، وفاق سے اسلام آباد حکومت کو اختیارات منتقل کئے جائیں، بکھرے ہوئے محکموں کی بجائے مربوط انداز میں ادارے بنائے جائیں، وفاق کے ایک یونٹ کے طور پر ایم موزوں انتظامی ڈھانچہ بنایا جا ئے، یہ ڈھانچہ گلگت بلتستان کی طرز پر صوبائی حکومت کا ہو، یہ سفارش سب کمیٹی کی عبوری رپورٹ میں کی گئی ، سب کمیٹی نے اپنی عبوری رپورٹ تیار کرلی ، سب کمیٹی کا جلاس اگلے ہفتے ہوگا جس میں سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی، سب کمیٹی اپنی سفارشات وزارتی کمیٹی کو دے گی جو وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے،سب کمیٹی نے تجویز کیا ہے کہ اسلام آباد میں نئی دہلی کی طرز پر اسلام آباد کیپٹل ٹیر یٹری گورنمنٹ بنائی جا ئے۔ اسلام آ باد(ICT) کی منتخب اسمبلی ہوگی جس کے نمائندے براہ راست منتخب کئے جائیں گے،صو بائی اسمبلی کے پاس ہوم۔پولیس اور ماسٹر پلاننگ کے سبجیکٹس نہیں ہوں گے،اسلام آ باد اسمبلی اپنا لیڈر منتخب کرے گی جو میئر کہلائے گا، میئر اسمبلی کو جوابدہ ہوگا۔ آئی سی ٹی کے محکمے صو بائی محکموں کی طرز پر ہوں گے،ان کی تعداد کم ہوگی، انہیں چارگروپس میں سوشل، اکنامک، ڈویلپمنٹ اور جنرل کےنام سے تقسیم کیا جا ئے گا، داخلہ،پولیس اور ماسٹر پلاننگ کے علاوہ تمام محکمے میئر کے ماتحت کام کریں گے،داخلہ ،پولیس اور ماسٹر پلاننگ کے محکمے وفاقی حکومت کے ماتحت ہوں گے، ان کے انچارج متعلقہ وزیر ہوں گے،سی ڈی اے سمیت تمام ادارے آئی سی ٹی گورنمنٹ کے ماتحت کام کریں گے،چیف کمشنر کی بجائے چیف سیکرٹری ہوگا۔ آئی جی پولیس ہونگے، تمام محکموں کے سر برہ سیکرٹری ہوں گے،داخلہ ،پولیس اور ماسٹر پلاننگ کے محکمے چیف سیکرٹری کے توسط سے وفاقی حکومت کو جوابدہ ہوں گے،آئی سی ٹی گورنمنٹ کو گلگت بلتستان کی طرح مکمل انتظامی اور ما لی خو د مختاری حاصل ہوگی، آئی سی ٹی گورنمنٹ اپنے معاملات چلانے کیلئے رولز وضع کرے گی،ان مقاصد کےحصول کیلئے اسلام آ باد کیپٹل ٹیرٹری ایکٹ 2025 منظور کیا جا ئے گا عبوری انتظام کیلئے وفاقی حکومت کی ایڈوائس پر صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 258کے تحت حکم نامہ جاری کرسکتے ہیں جیسا کہ جی بی آرڈر 2028جاری کیا گیا تھا، رولز آف بزنس1973میں بھی اس کے مطابق تبدیلی کی جا ئے گی، مجوزہ قانونی ڈرافٹ ایک ماہ میں تیار کیا جا سکتا ہے،نئے مالی انتظام کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ زیادہ تر آئی سی ٹی کے موجودہ اداروں کی ری سٹرکچرنگ ہی کی جا ئے گی،آئی سی ٹی حکومت کے دو شیڈول ہوں گے۔ شیڈول اے میں داخلہ ،پولیس اور ماسٹر پلاننگ کے محکمے ہوں گے جو وفاقی حکومت کے ما تحت ہوں گے، شیڈول بی میں 26محکمے ہوں گے جو آئی سی ٹی حکومت کے ما تحت کام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ عبوری رپورٹ بیرسٹر ظفر اللہ کی سر براہی میں قائم سب کمیٹی نے تیار کی ہے، کمیٹی کے دیگر ممبران میں وفاقی وزیر پار لیمانی امور ڈاکٹر طار ق فضل چوہدری ، ایم این اے خرم شہزاد، انجم عقیل ایم این اے، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ،چیف کمشنر اسلام آ باد، ڈپٹی کمشنر اسلام آ باد اور سی ڈی اے کا ایک نمائندہ شامل ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وفاقی حکومت سب کمیٹی نے اسلام ا باد ا ئی سی ٹی کی طرز پر کے محکمے حکومت کے ہوں گے کیا جا

پڑھیں:

’لیڈر جیل میں اور پی ٹی آئی وزرا سرکاری خرچ پر نمکین تکے انجوائے کررہے‘، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

خیبرپختونخوا میں سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب ہوا جس میں مشعال یوسفزئی 86 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئیں۔

حکومت کی طرف سے آج خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اراکین اسمبلی کے لیے باربی کیو کا خصوصی بندوبست کیا گیا تھا۔

عرفان خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ خیبرپختونخوااسمبلی کی فضا دنبوں کے نمکین تکوں کی خوشبوں سے معطر ہو گئی ہے۔ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سرکاری اخراجات پر یہاں نمکین تکوں کا مزہ لیں گے اس کے بعد 5 اگست کو عمران خان رہائی تحریک کے لیے مہم پر جائیں گے۔

خیبرپختونخوااسمبلی کی فضا دنبوں کے نمکین تکوں کی خوشبوں سے معطر
تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سرکاری اخراجات پر یہاں نمکین تکوں کا مزہ لیں گے اس کے بعد 5 اگست کو عمران خان رہائی تحریک کیلئے مہم پر جائیں گے
خیبرپختونخوااسمبلی میں آج ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر انتخابات ہورہے ہیں pic.twitter.com/zXxT3fXnMM

— Irfan Khan (@irfijournalist) July 31, 2025

صارف نے لکھا کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان کو وضو کا پانی نہیں دیا جارہا، ان کے کھانے کا خاص خیال نہیں رکھا جارہا اور یہاں خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کے وزرا اور ارکان اسمبلی کی خصوصی فرمائش پر ان کے لیے سرکاری خرچ پر نمکین تکہ تیار کیاجارہا ہے۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان کو وضو کا پانی نہیں دیا جارہا ان کے کھانے کا خاص خیال نہیں رکھا جارہا اور یہاں
خیبرپختونخوااسمبلی میں پی ٹی آئی کے وزرا اور ارکان اسمبلی کی خصوصی فرمائش پر ان کیلئے سرکاری خرچ پر نمکین تکہ تیار کیاجارہا ہے۔ pic.twitter.com/ngQnNLBeHq

— Irfan Khan (@irfijournalist) July 31, 2025

فاروق یوسفزئی نے لکھا کہ اس کا مطلب ہے کہ عمران خان مائنس ہوگیا ہے اور کسی کو بھی اس کی پرواہ نہیں ہے۔

مطلب عمران مائنس ہوگیا ہے کسی کو بھی اس کی پرواہ نہیں https://t.co/hATWAqcckq

— Fraooq Yousafzai (@FraooqY99232) July 31, 2025

ایک ایکس صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے وہ تحریکِ انصاف جس نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکا دیا۔

یہ ہے وہ تحریکِ انصاف جس نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا! https://t.co/TIIxcTCck1

— Razaullah Khan (@Razaull71233151) July 31, 2025

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن آج ہوا، پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار راحیلہ بی بی گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئی تھیں۔

خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب میں کسی بھی امیدوار کو جیتنے کے لیے 73 ووٹ درکار ہوں گے، ایوان میں 28 آزاد امیدوار بھی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اڈیالہ جیل پی ٹی آئی ثانیہ نشتر سینیٹ انتخابات عمران خان عمران خان قید مشعال یوسفزئی نمکین تکے نمکین گوشت

متعلقہ مضامین

  • احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ 
  • احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ
  • اپنا دکھ اسلام آباد والوں کو سنانا چاہتے ہیں، ہمیں کلاشنکوف نہیں قلم کتاب دو: مولانا ہدایت الرحمان
  • ’لیڈر جیل میں اور پی ٹی آئی وزرا سرکاری خرچ پر نمکین تکے انجوائے کررہے‘، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
  • خیبرپختونخوا؛سینیٹ کا ضمنی الیکشن، مشال یوسفزئی 86ووٹ لے کر سینیٹر منتخب
  • خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات بے نتیجہ
  • نااہلی کے بعد احمد خان بچھر  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ
  • نااہلی کے بعد احمد خان بچھر  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ
  • احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ، نوٹیفکیشن جاری
  • بھارت پر ٹرمپ ٹیرفس: نئی دہلی کا ردعمل