منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن، برطانیہ اورکویت جانے والے پارسل سے ہیروئن برآمد
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور میں کورئیر کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 248 گرام ہیروئن جبکہ راولپنڈی میں کویت کے لیے بک کروائے گئے پارس سے 45 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 4 کلو ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ اقبال شہید ٹول پلازہ جی ٹی روڈ اٹک کے قریب گاڑی سے 3.
لاہور ریلوے اسٹیشن ریلوے اسٹیشن لاہور پر ایک مشکوک پارسل سے 1.7 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ بلوچستان میں حب کے علاقے وندر میں گاڑی میں چھپائی گئی 350 گرام ویڈ برآمد کر کے ملزم کوگرفتارکیا گیا۔ پشاور میں چارسدہ انٹرچینج کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 30 کلو گرام چرس برآمد کر کے کار سوار کو گرفتارکیا گیا۔
ترجمان کے مطابق مختلف کارروائیوں میں کاروائیوں میں1 کروڑ 41 لاکھ سے زائد مالیت کی 43.543 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہیروئن برآمد کے قریب
پڑھیں:
لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار
فاران یامین:ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (ASF) نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان کے مطابق جدہ جانے والی پرواز کے ایک مسافر کو مشکوک جان کر روکا گیا۔ تلاشی کے دوران اس کے بیگ سے 108 منشیات کے کیپسول برآمد ہوئے جو ماہرانہ طریقے سے اسٹیل راڈ میں چھپائے گئے تھے۔
چیکنگ کے دوران ان کیپسول سے ایک کلو آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔ ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے حوالے کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا