عمر شہزاد اور شانزے لودھی کے نکاح کی خوبصورت تصاویر سامنے آ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
پاکستانی معروف اداکار، میزبان و ماڈل عمر شہزاد کی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ نکاح کی تقریب کی خوبصورت تصاویر سامنے آئی ہیں۔
یاد رہے کہ عمر شہزاد اور انفلوئنسر شانزے لودھی نے گزشتہ ماہ مدینہ منورہ، حرم شریف میں نکاح کیا تھا۔
عمر شہزاد کی اہلیہ کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی گئی نئی تصاویر ایک مشترکہ پوسٹ ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Shanzay Omer (@shanzayylodhii)
اس پوسٹ کو ’کبھی نہ ختم ہونے والی شروعات‘ جیسا خوبصورت کیپشن دیا گیا ہے۔
عمر اور شانزے کے نکاح کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس خوش نصیب جوڑی کا نکاح مسجدِ نبوی ﷺ میں ہوا جبکہ فوٹو سیشن ہوٹل روم میں کیا گیا۔
شانزے لودھی اور عمر شہزاد کی نئی تصاویر پر اس جوڑے کے لیے دعائیہ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
شوبز کی معروف شخصیات سمیت اس جوڑی کے مداح ایک بار پھر شادی کی مبارک باد اور دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نکاح کی
پڑھیں:
نادرا نے مختلف اہم عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کر لیں
کلیم اختر:نادرا کی جانب سے مختلف اہم نشستوں کیلئےدرخواستیں طلب کر لی گئیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹرڈویلپر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سسٹم ایڈمنسٹریٹر کی اسامی کیلئے درخواستیں طلب کر لی گئیں،ڈپٹی سپریڈینٹ کوآرڈینیشن اینڈ مینجمنٹ کی آسامی کیلئے بھی درخواستیں طلب کر لی گئیں،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پے رول، انفراسٹریکچر سپیشیلسٹ کی اسامی کیلئے درخواستیں طلب کی گئیں،اسسٹنٹ ڈائکریکٹر جاوا ڈویلپر کی آسامی کے لئے درخواستیں طلب کی گئیں۔
تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر
سکیورٹی سپریڈینٹ، ایلیٹ سکیورٹی گارڈ ،سیکورٹی گارڈ کیلئے انٹرویو ،تحریری ٹیسٹ لیا جائیگا،جونیئر ایگزیکٹیو ،جاوا پیک اینڈ ڈویلپر کی اسامی کیلئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئیں۔
درخواستیں جمع کروانے کی مختلف تاریخ مقرر، مقر ر ہ تاریخ سے پہلے درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔