سفری پابندیوں کی فہرست میں نام شامل کرنے کیخلاف کیس، سیکرٹری داخلہ سے بیان حلفی طلب
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
سفری پابندیوں کی فہرست میں نام شامل کرنے کیخلاف کیس، سیکرٹری داخلہ سے بیان حلفی طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سفری پابندیوں کی فہرست میں نام شامل کرنے کے خلاف کیس میں سیکرٹری داخلہ سے جواب طلب کر لیا۔
کچھ عرصہ قبل لاپتا ہونے والے نوجوان فیضان عثمان کی فیملی کے کیس میں جسٹس بابر ستار کی جانب سے سماعت کا تین صفحات کا تحریری حکم جاری کردیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر سیکرٹری داخلہ سے بیان حلفی طلب کر لیا، عدالت نے 13 سالہ بچے سمیت فیملی کے 9 میں سے 7 ارکان کے نام ای سی ایل میں رکھنے کا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا۔
حکم نامے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ خفیہ ادارے کی سفارش پر ایک فیملی کے 9 افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالے گئے، بتایا گیا خفیہ ادارے نے پھر 7 افراد کی حد تک سفارش واپس لے لی صرف 2 کی حد تک برقرار رکھی، بغیر سکروٹنی اور ورکنگ پیپر نام ای سی ایل ڈالنے کا معاملہ سب کمیٹی کو کیسے بھیجا ؟ بادی النظر میں بغیر ورکنگ پیپر اور بغیر سکروٹنی نام ای سی ایل پر ڈالے گئے۔
حکم نامے کے مطابق وزارت داخلہ حکام عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے کہ انہوں نے کیا سکروٹنی کی؟ کابینہ کمیٹی کو نام بھیجوانے کے لئے کیا ورکنگ پیپر تیار کیا عدالت کو نہیں بتایا گیا، عدالت نے وزارت داخلہ کی جانب سے کابینہ کمیٹی کو بھجوایا جانے والا ورکنگ پیپر بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیکرٹری داخلہ سے
پڑھیں:
9 مئی مقدمات ، پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نی9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری کر دئیے۔ملزمان کے اشتہار انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جاری کیے ہیں۔ عدالت نے اشتہار پر 18 اکتوبر کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔ملزمان میں عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق، عظیم اللّٰہ خان، زرتاج گل، رائے محمد مرتضیٰ، رائے حسن نواز، محمد احمد چٹھہ، محمد جاوید میں شامل ہیں۔(جاری ہے)
شبلی فراز، چوہدری آصف علی، چوہدری بلال اعجاز، شکیل احمد خان اور اشرف خان کے نام بھی شامل اس فہرست میں شامل ہیں۔اشتہار تھانہ نیوٹاؤن، صادق آباد، سٹی، وارث خان، سول لائنز، تھانہ مورگاہ، ٹیکسلا، صدر واہ، کینٹ اور آر اے بازار کے مقدمات میں جاری کیا گیا ہے۔ملزمان کے قبل ازیں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل و عدم حاضری پر ملزمان کے اشتہار جاری کیے گئے۔ اشتہار پر رپورٹ داخل ہونے پر ملزمان کو مفرور قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔