وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا فوکس اشیائے خورونوش پر ریلیف دینا ہے: بلال یاسین
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سارا فوکس عوام کو اشیائے خور و نوش پر ریلیف دینا ہے۔
انہوں نے رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا اور اشیائے خور و نوش کے ریٹ کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر بلال یاسین نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کہتے تھے کہ آلو ٹماٹر کی قیمتیں کنٹرول کرنا میری ذمے داری نہیں۔
کراچی رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی آسمان.
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ملکی معاملات میں سیریس نہیں، اپوزیشن نے ہر معاملے پر تنقید کرنا فیشن بنا لیا ہے۔
صوبائی وزیر بلال یاسین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر آنے والے دن میں معیشت بہتر ہوتی جا رہی ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلال یاسین
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں سیاسی امور اور صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد دی۔
پنجاب بھر میں جدید ترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
ارکان اسمبلی نے پنجاب میں سب سے زیادہ پراجیکٹ کی کامیاب لانچنگ پر بھی مریم نواز کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں اور بہتری لانا میرا خواب ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کرچکے ہیں۔