اسلام کیخلاف ہرزہ سرائی؛ کولکتہ کے اردو سیمینار سے جاوید اختر کی چھٹی
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
کولکتہ (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ کی اردو اکیڈمی نے مذہبی جماعتوں کے اعتراض کے بعد معروف نغمہ نگار و شاعر جاوید اختر کی شرکت منسوخ کردی اور اپنا ادبی پروگرام بھی ملتوی کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مختلف مذہبی جماعتوں نے جاوید اختر کے اعلانیہ طور پر مذہب سے بیزاری اور اسلام پر تنقیدی بیانات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ ان کا مؤقف تھا کہ جاوید اختر کے خیالات لادینی ہیں اور ان کی موجودگی مسلمانوں کے جذبات مجروح کر سکتی ہے۔
جمعیت علمائے ہند سمیت کئی تنظیموں نے کہا کہ وہ جاوید اختر کو مدعو کرنے کی مخالفت کرتے ہیں، تاہم کسی قسم کی دھمکی نہیں دی گئی بلکہ صرف اختلافِ رائے ظاہر کیا گیا۔
یاد رہے کہ اس پروگرام میں جاوید اختر کو “ہندی فلموں میں اردو کا کردار” کے موضوع پر خطاب اور ایک مشاعرے کی صدارت کرنا تھی۔ تاہم احتجاج کے بعد اردو اکیڈمی کی سیکریٹری نزہت زینب نے اعلان کیا کہ نامساعد حالات کے باعث پروگرام ملتوی کر دیا گیا ہے۔
اگرچہ باضابطہ طور پر ملتوی کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی، مگر ادبی حلقے اسے ممکنہ تنازع اور احتجاج کے خدشات سے جوڑ رہے ہیں۔ قریبی ذرائع کے مطابق نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، تاہم اس میں جاوید اختر کو شامل کیے جانے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جاوید اختر
پڑھیں:
پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں