کوئٹہ میں فلسطین سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ اسرائیل شام کے وسیع رقبے پر قابض ہو چکا ہے، مگر جولانی اور عرب حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ نے غزہ اور فلسطین میں جو مظالم ڈھائے ہیں۔ اس پر عالم انسانیت اور پوری امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے۔ ایسے میں کچھ خائنین امریکہ اور اسرائیل کی خوشنودی کے لئے فلسطین بیت المقدس اور امت مسلمہ کا سودا کر رہے ہیں۔ غزہ پر قبضے کا امریکی منصوبہ ناکام ہوگا، کیونکہ غیرت مند فلسطینی عوام حماس، حزب اللہ اور انصار اللہ کے ہوتے ہوئے اسرائیل کا فلسطین اور غزہ پر قبضہ ایک خواب رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئٹہ کے زیر اہتمام ماہ مبارک رمضان اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، علامہ سید علی عمران نقوی و دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام میں اسرائیلی ایجنٹ جولانی کے آتے ہی اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ اسرائیل شام کے وسیع رقبے پر قابض ہو چکا ہے، مگر جولانی اور عرب حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ کٹھ پتلی جولانی حکومت کے خلاف عوامی بغاوت شروع ہو چکی ہے اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اتوار 9 مارچ کو کوئٹہ میں فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان کے زیر اہتمام سالانہ فلسطین کانفرنس منعقد ہوگی۔ جس میں بلوچستان کے سیاسی مذہبی اور قبائلی رہنماء شریک ہوں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ عالمی یوم القدس کو سرکاری طور پر منائے۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی، مذہبی، قوم پرست جماعتیں اور پاکستان کے عوام فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دو ریاستی حل کا فارمولا بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور حکیم الامت حضرت علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ نے اس وقت مسترد کر دیا تھا، لہٰذا پاکستان کے عوام دو ٹوک الفاظ میں اس موقف کا اعادہ کرتے ہیں کہ پورے کا پورا فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور سرزمین فلسطین کا ایک انچ بھی ہم غاصب اسرائیل کو دینے کے لئے تیار نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

فالس فلیگ کی آڑ میں مہم جوئی کا انجام خطرناک ہوگا،عظمیٰ بخاری کا بھارت کو انتباہ

لاہور :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بھارتی فالس فلیگ کے حالیہ ڈرامے پر ردعمل دیتے ہوئے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے بھارتی حکومت کو سخت تنبیہ کی ہے کہ پاکستان کو کسی بھی ممکنہ جارحیت کے لیے تیار پایا جائے گا۔عظمٰی بخاری نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عوام خود سوال اٹھا رہے ہیں کہ سری نگر جیسے حساس علاقے میں، جہاں 7 لاکھ بھارتی فوج تعینات ہے، اس نوعیت کا حملہ کیسے ممکن ہوا؟
انہوں نے کہا کہ بھارتی شہری اب یہ بھی پوچھ رہے ہیں کہ پچھلے حملوں کی رپورٹس کہاں گئیں؟ یہ تمام سوالات خود بھارت کے اندر سے اٹھ رہے ہیں، جو اس واقعے کو فالس فلیگ قرار دینے کے لیے کافی ہیں۔یہ ہمیشہ کی طرح ایک بزدلانہ کوشش ہے، اور بھارت نے ماضی میں بھی ایسے ہی حربے آزمائے ہیں تاکہ الزام پاکستان پر لگایا جا سکے۔
انہوں نے بھارت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ”میں نے سنا ہے کہ گیدڑ بھبکیاں دی جا رہی ہیں۔ ہماری چائے واقعی بہت اچھی ہے، لیکن ہم ہر بار چائے نہیں پلایا کرتے۔ ایک آدھ بار مہمان آ جائے تو خیر ہے، لیکن اگر مہمان زیادہ ہوں تو پاکستان کی فوج، عوام اور حکومت اس کا جواب دینا خوب جانتے ہیں۔”
عظمیٰ  بخاری نے خبردار کیا کہ اگر بھارت اس فالس فلیگ کو بنیاد بنا کر کسی قسم کی مہم جوئی کا ارادہ رکھتا ہے تو یہ اس کی بہت بڑی بھول ہوگی۔ ماضی کی طرح اس بار بھی پاکستان ہر سطح پر مؤثر جواب دے گا۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • فلسطین سے دکھائوے کی محبت
  • ​​​​​​​امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر جمعة المبارک اسرائیل، بھارت کے خلاف یوم مذمت کے طور پر منایا گیا
  • گلگت میں آئی ایس او کے زیر اہتمام حمایت مظلومین ریلی، شیعہ سنی عوام کی شرکت
  • وطن کی سلامتی و دفاع کیلئے پوری قوم متحد ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • بھارت ہمیشہ سے عالمی سامراج اور استعمار کا لانچنگ پیڈ رہا ہے، علامہ صادق جعفری
  • علامہ وجدانی کی سعودی میں بلاجواز گرفتاری قابل مذمت ہے، علامہ ظفر عباس شمسی
  • وزارت خارجہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی کیلئے اقدامات کرے، علامہ مقصود ڈومکی
  • لازم ہے کہ فلسطین آزاد ہو گا
  • فالس فلیگ کی آڑ میں مہم جوئی کا انجام خطرناک ہوگا،عظمیٰ بخاری کا بھارت کو انتباہ
  • غیر قانونی کینالز منظور نہیں، سندھو دریا و حقوق کا دفاع کرینگے، علامہ مقصود ڈومکی