اسلام آباد:

چین کی جانب سے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی۔
 

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کے لیے پاکستان کے دیرینہ دوست چین کا معاشی تعاون جاری   ہے اور اس سلسلے میں چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی رقم کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی ہے۔

چین کے 2 ارب ڈالر کے اس قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو پوری ہو رہی تھی ۔ 

وزارت خزانہ کی جانب سے چین کی طرف سے 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی تصدیق کر دی  گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت میں ایک سال کی توسیع سے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط رکھنے میں مدد ملے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی مدت میں ایک سال کی توسیع ارب ڈالر کی کی جانب سے

پڑھیں:

پاکستان کو ایک ارب ۲۰ کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری متوقع

پاکستان کیلیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبرمیں ہوگا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کےدسمبر میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالرکی تیسری قسط کی منظوری دی جائےگی۔ اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ کی مدمیں 20 کروڑ ڈالر بھی منظور کیے جائیں گے۔ یہ اضافی فنڈز کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ کے تحت حاصل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبرکوطےپایا تھا، جس کے بعد امید ہے کہ جاری قرض پروگرام کےتحت اگلی قسط کی منظوری دے دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر قسط کے حصول کے لیے اہم اقدام
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • پاکستان میں جگر کے ایک ہزار ٹرانسپلانٹس مکمل کرکے پی کے ایل  آئی نے تاریخ رقم کردی
  • چین نے پاکستان کے لئے لاکھوں ڈالر کی رقم جاری کردی
  • چین نے پنجاب میں معاشی اور تکنیکی تعاون کے منصوبے کے لیے 20لاکھ ڈالر کی رقم جاری کردی
  • محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 دن کی توسیع کردی
  • جنوبی افریقہ کو شکست,تیسراT-20،پاکستان نے سیریز 2-1سے جیت لی
  • سندھ حکومت نے نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی
  • آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ دسمبر میں پاکستان کیلیے ایک ارب ڈالر قسط پر غور کرے گا
  • پاکستان کو ایک ارب ۲۰ کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری متوقع