قارئین کو عید مبارک، پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، جانور قربان کرنے کا سلسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، سنتِ ابراہیمی کی یاد میں لاکھوں مسلمان نماز عید ادا کرنے کے بعد قربانی کی عبادت میں مصروف ہیں۔
صبح کا آغاز نمازِ عید کے بڑے بڑے اجتماعات سے ہوا، جو مساجد، عید گاہوں، امام بارگاہوں اور کھلے میدانوں میں منعقد کیے گئے۔
اسلام آباد میں عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ شاہ فیصل مسجد سمیت شہر کی مختلف مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں میں نمازِ عید کے روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔ نماز کے اختتام پر افواجِ پاکستان، قومی سلامتی، اور ملک و قوم کی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
’’عید پر صفائی کی صورتحال کی خود مانیٹرنگ کروں گی،کوتاہی ہرگزبرداشت نہیں‘‘: وزیر اعلیٰ کی گزشتہ سال کی طرح فینائل اورعرق گلاب چھڑکنے کی ہدایت
لاہور میں دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں چیئرمین نظریاتی کونسل راغب نعیمی کی امامت میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی، جامعہ میں بڑی اجتماعی قربانی کا انتظام کی گیا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق صوبے بھر میں اسپیشل پولیس، کیو آر ایف ٹیمیں سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہی ہیں جبکہ لاہور میں نماز عید کے 5 ہزار سے زائد اجتماعات کی سکیورٹی پر 6 ہزار سے زائد اہلکار و افسران تعینات کیے گئے ہیں۔
دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں پہلے روز 180 جانوروں کی قربانی کا آغاز ہو گیا ہے، دوسرے دن 100 جانور قربان کیے جائیں اور مجموعی طور پر 300 جانوروں کی قربانی کی جائے گی۔
قربانی کی عبادت کا مقصد تزکیہ نفس، تقویٰ، اللہ کی بندگی کا غالب آنا ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا عید الاضحیٰ پر پیغام
راولپنڈی ضلع بھر میں 604 مساجد ، 72 امام بارگاہوں اور 62 کھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات.
پشاور میں مرکزی عید گاہ چارسدہ روذ سمیت عید الاضحیٰ کی نماز کے متعدد چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔کراچی میں گرومندر پر واقع سبیل والی مسجد میں نماز عید ادا کی گئی، جہاں مولانا منیب کشمیری نے نماز کی امامت کی۔
اس موقع پر علمائے کرام نے خطبات میں حضرت ابراہیمؑ کی قربانی کی روح اور فلسفے پر روشنی ڈالی، اور امت مسلمہ کے اتحاد، وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
فتنہ الخوارج و ہندوستان کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا،وزیراعلیٰ مریم نواز کا 3 دہشتگردوں کی گرفتاری پر سی ٹی ڈی پنجاب کو خراجِ تحسین
ایکسپریس کے مطابق نمازعید کی ادائیگی کے بعد عالم اسلام کی سربلندی، ملکی ترقی و خوشحالی، فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کے لیےدعائیں کی گئیں۔
حیدرآباد و گردونواح میں عید الضحی مذہبی جوش و جزبے سے منائی جا رہی ہے، شہر بھر میں نماز عید کے ایک ہزار سے زائد چھوٹے و بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔
نماز عید کے بعد شہریوں نے قبرستانوں میں جا کر اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی جس کے بعد گائیں۔ بچھڑوں اور بکروں کی قربانی کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔
کراچی کی گلی جہاں جانوروں کا میلہ لگ گیا، ایک سے بڑھ کر ایک قربانی کا جانور آپ کو اس گلی میں ملے گا
نماز عید کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ ہیں۔
ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں تین روز تک لاکھوں افراد جانوروں کی قربانی کریں گے، جو سنتِ ابراہیمی کی یاد اور اللہ کی رضا کی علامت ہے۔
قربانی کے بعد لوگ قربانی کے بعد گوشت غرباء و مساکین میں تقسیم کر رہے ہیں تاکہ عید کی خوشیاں سب کے ساتھ بانٹی جا سکیں۔
صفائی و ستھرائی کے حوالے سے میونسپل اداروں نے خصوصی پلان ترتیب دیا ہے۔ قربانی کی آلائشیں اور کچرا بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں تاکہ صفائی کے نظام کو مؤثر رکھا جا سکے۔
عید الاضحیٰ فکر، قربانی اور اتحاد کا مقدس وقت ہے،دعا ہے یہ مبارک موقع ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ دے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک افواج کا پاکستانی عوام کے نام پیغام
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نماز عید کے عید الاضحی قربانی کی قربانی کا کی قربانی کے ساتھ کی گئی کے بعد
پڑھیں:
مذہبی و ثقافتی سفارتکاری، بیرسٹر سیف کی قیادت میں وفد چین روانہ
خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی سربراہی میں بارہ رکنی اعلیٰ سطحی وفد چین روانہ ہو گیا۔ وفد چینی وزارت خارجہ کی دعوت پر IRCRA کے مذہبی سفارتکاری پروگرام کے تحت چین کا دورہ کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مخصوص نشستوں پر اپوزیشن کا حلف پارلیمانی سیاست کا سیاہ باب ہوگا، بیرسٹر سیف
بیرسٹر سیف کے مطابق اس دورے کا مقصد چین، پاکستان اور مسلم دنیا کے درمیان سماجی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنا، بین المذاہب ہم آہنگی اور علاقائی روابط کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام دنیا بھر میں اپنی کامیابی کے باعث نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے اور اس سال وفد مذہبی و سیاسی رہنماؤں کے مشترکہ گروہ کی شکل میں ترتیب دیا گیا ہے۔
وفد بیجنگ، ارومچی اور کاشغر سمیت سنکیانگ کے مختلف شہروں کا دورہ کرے گا اور چینی وزارت خارجہ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا، مسلم رہنماؤں، تعلیمی اداروں اور دیگر اہم مراکز سے ملاقاتیں کرے گا۔
روانگی سے قبل چینی سفارتکار اور منسٹر کونسلر مسٹر شو نے وفد سے ملاقات کی اور سنکیانگ کی ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے اس دورے کو پاک-چین تعلقات کے لیے مثبت قرار دیا۔
بیرسٹر سیف نے چینی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس دورے کو دو طرفہ تعلقات کے فروغ کی سمت ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔
وفد میں صوبائی وزیر مذہبی امور عدنان قادری، وزیر سوشل ویلفیئر سید قاسم علی شاہ، سکندر حیات شیرپاؤ، ڈاکٹر ضیا الحق (ڈی جی اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ)، مولانا زبیر اشرف عثمانی، مولانا انور شاہ، مولانا عبدالقدوس محمدی، مولانا اسامہ اجمل، مولانا محمد احمد، سید شاہ فیصل، حاجی ابرار، اسرار مدنی اور دیگر مذہبی و سیاسی شخصیات شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیرسٹر سیف چین دورہ چین سفارتی مشن