انجمن امامیہ گلگت نے نماز عید کے اجتماعات کا شیڈول جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
عید کی نماز کا پہلا عظیم الشان اجتماع امامیه عیدگاہ جٹیال میں منعقد ہوگا، جہاں نماز عید صبح 7:00 بجے باجماعت ادا کی جائے گی۔ دوسرا اجتماع آغا خان شاہی اسٹیڈیم گلگت میں منعقد کیا جائے گا، جہاں نماز عید صبح 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان اور ہیئت آئمہ جماعت گلگت کا ایک اہم اجلاس مرکزی دفتر میں صدر انجمن امامیہ سید شرف الدین کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں نماز عید الاضحی کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں عید کی نماز کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ گلگت میں دو جگہوں پر عید کی نماز ادا کی جائے گی۔ عید کی نماز کا پہلا عظیم الشان اجتماع امامیه عیدگاہ جٹیال میں منعقد ہوگا، جہاں نماز عید صبح 7:00 بجے باجماعت ادا کی جائے گی۔ دوسرا اجتماع آغا خان شاہی اسٹیڈیم گلگت میں منعقد کیا جائے گا، جہاں نماز عید صبح 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔ اجلاس میں عوام سے کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کی اپیل کی جاتی ہے تا کہ نماز عید کے اجتماعات پر امن ماحول میں منعقد ہوں۔ ٹریفک اور پارکنگ کے نظام میں سہولت کے لیے ٹریفک پولیس اور رضا کارانہ خدمات انجام دینے والے برادران کے ساتھ تعاون کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جہاں نماز عید صبح 7 ادا کی جائے گی عید کی نماز
پڑھیں:
وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا
وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امتحان 19 نومبر 2025 کو ہانگ کانگ میں منعقد ہو گا۔ امتحانی مرکز اسلامک انسٹیٹیوٹ میموریل کالج، ہانگ کانگ میں قائم کیا گیا ہے۔
پہلا پرچہ "ریڈنگ اینڈ رائٹنگ" صبح 9 بجے سے 10:45 تک ہو گا۔ دوسرا پرچہ "مضمون نویسی " 11:45 سے 1:15 بجے تک لیا جائے گا۔
طلبا کو امتحان مرکز پر صبح 8:30 بجے رپورٹ کرنا ہو گا۔ موبائل فون اور اسمارٹ واچ لے جانا سختی سے منع ہے
مزید برآں امتحانات کی نگرانی فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کرے گا۔