ایس آئی ایف سی کے تحت پاکستان کی 2 سالہ ترقی  کا ہر شعبے میں نمایاں نظر آ رہی ہے۔ اس دوران صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں اہم پیش رفت  سامنے آئی ہے۔

 این ایل سی کی ریفر سروس کے اجرا سے، ریفریجریٹڈ کنٹینرز کے ذریعے پاکستان کی کولڈ چین لاجسٹکس میں اہم پیش قدمی ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کا قیام عمل میں آیا ہے،  جس کے ذریعے پاکستان عالمی ولیو چین میں شامل ہو چکا ہے۔

اسی طرح پائیدار نقل و حمل کی سمت میں اہم پیش رفت کے تحت بی وائی ڈی اور میگا کانگلومریٹ کے اشتراک سے پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز (ای وی) کے حل متعارف کرنے کا آغاز ہو چکا ے۔

دریں اثنا ٹیکسٹائل صنعت کی بحالی کے لیے موثر حکمت عملی، توانائی پاور کراس سبسڈی میں کمی اور ایل ایس ایم انڈیکس میں بہتری آئی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی پاکستان کی صنعتی برآمدات کو بڑھانے کے لیے امریکا اور پی ای ایل سے شراکت داری بھی ہوئی ہے۔

ایس آئی ایف سی کے فورم کے ذریعے ملکی اور عالمی اداروں سے صنعتی شراکت داری کے لیے اقدامات کے موثر اثرات رونما ہوئے ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی فوری منظوری سے یاماہا، سیمنٹ پلانٹس، گیس و بجلی منصوبے فعال ہوئے ہیں اور 41فیصد سالانہ ایف ڈی آئی کی شرح نمو، معدنیات، مینوفیکچرنگ اور توانائی میں 1.

6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) کا قیام، برآمدات میں اضافہ اور 2028 تک 5 لاکھ نئی ملازمتوں کے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ سیاحت کے میدان میں ٹھنڈیانی، گانول اور سندھ میں تھیمڈ سیاحتی زونز کی تشکیل شروع ہو چکی ہے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 44 گیسٹ ہاؤسز کی بحالی سے 4,000 سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ سیاحتی خدمات کی موبائل ایپ سے مقامی گائیڈز و سہولیات تک آسان رسائی ہوئی ہے۔ 126 ممالک کے لیے ویزا آن آرائیول اور جی سی سی ممالک کے لیے ویزا فری انٹری  بھی اسی ترقی کے دور میں شامل ہے۔

عالمی آئی ٹی بی ایونٹس کی تیاری اور برلن 2025 میں شرکت سے پاکستان کو عالمی شناخت میں تقویت ملی   ہے۔ حکومتی اصلاحات کے تحت پی آئی اے  اور ڈسکوز کی نجکاری کے ساتھ ساتھ عالمی اداروں کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی سے دوست ممالک کے ساتھ جی ٹو جی اور توانائی معاہدے کی منظوری بھی شامل ہے۔

ایس آئی ایف سی کی منظوری سےجی ٹو جی معاہدہ، ڈسکو کی بحالی اور توانائی اصلاحات کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ ڈسکوز نجکاری میں تیزی کے لیے ون ونڈو اپروول اور بین الوزارتی ورکنگ گروپ  کی تشکیل ہوئی ہے۔

ایس آئی ایف سی کی بطور ٹرانزیکشن ایڈوائزر تقرری، نجکاری عمل میں شفافیت اور تیزی و ترقی کی جانب اہم سنگ میل  ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایس آئی ایف سی کی ہوئے ہیں ہوئی ہے کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کی 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے بڑی کامیابی

ویب ڈیسک : پاکستان میں توانائی کے شعبے میں نئی سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے ہیں، آف شوربڈنگ راؤنڈ میں 23 بلاکس کی کامیاب بولیاں موصول ہوگئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے انرجی سیکیورٹی وژن کے مطابق مقامی وسائل کی ترقی میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، پاکستان کو 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس oil and gas کے ذخائر کی تلاش کے سلسلے میں اہم حاصل ہوئی ہے۔

اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق زیر سمندر تیل اورگیس کیلئے ڈرلنگ کے دوران سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

سندھ : گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ  

کامیاب بولیاں 53 ہزار 510 مربع کلومیٹر کے وسیع رقبے پر محیط ہیں، انڈس اور مکران بیسن میں بیک وقت ایکسپلوریشن کی حکمت عملی کامیاب رہی۔کامیاب بڈنگ راؤنڈ اپ اسٹریم سیکٹرمیں سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ترکیہ پیٹرولیم،یونائیٹڈ انرجی اورینٹ پیٹرولیم اورفاطمہ پیٹرولیم نے شمولیت کی،اوجی ڈی سی ایل،پی پی ایل،ماڑی انرجیز اور پرائم انرجی کامیاب بڈرز میں شامل ہیں۔

امریکی ادارے ڈیگلیور اینڈ میکناٹن نے پاکستان کے سمندری علاقے میں تقریباً 100 ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے ممکنہ ذخائرکا اندازہ لگایا ہے۔ آف شور راؤنڈ 2025 کے ذریعے پاکستان میں توانائی کے نئے باب کا آغاز ہو گیا ہے جو ملکی معیشت اور توانائی کے تحفظ کے لیے سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

پنجاب بار کونسل کی 75 نشستوں کیلئے پولنگ جاری

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے سمندر سے توانائی کی نئی اْمید
  • پاکستان: سمندر کی گہرائیوں میں چھپا خزانہ
  • پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں بڑی پیشرفت
  • امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی میں بڑی پیشرفت
  • پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی پر اہم پیشرفت
  • نومبر 2025: سعودی عرب میں ثقافت، سیاحت، معیشت اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا غیر معمولی مہینہ
  • پاکستان کی 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے بڑی کامیابی
  • پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کا نیا باب، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
  • کرکٹ آسٹریلیا کا بگ بیش لیگ کی نجکاری کا فیصلہ
  • پاکستان کے بدلتے توانائی کے منظرنامے کیلئے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل ایک مضبوط انتخاب