2025-07-26@06:07:07 GMT
تلاش کی گنتی: 20

«منافع کمانے والی کمپنیوں»:

    اسلام آباد(کامرس ڈیسک) پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران ملک میں موٹر سائیکلوں اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی فروخت میں مجموعی طور پر 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہونڈا، جو کہ اپنی مشہور موٹر سائیکل CG125 اور CD70 کے لیے جانی جاتی ہے، نے رواں مالی سال کے دوران 10,03,253 یونٹس فروخت کیے، جو کہ گزشتہ سال کی فروخت 12,78,424 یونٹس کے مقابلے میں 27.42 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ اسی طرح، سوزوکی موٹر سائیکلوں کی فروخت میں بھی 54.51 فیصد اضافہ ہوا۔ پچھلے مالی سال میں 16,876 یونٹس فروخت ہوئے تھے، جب کہ 2024-25 میں یہ تعداد بڑھ کر 26,076 یونٹس ہو گئی۔ PAMA...
    کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 4 روز قبل گرنے والی عمارت سے ملحق دیگر عمارتوں کے مختلف حصے گرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گرائی جانے والی ملحق عمارتوں سے سامان نکالنے کیلئے مکینوں کو بلایا جا رہا ہے، سامان نکالے جانے کے بعد عمارتوں کو گرانے کا کام شروع کیا جائے گا۔ سانحۂ لیاری: جاں بحق 27 میں سے 20 افراد کا ہندو کمیونٹی سے تعلق ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شری رامناتھ مہاراج نے دعویٰ کیا ہے کہ لیاری میں گرنے والی بلڈنگ میں ملبے تلے دب کر مرنے والے 27 میں سے 20 افراد کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے۔ ایس بی سی اے ڈیمولیشن ٹیم کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس: یورپ کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو سے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے، صحت کے ہنگامی انتباہات جاری کیے گئے ہیں، جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے اور سوئس پاور پلانٹ میں ایک جوہری ری ایکٹر بند کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپ کے بیشتر حصوں میں موسم گرما کی شدید گرمی کی لہر نے تباہی مچا رکھی ہے، جس کے نتیجے میں اسپین میں چار، فرانس میں دو اور اٹلی میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اسپین میں حکام نے بتایا کہ ایک دن قبل کاتالونیا میں لگنے والی جنگل کی آگ سے دو افراد ہلاک ہوئے، اس کے علاوہ، ایکسٹریماڈورا اور کورڈوبا میں بھی گرمی کی لہر سے متعلقہ اموات کی...
    سب سے زیادہ افزودہ یورینییم رکھنے والی ایرانی ایٹمی تنصیبات پر بنکر بسٹر استعمال نہیں کیے، اعلیٰ امریکی جنرل کے انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز امریکی فوج نے گزشتہ ہفتے ایران کے بڑے جوہری مرکز اصفہان پر بنکر بسٹر بم استعمال نہیں کیے کیونکہ یہ مقام زمین کے اتنے اندر واقع ہے کہ عام تباہ کن بم بھی مؤثر ثابت نہ ہوتے۔ یہ انکشاف امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے جمعرات کو سینیٹرز کو دی گئی ایک بریفنگ کے دوران کیا، جس کی تفصیل سی این این نے تین حاضرین اور ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں شائع کی۔ جنرل کین کی یہ وضاحت پہلی بار سامنے...
    کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے پاکستان میں اندھے پن اور اس کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں کے علاج کیلئے 11 آئی کیمپس کامیابی سے اختتام پذیر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے نور سعودی رضاکارانہ پروگرام 2025 کے تحت پاکستان کے مختلف علاقوں میں منعقدہ گیارہ جامع آنکھوں کے علاج کے کیمپس کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں۔ یہ کیمپس البصر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن اور ابراہیم آئی اسپتال کراچی کے تعاون سے منعقد کیے گئے، جن کا مقصد ایسے مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا تھا جو خصوصی علاج تک رسائی نہیں رکھتے یا مالی وسائل کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔...
    امریکا نے فلسطینیوں کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے والے 6 خیراتی اداروں اور 5 افراد پر دہشتگردی کے الزامات کے تحت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان تنظیموں پر الزام ہے کہ وہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی مالی معاونت میں ملوث ہیں، جس کے تحت انہیں دہشتگرد تنظیمیں قرار دے کر بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔ پابندی کا شکار تنظیموں میں غزہ کی الویام چیریٹیبل سوسائٹی، الجزائر کی البرکہ چیریٹی ایسوسی ایشن، ترکیہ کی فلسطین وقف فاؤنڈیشن، نیدرلینڈز کی اسرا فاؤنڈیشن، مقبوضہ مغربی کنارے کی تنظیم ادمیر اور اٹلی کی لا کپولا دی اورو شامل ہیں۔  امریکی بیان کے مطابق ان اداروں کے تمام امریکی اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔...
     ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں بڑی کمپنیوں کیلئے سپر ٹیکس میں کمی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔  ذرائع ایف بی آر کے مطابق سالانہ 15 کروڑ منافع کمانے والی کمپنیاں بدستور سپر ٹیکس سے مستثنی رہیں گی، سالانہ 20 کروڑ تک منافع کمانے والی کمپنیوں کا سپر ٹیکس 1 فیصد سے کم ہو کر 0.5 فیصد ہوسکتا ہے جبکہ 25 کروڑ تک کا منافع کمانے والی کمپنیوں پر سپر ٹیکس 2 کے بجائے 1.5 فیصد ہونے کا امکان ہے۔ نیشنل اکیڈمی کو جدید بنانا میرا سب سے بڑا مقصد ہے: عاقب جاوید  ذرائع کے مطابق سالانہ 30 کروڑ تک منافع کمانے والی کمپنیوں پر سپر ٹیکس بدستور 3 فیصد رہنے کا امکان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں بڑی کمپنیوں کیلئے سپر ٹیکس میں کمی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سالانہ 15 کروڑ منافع کمانے والی کمپنیاں بدستور سپر ٹیکس سے مستثنی رہیں گی، سالانہ 20 کروڑ تک منافع کمانے والی کمپنیوں کا سپر ٹیکس 1 فیصد سے کم ہو کر 0.5 فیصد ہوسکتا ہے جبکہ 25 کروڑ تک کا منافع کمانے والی کمپنیوں پر سپر ٹیکس 2 کے بجائے 1.5 فیصد ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سالانہ 30 کروڑ تک منافع کمانے والی کمپنیوں پر سپر ٹیکس بدستور 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، سالانہ...
    لاہور: چک جھمرہ کے گاؤں چھوٹی گھرتل کے قریب کچے پھاٹک پر ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے شالیمار ایکسپریس ٹرین کو حادثہ پیش آیا جس کے باعث متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ شالیمار ٹرین کو حادثہ رات 2 بجے کے قریب پیش آیا، جس کے باعث شالیمار ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں۔ حادثے کے باعث فیصل آباد آنے اور جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرین آنے سے کچھ دیر قبل ٹریکٹر ٹرالی ریلوے ٹریک میں پھنس گئی تاہم جب ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے دیکھا کہ ٹرین قریب آگئی ہے تو ڈرائیور نے فوراً ٹریکٹر کی پن نکالی اور ٹریکٹر کو ٹرالی سے الگ...
    اگر آپ کچھ وقت تک اپنے ہاتھوں اور پیروں کو پانی میں ڈبو کر رکھیں تو ان پر عجیب جھریاں نمودار ہو جاتی ہیں۔ یعنی ہاتھوں اور پیروں کی ہموار سطح پر عجیب سے لکیریں ابھر آتی ہیں جو کچھ افراد کو بدنما محسوس ہوتی ہیں۔ مگر اب ان جھریوں اور انگلیوں کے بارے میں سائنسدانوں کچھ حیران کن دریافت کیا ہے۔ سائنسدانوں کا پہلے خیال تھا کہ پانی جِلد کی اوپری تہوں سے گزر کر معمولی سوجن کا باعث بنتا ہے، یہ سوجن بعد میں جِلد پر جھریوں کا باعث بنتی ہے۔ مگر اب یہ معلوم ہوچکا ہے کہ ایسا ممکنہ طور پر خون کی شریانیں سکڑنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ جب آپ ہاتھوں یا پیروں کو پانی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے 21 مشروبات تیار کرنے والی کمپنیوں میں پیداوار اور فروخت کی نگرانی کے لیے 50 سے زائد ان لینڈ ریونیو افسران و اہلکاران تعینات کر دئیے ۔اس سلسلے میں ایف بی آر نے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو، لارج ٹیکس پیئرز آفس لاہور کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی دفعہ 40- بی اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کی دفعہ 45(2) کے تحت مشروبات بنانے والے صنعتی یونٹس کی نگرانی کریں۔(جاری ہے) فیڈرل ایکسائز ایکٹ کی مذکورہ دفعہ کے تحت بورڈ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ رجسٹرڈ شخص کے کاروباری احاطے میں ان لینڈ ریونیو کے افسران تعینات...
    لاہور(اوصاف نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان نے کہا ہے کہ میڈیا میں چلنے والی پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے سے متعلق خبریں مصدقہ نہیں ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اہم اجلاس ختم ہوگیا۔ اس حوالے سے ترجمان جے یو آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں تاہم ان فیصلوں کا باضابطہ اعلان جلد ہی کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کے فیصلوں سے متعلق آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا۔ میڈیا میں آنے والی خبروں سے کوئی تعلق نہیں۔ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
    امریکی خاتون اونیجا روبنسن کے ساتھ وائرل ہونے والی سندھ پولیس کی خاتون افسر شبانہ جیلانی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔شبانہ جیلانی نے خوبرو اداکارہ حرا مانی کے ساتھ مقامی سیلون کی ویڈیو شیئر کردی۔ پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون کو دبئی میں تحویل میں لے لیا گیااونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی تھی، اس سے قبل پاکستانی نوجوان سے شادی کی خواہش لیے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا نے خیال رکھنے پر شبانہ کا شکریہ ادا کیا تھا۔خیال رہے کہ پاکستانی لڑکے سے مبینہ محبت میں اکتوبر 2024 میں امریکا سے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن 120 دن...
    کوئٹہ: کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے باعث ڈرائیور زخمی ہوگیا، دہشت گردوں نے مچھ کی پہاڑیوں میں ٹرین روک دی جب کہ مسافروں کو یرغمال بنانے کی اطلاعات ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آج صبح ساڑھے نو بجے ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوئی، جب ٹرین گڈالار اور پیرو کنری کے علاقے سے گزری تو وہاں نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین پر فائرنگ کردی، نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا، مسافر ڈرے سہمے ہوئے ہیں جب کہ علاقے میں اب بھی فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ عینی شاہدین اور لیویز ذرائع کے مطابق مچھ کی پہاڑیوں کے درمیان یہ واقعہ پیش آیا ہے، جہاں جعفر ایکسپریس کو روک دیا...
    راولپنڈی: موٹر وے ایم ٹو پر نیلہ دولہ کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہوکر گہرائی میں الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 8افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق کراچی سے سوات جانے والی مسافر بس میں 43 مسافر سوار تھے۔ مسافر بس موٹر وے ایم ٹو پر نیلہ دولہ کے قریب پہنچی تو ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے کو عبور کرتی ہوئی گہرائی میں الٹ گئی جس کے باعث مسافر بس میں پھنس گئے۔ حادثے میں ایک بچی، ایک خاتون اور تین مرد مسافروں سمیت پانچ مسافر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ تین شدید زخمیوں سمیت 18 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے قریبی اسپتالوں میں منتقل...
    پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو گمس اسپتال اور رانی پور اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں کے علاج کے لیے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی شاہراہ پر گڈیجی کے قریب پنجاب کے علاقے بوریوالا سے سیہون جانے والے زائرین کی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 11 زائرین جاں بحق جب کہ 36 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زائرین کی بس حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس میں شرکت کے لیے سیہون جا رہے تھی کہ رانی پور میں قومی شاہراہ پر گڈیجی کے قریب حادثہ پیش آیا...
    تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا جائیگا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے والی اور ناممکن کو ممکن بنانے والی ٹیم پاکستان جیت کے لیے پُرعزم ہے۔ کیوی ٹیم نے میچ سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی، نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ فائنل کی تیاری کے لیے اچھا وقت مل گیا۔ انہوں نے کہا کہ میچز ہائی اسکورنگ ہورہے ہیں، امید ہے فائنل میں بھی زبردست مقابلہ ہوگا۔ دوسری جانب بدھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم پاکستان نے فائنل سے پہلے آرام کو ترجیح دی۔
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ چند روز میں پاکستان میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والی یہ سیریز 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی۔ اس ایونٹ کے پہلے 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے جبکہ باقی 2 میچز کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائیں گے۔سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقا 10 فروری صبح 10 بجے کھیلا جائے گا۔سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلی جانے والی اس سیریز کا تیسرا میچ پاکستان اور جنوبی...
    میڈرڈ:موریطانیہ سے غیرقانونی طور پر اسپین جانے والے تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ 2 جنوری کو پیش آیا، جب کشتی 86 تارکین وطن کے ساتھ موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی، جن میں 66 پاکستانی سوار تھے۔ مراکشی حکام نے بتایا کہ حادثے میں 36 افراد کو بچا لیا گیا، جبکہ دیگر افراد کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس دوران انسانی حقوق کی تنظیموں نے بتایا کہ اسپین میری ٹائم ریسکیو کو 12 جنوری کو کشتی کی گمشدگی کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا، لیکن اسپین میری ٹائم سروس نے اس کی تصدیق کرنے سے انکار کیا۔ ہلاک ہونے والوں میں...
۱