سیہون جانے والی زائرین کی بس کو حادثہ، 11 افراد جاں بحق، 36 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو گمس اسپتال اور رانی پور اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں کے علاج کے لیے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی شاہراہ پر گڈیجی کے قریب پنجاب کے علاقے بوریوالا سے سیہون جانے والے زائرین کی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 11 زائرین جاں بحق جب کہ 36 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زائرین کی بس حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس میں شرکت کے لیے سیہون جا رہے تھی کہ رانی پور میں قومی شاہراہ پر گڈیجی کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے تیجے میں 11 زائرین جاں بحق جب کہ 36 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو گمس اسپتال اور رانی پور اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں کے علاج کے لیے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں آبائی علاقے بوریوالہ منتقل کردی گئی ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خیرپور سید فواد احمد اور ایس ایس پی خیرپور توحید الرحمان بھی موقع پر پہنچ گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خیرپور نے کہا کہ اس حادثے میں 11 زائرین جاں بحق اور 36 زخمی ہوئے ہیں جب کہ تمام زخمیوں اور میتوں کو ریسکیو کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس پر دلی افسوس ہے، زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسپتالوں میں
پڑھیں:
سمندری؛ موٹر وے پر پولیس وین ٹرک سے ٹکرا گئی، 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
ویب ڈیسک:فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے قریب موٹر وے پر پولیس وین ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی ہو گئے۔
موٹروے ایم تھری پر سمندری کے قریب حادثہ ہوا، گاڑی کی بریک فیل ہونے سے کنٹینر سے ٹکرا گئی، حادثہ میں 2سرکاری ملازمین جا ں بحق ،جبکہ 8 زخمی ہو گئے، موٹروے پولیس کے مطابق اسپیشل برانچ ملتان ریسکیوکے مطابق 2 اسپیشل برانچ اہلکار جا ں بحق، 8 اہلکار زخمی ہو گئے ، موٹروے پولیس نے لاشیں اور زخمی سول ہسپتال منتقل کر دئیے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
اسپیشل برانچ سپروائزر قمر، سپروائزر ظفر اقبال جا ں بحق اور اسپیشل برانچ ملازم رب نواز، سعید اعجاز، نعمان، قدیر، ڈرائیور ذوالفقار زخمی ہوئے، نعیم اختر اور کانسٹیبل کاشف گجر بھی زخمیو ں میں شامل ہیں۔
موٹروے پولیس کا کہناتھا کہ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جبکہ ڈی ایس پی سمندری آفتاب صابر موقع پر پہنچے، موٹروے پولیس نے ریسکیو آپریشن مکمل کر کے جائے حادثہ محفوظ بنا دیا ۔