2025-06-09@13:48:07 GMT
تلاش کی گنتی: 24

«سکھوں اور کشمیریوں»:

    امریکا میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے سکھوں اور کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز امریکا کے شہر ہیوسٹن میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے سکھوں اور کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کی کال سکھ تنظیموں اور فرینڈز اف کشمیر نے دی تھی، جس کا انعقاد انیس سو چوراسی میں سکھوں کے قتل عام کی برسی کے موقع پر کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں خالصتان، آزاد کشمیر ، پاکستان اور امریکا کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر خالصتان کےقیام اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے، احتجاجی مظاہرے سے فرینڈز آف کشمیر یہ چیئر پرسن غزالہ حبیب ، سکھ رہنما ڈاکٹر ہردم سنگھ آزاد...
    پی ٹی آئی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے اپنے بیٹے کی موت کو زندگی کا سب سے غمگین لمحہ قرار دے دیا۔ لطیف کھوسہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے سیاسی اور نجی موضوعات پر بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا جوان بیٹا جو ایچی سن کالج میں پڑھتا تھا اور نویں جماعت کا طالبعلم تھا وہ ایکسیڈنٹ میں فوت ہو گیا یہ میری زندگی کا سب سے غمگین لمحہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میرا بیٹا گھر آیا ہوا تھا اور چونکہ وہ چھوٹا تھا تو اس کو اکیلے گاڑی لے کر جانے کی اجازت نہیں تھی لیکن اس نے ڈرائیور کو...
    سکھوں کو کرتارپور آنے سے روکنا مودی کے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو بینقاب کرتا ہے، محسن نقوی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سکھوں کو کرتارپور آنے سے روکنا مودی اور بی جے پی کے فاشسٹ، فرقہ وارانہ ایجنڈے اور مذہبی عدم برداشت کو بے نقاب کرتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر محسن نقوی نے لکھا کہ کرتارپور منصوبہ کثرتِ رائے، تنوع اور رواداری کی ایک روشن مثال ہے۔وزیر داخلہ نے لکھا کہ یہ ہمارے سکھ بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ پاکستان کے اظہارِ یکجہتی کی علامت ہے، مذہب پر عمل کی آزادی ایک بنیادی انسانی حق ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
    بھارت نے ایک بار پھر مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتے ہوئے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر سکھ یاتریوں کے پاکستان داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کے بعد تقریباً 500 سکھ یاتریوں کے مجوزہ دورہ پاکستان پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے 7 مئی 2025 سے سکھوں کی پاکستان میں آمد پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس پابندی کے تحت بھارت نے نہ صرف مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر یاتریوں کو پاکستان جانے سے روکا بلکہ کرتارپور راہداری کو بھی بند کیے رکھا، جو سکھوں کے مذہبی جذبات کو شدید مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی...
    مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر بھارت نے سکھوں کے پاکستان جانے پر پابندی لگا دی۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی میں شرکت کے لیے پاکستان آنے کے خواہشمند 500 سکھ یاتری غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سکھ برادری کا بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کا ساتھ دینے کا عزم سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مودی سرکار نے  مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر سکھوں کو پاکستان جانے سے روک دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کیخلاف محاذ بنانا چاہتا ہے۔ یاد رہے کہ  مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی 30جون کو منائی جائے گی۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے 7 مئی 2025سے سکھوں کی...
    نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف جعلی میزائل حملوں کے لیے بھارتی پنجاب کی سرزمین کو استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی، جس پر بھارت کے باشعور سکھوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور مزاحمت کا اعلان کر دیا ہے۔ سکھ رہنماؤں نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ مودی کے فالس فلیگ آپریشنز کا حصہ نہیں بنیں گے اور اس کی جانب سے پاکستان پر جھوٹے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مودی اپنی گرتی ہوئی سیاسی ساکھ اور عالمی سطح پر تنقید سے بچنے کے لیے پنجاب کو جنگی عزائم کا میدان بنانا چاہتا ہے، جس کی ہر سطح پر مخالفت...
    مودی کا فالس فلیگ آپریشنز، غیورسکھوں کا بھارت کیخلاف کھڑے ہونے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی نے جعلی میزائل حملوں کے لیے پنجاب کی سرزمین کا انتخاب کیا جس کے بعد بھارتی سکھوں نے مودی کی چالبازی اور جھوٹے حملوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان کر دیا۔پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت پر غیور سکھوں نے بھارت کی سرزمین پر مزاحمت کا اعلان کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف جعلی میزائل حملوں کے لیے پنجاب کی سرزمین کا انتخاب کیا ہے، جس پر بھارتی سکھ رہنماوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔مودی کی چالبازیوں اور جھوٹے الزامات کے خلاف سکھ...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کیخلاف محاذ بنانا چاہتا ہے، ہندوتوا کی سوچ سکھوں کو بھڑکانا چاہتی ہے. ہندوتوا کی ذہنیت پاکستان مخالف سوچ پیدا کرنا چاہتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اب تک ہم نے 29 ڈرون گرا دیے ہیں. بھارت کا 15 مقامات پر حملے کا الزام مضحکہ خیز ہے، ڈرون حملوں میں 3 شہادتیں ہوئی ہیں۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے رات کے پہر حملے کیے، امرتسر میں حملے کیے گئے، ہندوتوا...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کیخلاف جارحیت میں مسلسل ناکامی کے بعد اب اپنے ہی شہریوں اور بالخصوص سکھوں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے اپنے ڈرونز کے ذریعے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو نشانہ بنایا تاکہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے پانچ جنگی طیاروں اور دو یو اے ویز کو گرایا جو انہیں ہضم نہیں ہوا، آج ہم نے ایک بھرپور سیاسی بیان جاری کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ روز ایک بیان جاری...
    فوٹو بشکریہ اے ایف پی بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔مرید کے کے نواحی علاقے ننگل ساہداں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقامی مسجد اور اطراف میں یکے بعد دیگر 4 حملے کیے۔  مکینوں کے مطابق جس مسجد اور مدرسے پر بھارت نے حملہ کیا وہ اس کے قریب ہی رہتے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ پہلے ایک دھماکہ ہوا جس کے بعد 3 اور دھماکے سنے گئے۔ یہ بھی پڑھیے بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آر بھارت...
    عید الفطر دنیا بھر میں پھیلے اربوں مسلمانوں کا اہم ترین مذہبی تہوار ہے، جو ماہ مقدس یعنی رمضان کے اختتام پر منایا جاتا ہے۔ خوشی اور شکر گزاری کے جذبات سے لبریز مسلمان اللہ تعالیٰ کے سامنے سربسجود ہو کر اس روز کا آغاز کرتے ہیں اور پھر سارا دن بچوں سے لے کر خواتین اور بوڑھوں تک سب کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھری رہتی ہیں۔ عید عربی زبان کا لفظ ہے، جو 'عود' سے مشتق ہے، جس کا لغوی معنی 'بار بار آنا' ہے۔ اصطلاحی طور پر عید کا مطلب خوشی اور مسرت کا دن ہے۔ رمضان المبارک کے روزوں، نزولِ قرآن، لیلۃ القدر اور اللہ تعالیٰ کی رحمت و بخشش کے بعد عید مسلمانوں کے لیے خوشی...
    امریکا میں نئی ٹرمپ انتظامیہ نے وفاقی حکومت کے ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا ہے جس کے بعد ان کے دشمن ممالک کے ہاتھوں جاسوس بھرتی ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی حکومت کا حجم کم کرنے کے ذمہ دار اپنے مشیر ایلون مسک کے ہمراہ جن ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیا ہے ان میں سے اکثر کے پاس خفیہ معلومات اور ڈیٹا کا علم یا ان تک رسائی ہے جو ان ملازمین کو دشمن ممالک کی ایجنسیز کے ہاتھوں جاسوس بھرتی ہونے کے امکان میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: قطر میں بھارتی آئی ٹی انجینیئر جاسوسی کے الزام میں گرفتار وائٹ ہاؤس...
    جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور امجد یاسین نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ہم بولان پہنچے تو ٹرین کے انجن کے تلے خوفناک دھماکا ہوا، جس سے فیول ٹینک پھٹ گیا۔ میں نے ایمرجنسی بریک لگائی جس سے اچانک ٹرین رکنے کی وجہ سے پچھلی 4 بوگیاں بھی ڈی ریل ہو گئیں۔ امجد یاسین نے کہا کہ ٹرین کے رکتے ہی پہاڑوں سے دہشتگرد اترے اور انہوں نے قتل و غارت مچا دی اور ٹرین کے انجن پر راکٹ لانچر مارے گئے۔ اسی دوران ایک گولی کھڑکی کا شیشہ توڑ کر اندر آئی اور میری کمر کو چھو کر گزر گئی۔ مزید پڑھیں:جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک، 21 مسافر اور...
    اسلام آباد: جعفر ایکسپریس حملے کے کامیاب آپریشن پر بلوچ عوام نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ ٹرین میں موجود افراد نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ بازیاب ہونے والے ٹرین ڈرائیور نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین کے انجن کے نیچے دہشت گردوں کی جانب سے دھماکا کیا گیا، ریل ٹوٹنے کے باعث ٹرین کی بوگیاں الگ ہو گئیں جس کے اچانک بعد بی ایل اے کے دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ ٹرین ڈرائیور نے بتایا کہ پاک فوج کی بروقت کارروائی کے بعد یہ آپریشن کامیاب ہوا، ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری جان بچائی۔ ٹرین سیکیورٹی گارڈ نے کہا کہ جعفر ایکسپریس...
    مودی سرکار کی سکھ دشمنی کا اصل چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا، جب امریکہ سے جلاوطن بھارتیوں کے طیاروں کو بلاوجہ امرتسر میں اتار کر سکھوں کی عزت کو پامال کیا گیا، مودی سرکار نے جلاوطن بھارتیوں کے بحران کو ایک سکھ بحران میں تبدیل کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسی کے تحت اب تک  بھارت کے 332 شہریوں کو ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ یہ جلاوطنی امریکی حکام کی غیر قانونی امیگریشن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے، جس کے نتیجے میں 5 فروری 2025 کے بعد سے تین پروازیں بھارت پہنچ چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: نریندر مودی کے اچانک دورۂ امریکا کا اعلان، کیا بھارتی شہری بھی ’ٹرمپ...
    مودی سرکار کی سکھ دشمنی کا اصل چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔ امریکا سے جلاوطن بھارتیوں کے طیاروں کو بلاوجہ امرتسر میں اتار کر سکھوں کی عزت کو پامال کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق مودی  سرکار نے جلاوطن بھارتیوں کے بحران کو سکھ بحران میں تبدیل کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسی کے تحت اب تک  بھارت کے 332 شہریوں کو ملک بدر کر دیا گیا۔ یہ جلاوطنی امریکی حکام کی غیر قانونی امیگریشن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے جس کے نتیجے میں 5 فروری 2025 کے بعد سے تین پروازیں بھارت پہنچ چکی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق جلاوطن افراد کو ہتھکڑیاں اور زنجیریں لگائی گئیں جبکہ سکھ جلاوطن افراد کی پگڑیاں...
    دانش عابدکراچی، جو کبھی روشنیوں کا شہر کہلاتا تھا، آج بے شمار مسائل میں الجھا ہوا نظر آتا ہے۔ ایک زمانہ تھا جب یہ شہر رات بھر جاگتا تھا، بازار روشن رہتے تھے، سڑکیں محفوظ تھیں، اور شہری زندگی کی رونقیں عروج پر تھیں۔ مگر اب، مہربان حکمرانوں نے شہر کراچی کو جہنم میں بدلنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی بدامنی اپنے عروج پر ہے۔ بدترین ٹریفک کی وجہ سے آئے روز شہری کسی نہ کسی حادثے کی صورت میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ اگر یوں کہا جائے کہ حکمرانوں نے اس شہر کو مختلف مافیا کے حوالے کر دیا ہے تو شاید غلط نہ ہوگا۔ شہر کراچی میں رہنے والا ایک عام آدمی جب صبح...
     لزبن: صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات کی اور والد شہزادہ کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت نے لزبن میں پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات کی اور  پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم ایک سچے دوست اور عظیم انسان دوست شخصیت سے محروم ہونے پر سوگوار ہے، مرحوم آغا خان کے انتقال سے ذاتی تعلق تھا، اِنتقال سے گہرا صدمہ پہنچا۔  صدر مملکت نے مرحوم آغا خان  کے پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں کردار کو سراہا اور کہا کہ مرحوم آغا خان کی دور اندیش قیادت...
    مظفرآباد(صباح نیوز)آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے کہا کہکشمیریوں کے حق خورادایت چھیننے والے بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کی کوئی ضرورت نہیں۔بھارت ایک غاصب،جابر اور قاتل سٹیٹ ہے جس میں مسلمانوں ،سکھوں،عیسائیوں اور دیگرمذاہب سمیت نچلی ذات کے کروڑوں عوام پر زندگی تنگ کررکھی ہے۔مودی کوشرم آنی چاہیے کہ وہ کس منہ سے آج بھارت کا یوم جمہوریہ منارہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر چوہدری طارق فاروق ،مرزا محمد جاوید، سردارامتیاز عباسی،راجہ طارق،عباس عباسی، شان عباسی ،سردار تجمل عباسی، سردار ناظم عباسی، ڈاکٹر مسعود انور، سردار سجاد سلیم، سردار احسان، سردار محمود، عبدالغفار عباسی اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کامیڈیا...
    ماتلی (نمائندہ جسارت) میونسپل کمیٹی کی جانب سے تعلقہ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر گلاب حسین کشمیری اور اسپتال کی انتظامیہ اور سندھ انسٹیٹیوٹ آف سائنسز کے اشتراک سے تعلقہ اسپتال میں 2 روزہ آنکھوں کا مفت کیمپ قائم کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح چیئرمین میونسپل کمیٹی رضوان قائم خانی نے کیا۔ 20 اور 21 جنوری کو لگنے والے کیمپ میں سندھ کے معروف آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر نعیم اور ان کی ٹیم میں شامل دیگر ماہرین امراض چشم اور دیگر طبی ٹیکنیشنز نے کیمپ میں مفت طبی خدمات انجام دیں۔ کیمپ میں امراض چشم میں مبتلا 300 مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ جبکہ 50 مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن کیا گیا۔
    خیرپور (جسارت نیوز ) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی (SALU)، خیرپور نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر یوسف خشک کی ہدایات پر الخدمت اور منان قاضی فاؤنڈیشن کے تعاون سے 35 مفت آنکھوں کے کامیاب آپریشنز کا انعقاد کیا۔ یہ آپریشنز سکھر الخدمت اسپتال میں کیے گئے، جن سے خیرپور میرس اور آس پاس کے علاقوں کے مریضوں نے فائدہ اٹھایا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر یوسف خشک نے کہا، “ہمارا اسٹوڈنٹ سوسائٹیز سینٹر خیرپور اور قریبی علاقوں کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔ یہ اقدام اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs)، خاص طور پر ہدف نمبر3 اچھی صحت اور فلاح و بہبود کے مطابق ہے۔ ڈاکٹر علی رضا لاشاری، کوآرڈینیٹر اسٹوڈنٹ سوسائٹیز سینٹر نے یونیورسٹی کی...
۱