لائیو کنسرٹ کے دوران مداح کی بدتمیزی پر نمرہ مہرا برہم
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
شیخوپورہ (شوبز ڈیسک) پاکستان کی معروف پلے بیک سنگر نمرہ مہرا ایک لائیو کنسرٹ کے دوران مداح کی حرکت پر سخت برہم ہوگئیں۔ گلوکارہ اس وقت اسٹیج پر گانا پیش کر رہی تھیں جب ایک نوجوان مسلسل ان کی آنکھوں پر سبز لیزر لائٹ ڈال رہا تھا۔
نمرہ مہرا نے گانا روک کر براہِ راست اس لڑکے کو مخاطب کیا اور سیکیورٹی کو کارروائی کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ “جو بھی گھٹیا انسان یہ حرکت کر رہا ہے، لیزر لائٹ میری آنکھوں پر ڈال رہا ہے، نکل جاؤ یہاں سے، اگر شو نہیں دیکھنا تو دفع ہو جاؤ۔ یہ لڑکا کافی دیر سے ڈسٹرب کر رہا ہے، سیکیورٹی چیک کریں۔”
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ بعض صارفین نے نمرہ مہرا کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ لیزر لائٹ آنکھوں کے لیے نقصان دہ ہے اور گلوکارہ نے بروقت اقدام کیا، جبکہ کچھ نے رائے دی کہ انہیں سخت الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے تھے۔
واضح رہے کہ نمرہ مہرا متعدد ڈراموں کے او ایس ٹی ریکارڈ کر چکی ہیں جبکہ ان کا مشہور گانا “تو صبح دی پاک ہوا ورگا” پاکستان، بھارت اور دنیا بھر میں 73 ملین ویوز حاصل کر چکا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Mediabites (@mediabites_official_)
Post Views: 9.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بنوں کے 23 ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے
بنوں کے گاؤں خوجڑی کے 23 ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے، ایک ماہی گیر کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 22 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔بنوں سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ ماہی گیر 6 ستمبر کو مچھلیاں پکڑنے کے لیے گوادر سے عمان گئے تھے تاہم حادثے کا شکار ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ ماہی گیروں کے لانچ کو حادثہ کمپریسر میں آگ لگنے کے باعث پیش آیا۔ ایک شخص کو قریبی بحری جہاز کے عملے نے بچا لیا جبکہ باقی 22 افراد کے بارے میں تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ادھر ماہی گیروں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عمان میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہےہیں ، انہوں نے حکومت پاکستان اور حکومت عمان سے اپنے پیاروں کو تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔