مودی کا فالس فلیگ آپریشنز، غیورسکھوں کا بھارت کیخلاف کھڑے ہونے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی نے جعلی میزائل حملوں کے لیے پنجاب کی سرزمین کا انتخاب کیا جس کے بعد بھارتی سکھوں نے مودی کی چالبازی اور جھوٹے حملوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت پر غیور سکھوں نے بھارت کی سرزمین پر مزاحمت کا اعلان کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف جعلی میزائل حملوں کے لیے پنجاب کی سرزمین کا انتخاب کیا ہے، جس پر بھارتی سکھ رہنماوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔مودی کی چالبازیوں اور جھوٹے الزامات کے خلاف سکھ رہنماں نے دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ وہ مودی کے فالس فلیگ آپریشنز کو بے نقاب کریں گے اور پاکستان پر الزام تراشیوں کی کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔
سکھ رہنماوں کا کہنا ہے کہ مودی اپنی ساکھ بچانے کے لیے پنجاب کی سرزمین استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جسے وہ ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔سکھ رہنماں نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پنجاب کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی، تو اس پر سخت ردعمل دیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ وہ مودی کی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے اور پنجاب کو مودی کی جنگی عزائم کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی سکھوں نے مودی کے من گھڑت بیانیے کو مسترد کر دیا ہے اور اب وہ جان چکے ہیں کہ مودی اپنی بین الاقوامی ساکھ بچانے اور مذموم عزائم کے لیے پنجاب کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔دفاعی ماہرین کے مطابق اس تمام صورتحال میں بھارتی سکھوں کا موقف واضح ہے کہ وہ اپنے وطن کے خلاف کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستانی سکھ برادری کی بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی ریلی پاکستانی سکھ برادری کی بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی ریلی پاکستان کی معاشی بحالی ایک حقیقت بن چکی، ملک خود کو مکمل تبدیل کر رہا ہے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھاتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر مراکش میں پاکستانی سفیر کا بھارت کو سخت جواب دینے کا انتباہ، صحارا کے موقف پر نظرثانی کا اشارہ پاکستانی ہیکرز کا کارنامہ، آپریشن سالار کا آغاز، کئی بھارتی ویب سائٹس ہیک، قومی پرچم آویزاں محبوبہ مفتی نے پاک بھارت رہنماوں سے حملے بند کرنے کی اپیل کردی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پنجاب کی سرزمین کا کہنا ہے کہ کے لیے پنجاب بھارتی سکھ کا اعلان مودی کی کے خلاف کرنے کی

پڑھیں:

پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے زیادہ بھارتی اقدامات جارحیت کا باعث بنے. عاصم افتخار

نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے زیادہ بھارتی اقدامات جارحیت کا باعث بنے،بھارت نے واقعے کے فوری بعد پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانا شروع کیا.

(جاری ہے)

ترک نشریاتی ادارے کے ساتھ انٹرویو میں عاصم افتخار نے کہاہم پہلے بھی یہ سب دیکھ چکے ہیں، بھارت کا یہ پرانا وطیرہ ہے، پاکستان نے شروع دن سے غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا،بھارت نے نہ تحقیقات کروائی نہ عالمی برادری کی بات سنی 6اور7مئی کی رات بھارت حملہ کیا تو پاکستان جواب دینے پر مجبور ہوا،23 اپریل کو ہی بھارت نے جو اقدامات اٹھائے وہ جارحانہ نوعیت کے تھے.

انہوں نے کہااقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مشترکہ موقف تھا کہ کشیدگی کم کی جائے،سلامتی کونسل کے ارکان نے بھی غیرجانبدار تحقیقات کی حمایت کی،پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے اورہم امن کے حامی ہیں،لیکن ہم یہ تسلیم نہیں کرسکتے کہ ایک ملک خود سے تمام فیصلے کرنا شروع کرے.

متعلقہ مضامین

  • مودی کا فالس فلیگ آپریشن؛ غیورسکھوں کا بھارت کیخلاف کھڑے ہونے کا اعلان
  • فالس فلیگ کے لیے بھارتی پنجاب کی زمین استعمال کرنے پر سکھ برہم،مودی کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان
  • نوجوانوں کا پاک فوج کیساتھ ہر محاذ پر بھارتی جارحیت کیخلاف کھڑے ہونے کا اعلان
  • پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے زیادہ بھارتی اقدامات جارحیت کا باعث بنے. عاصم افتخار
  • فالس فلیگ آپریشن اور رافیل طیاروں کی تباہی پر بھارتی عدلیہ کا مودی کو کھلا خط
  • مودی حکومت کا بھارتی سکھوں کو پاکستان کیخلاف بھڑکانے کا فالس فلیگ آپریشن بے نقاب
  • مودی کا سکھوں کو پاکستان کیخلاف ورغلانے کا منصوبہ بے نقاب
  • مودی نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا،ہماری مسلح افواج نے بھرپور انداز میں جواب دیا،راجہ پرویز اشرف
  • پاک بھارت جنگ میں فتح ، عوام کا ہر محاذ پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان