فالس فلیگ کے لیے بھارتی پنجاب کی زمین استعمال کرنے پر سکھ برہم،مودی کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
بھارتی سکھوں نے مودی کی چالبازی اور جھوٹے حملوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ کے لیے تیار ہیں، مگر بھارتی شہریوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے، وزیردفاع خواجہ آصف
ذرائع کے مطابق نریندر مودی حکومت کی جانب سے پاکستان پر الزام تھوپنے کی غرض سے جعلی میزائل حملوں کے لیے پنجاب کی سرزمین کے انتخاب پر سکھ برادری برہم ہے۔
سکھوں کا کہنا ہے کہ وہ مودی کی جھوٹی سازشیں بے نقاب کریں گے اور پاکستان پر الزام تراشیوں اور مودی کو اپنی ساکھ بچانے کے لیے پنجاب کی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے۔
مزید پڑھیے: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار
بھارت کے سکھ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ مودی کو فالس فلیگ کے لیے پنجاب کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
سکھ رہنما نے کہا کہ مودی اپنے مذموم عزائم اور بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ بچانے کے لیے ہماری زمین استعمال کر رہے ہیں لیکن اگر بھارت نے پنجاب کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کی تو اس پر سکھوں کی جانب سے سخت ردعمل کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: جنگ میں بھارتی سکھ پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہونگے، ٹینکوں کا رخ موڑ دیں گے، گرپتونت سنگھ پنوں
بھارتی سکھوں نے مودی کے من گھڑت بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پنجاب کے سکھ بھی جان چکے ہیں کہ مودی اپنے مذموم مقاصد کے لیے پنجاب کی سرزمین استعمال کر رہے ہیں لہٰذا ہم مودی حکومت کے فالس فلیگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی پنجاب پر فالس فلیگ بھارتی سکھ فالس فلیگ آپریشن مودی حکومت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی پنجاب پر فالس فلیگ بھارتی سکھ فالس فلیگ ا پریشن مودی حکومت کے لیے پنجاب کی سرزمین بھارتی سکھ فالس فلیگ
پڑھیں:
وفاقی دارالحکومت میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے باجوں کی خریدوفروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
انتظامیہ نے شہر کے تمام سٹالز سے باجے ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق تمام افسران فوری طور پر فیلڈ میں جائیں اور کارروائی کو یقینی بنائیں۔
ڈی سی نے ہدایت کی ہے کہ باجوں کے خلاف یوم آزادی تک روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی جائے اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ جس علاقے سے باجے برآمد ہوئے اس کا ذمہ دار متعلقہ افسر ہوگا۔
Post Views: 1