2025-11-07@21:16:30 GMT
تلاش کی گنتی: 97793
«پنجاب کی سرزمین»:
علامہ سید کاشف ظہور نقوی نے کہا کہ مدارس دینیہ اسلام کے قلعہ ہیں، ہمیں اپنے مدارس کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، مدارس دینیہ میں وقت کے ساتھ ساتھ آنے والی جدت خوش آئند ہے، ہمیں وقت کے ساتھ ساتھ نظام تعلیم میں جدت اور اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما علامہ سید کاشف ظہور نقوی نے وفد کے ہمراہ جامعة العباس ملتان میں ضلعی صدر ملتان علامہ غضنفر علی حیدری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ضلعی نائب صدر صابر حسین بلوچ، تحصیل صدر بھی موجود تھے۔ علامہ کاشف ظہور نقوی نے جامعة العباس کے طلباء سے ملاقات کی اور گفتگو بھی کی۔ علامہ سید کاشف ظہور نقوی نے...
آئی سی سی نے ایشیا کپ ٹرافی تنازع کے حل میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔ گزشتہ روز دبئی میں بورڈ میٹنگ کے دوران وقفے میں ارکان نے اس حوالے سے بات کی۔ یہ معاملہ باقاعدہ ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا لہذا میٹنگ میں اس پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔ سائیڈ لائنز پر چند رکن ممالک نے کہا کہ ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع حل ہونا چاہیئے،صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے بھی حل پر آمادگی ظاہر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے طے ہو۔ ذرائع نے بتایا کہ ایشیا کپ ٹرافی کے لیے کوئی کمیٹی تشکیل نہیں کی گئی۔
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 08-11-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ New Global Shift: Iran’s Conditions, Sudan’s Stand & Mamdani’s Win رہبر مسلمین کی امریکہ کے لیے تین شرائط،کیا امریکہ پالیسی بدلے گا؟ دنیا بدل رہی ہے ، اصول جیت گئے، طاقت ہار گئی ایران کا دوٹوک پیغام، سوڈان کا فیصلہ، نیویارک کی حیرت ہفتہ وار پروگرام :اسلام ٹائمز وی لاگ وی لاگر: سید عدنان زیدی پیش...
انجمن حسینیہ کینٹ کے اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام اداروں سے تعاون اور باہمی رابطہ ہی امن و استحکام کی ضمانت ہے، ہمارے سیکورٹی ادارے دن رات شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور پوری قوم ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امام بارگاہ کاشانہ شبیر لال کرتی کینٹ میں انجمن حسینیہ رجسٹرڈ ملتان کینٹ کا ماہانہ اجلاس صدر کلب عابد خان کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں موجودہ ملکی و سماجی حالات کے تناظر میں امن و امان کے قیام باہمی رواداری اور اداروں کے ساتھ قریبی تعاون پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں سید علی اصغر رضوی متولی لائسنسدار و سیکرٹری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض: سعودی عرب میں سلامتی کے ضوابط کی عدم پیروی کے صارفین کو پیٹرول فراہم نہ کیے جانے کے احکامات جاری۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں وزارتِ توانائی نے پیٹرول پمپوں کی انتظامیہ کو کہا ہے کہ سلامتی ضوابط پر عمل نہ کرنے والے صارفین کو پیٹرول فراہم نہ کیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق گاڑی میں پیٹرول بھرواتے وقت انجن لازمی بند کرنا ہوگا۔ اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ نئے ضوابط کا مقصد عوامی سلامتی اور نظم و ضبط کا خیال رکھنا ہر ایک کی ذمے داری ہے۔ اسٹیشن پر پیٹرول بھروانے کے لیے گاڑیوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو علحدہ کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو مشکلات نہ ہوں۔ یہ بات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(فائل فوٹو)لندن:۔ امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سب سے پہلے برطانیہ نے کینیڈا کی حکومت کوخالصتان حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور امریکہ اور برطانیہ میں دو دیگر افراد کو نشانہ بنانے کی سازشوں کے سلسلے میں خفیہ معلومات فراہم کی تھیں۔میڈیا رپورٹ میں اس معاملے سے واقف لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ برطانوی انٹیلی جنس نے جولائی 2023ءکے آخر میں کینیڈا کے ساتھ ایک فائل شیئر کی تھی جس میں برطانیہ کی سگنلز انٹیلی جنس ایجنسی، گورنمنٹ کمیونیکیشن ہیڈ کوارٹرز کے درمیان ہونے والی گفتگو کی تفصیلات تھیں۔رپورٹ میں کہا گیایہ برطانیہ کی سگنلز انٹیلی جنس ایجنسی، گورنمنٹ کمیونیکیشن ہیڈ کوارٹر کے...
چین کے ٹیانگونگ خلائی اسٹیشن میں موجود خلانوردوں نے مائیکروگریویٹی میں پہلی بار کامیابی کے ساتھ چکن ونگز اور اسٹیکس گرل کر کے کھائے۔ یہ خلائی باربی کیو ایک نئے قسم کے اوون کی وجہ سے ممکن ہو سکتا جو مدار میں دھویں اور نقصان دہ مرکبات سے پاک کھانا پکانے میں مدد دے سکتا ہے۔ جاری کی جانے والی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ خلانورد چکن ونگز کو ایک پنجرے میں رکھ کر اس پنجرے کو ایک ایئر فرائر جتنے ہیچ میں رکھ رہے ہیں۔ چائنا آسٹروناٹ ریسرچ اور ٹریننگ سینٹر کے ڈپٹی چیف ڈیزائنر لیو ویبو کا کہنا تھا کہ یہ اپنی قسم کا پہلا اوون ہے جس کو دنیا سے باہر موجود خلائی استیشن میں استعمال کیا...
چیئرمین سی ڈی اے کے احتسابی ویژن کو سلام، دو سال سے بطور ٹیم ساتھ چلنے والے آفیسرز و آفیشل اچانک نااہل و کرپٹ ہو گئے ؟ کیسے؟ عہدوں سے فارغ کیوں؟ تفصیلات سب نیوز پر
چیئرمین سی ڈی اے کے احتسابی ویژن کو سلام، دو سال سے بطور ٹیم ساتھ چلنے والے آفیسرز و آفیشل اچانک نااہل و کرپٹ ہو گئے ؟ کیسے؟ عہدوں سے فارغ کیوں؟ تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 6 نومبر کو اچانک احتساب کا جن اس وقت بوتل سے باہر نکل آیا جب 85 افیسران و آفیشلز کو بیک جنبیش قلم ایچ آر رپورٹ کرنے کے احکامات ملے یہ امر بھی حقیقت ہے کہ زیادہ تر افیسران و افیشلز دو سال تک موجودہ ہائی کمانڈ کے منظور نظر رہے شب و روز کام کرنیوالے سی ڈی ملازمین سے متعدد خلاف ضابط کام بھی سرانجام دلوائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرکے یک دم نیچے زمین پر آگئیں۔ 15 روز پہلے کراچی میں 500 روپے کلو بکنے والا ٹماٹر، آج 50 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔کوئٹہ کی فصل ختم ہونے اور سندھ کی فصل شروع ہونے کے درمیان تقریباً ایک ماہ کا وقفہ آیا۔ اس دوران شہر کی ضرورت ایرانی ٹماٹر سے پوری ہوئی مگر محدود سپلائی کے باعث قیمتیں 500 سے 600روپے فی کلو تک پہنچ گئیں۔اس دوران ایک وقت ایسا بھی آیا کہ چکن کی قیمت ایک کلو ٹماٹر سے کم ہوگئی۔لیکن اب سندھ کا ٹماٹر آنے لگا ہے۔ سپلائی اتنی ہے کہ 14 کلو ٹماٹر کی پیٹی 600 روپے میں بھی دستیاب ہے، جس میں کسان کا حصہ 100...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: بلدیہ لکی چڑھائی جامعہ فاروقیہ مدرسہ کے قریب ایک نوجوان بائیک سوار کو واٹر ٹینکر نے کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا، حادثے کے وقت نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق پولیس اور چھیپا رضا کاروں کی مدد سے متوفی کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی، نوجوان کی عمر تقریباً 28 سال تھی اور فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔واقعے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہوگیا، پولیس نے واٹر ٹینکر قبضے میں لے لیا ہے اور نوجوان کی موٹر سائیکل بھی تھانے منتقل کر دی گئی ہے، ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور فرار ڈرائیور کی تلاش کی...
اسلام ٹائمز: فلسطینیوں کی حمایت کی پاداش میں عالمی استعمار۔۔۔۔ خصوصاً امریکہ اور اسرائیل۔۔۔۔ نے ہمیشہ ایران کو نشانہ بنایا۔ چند ماہ قبل کے واقعات اس کی واضح مثال ہیں، جب ایرانِ اسلامی کے صفِ اوّل کے کئی بہادر جنرل اور سپاہی جامِ شہادت نوش کر گئے۔ لیکن ایران نے کسی دباؤ یا حملے کے سامنے جھکنے کے بجائے اپنے اصولی موقف پر ڈٹے رہنے کا عزم ایک بار پھر ثابت کر دیا۔ اس ثابت قدمی کا ایک بڑا ثمر یہ ہے کہ دنیائے اہلِسنت کے عوام اب اُن مذہبی رہنماؤں پر سوال اٹھانے لگے ہیں، جنہوں نے ہمیشہ شیعیت کے چہرے کو مسخ کرکے پیش کیا اور اتحادِ امت کے بجائے تفرقہ انگیزی کو ہوا دی۔ حالیہ دنوں میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">باکو:۔ پاکستان اور آذربائیجان نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں اپنے کثیر الجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیاہے جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کاراباخ کی آزادی کی جنگ میں آذربائیجان کی فتح کو حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والے مظلوم عوام، خصوصاً بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطینی عوام کے لیے امید کی کرن قرار دیا ہے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کو یہاں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ملاقات آذر بائیجان کے صدارتی...
—فائل فوٹو پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 9 نومبر سے 12 نومبر تک معطل رہے گی۔ٹرین کی معطلی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کی بنا پر کیا گیا ہے۔جعفر ایکسپریس کل (8 نومبر) مقررہ وقت پر پشاور کے لیے روانہ ہو گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے صدارتی محل باکو میں ملاقات کی۔ اس موقعے پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کوخوبصورت بنانے کے لیے آذر بائیجان اورسی ڈی اے کے درمیان شانداراشتراک پرائم منسٹر آفس کی ایک پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر کو یوم فتح کی تقریب میں شرکت کی دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا اور آذربائیجان کی حکومت و عوام کو اس تاریخی موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آرمینیا کے خلاف قرہ باغ کی آزادی کی 44 روزہ جنگ میں آذربائیجان کی تاریخی فتح نہ صرف...
27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے وزیرِاعظم شہباز شریف نے کل صبح 10 بجے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:27ویں آئینی ترمیم: آرٹیکل 243 پر حکومت کی حمایت کریں گے، دیگر نکات پر غور کر رہے ہیں، بلاول بھٹو میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے مجوزہ ترامیم سے متعلق دی گئی تجاویز کو حکومت نے تسلیم کر لیا ہے۔ کابینہ اجلاس میں آئینی ترمیم کے حتمی مسودے پر غور اور منظوری متوقع ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی قیادت میں تشکیل دی گئی بین الاقوامی استحکام فورس جلد ہی غزہ میں تعینات کی جائے گی تاکہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں جمعرات کو وسطی ایشیائی ممالک ازبکستان، کرغیزستان، ترکمانستان اور تاجکستان کے صدور سے ملاقات کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ “غزہ میں سب کچھ بہت بہتر جا رہا ہے، اور یہ فورس بہت جلد زمینی سطح پر اپنا کام شروع کرے گی۔”انہوں نے کہا کہ اگرچہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی متعدد خلاف ورزیاں ہوئی ہیں، لیکن مجموعی طور پر غزہ میں امن کی صورتحال بہتر ہے اور فائر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے جتنے طیارے گرائے پاکستان اس کی تعداد پر قائم ہے ، کنفیوژن گرائے گئے رافیل اور دیگر طیاروں کے ماڈل پر ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کی بہادر فضائیہ نے جتنے طیارے گرائے وہ تاریخ کا حصہ ہے ۔ پاک فضائیہ نے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی ہے جس کے بعد جنگ بندی کی درخواست بھارت نے امریکی صدر سے کی ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی جنگی تیاریوں کے مقابلے میں پاکستان کی تیاریاں جدید ہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے جتنے طیارے گرائے پاکستان اس کی تعداد پر قائم ہے ، کنفیوژن...
ممبئی (ویب ڈیسک) بولی وڈ اداکار زید خان کی والدہ اداکارہ زرین خان کا زائدالعمری کی وجہ سے ہونے والی طبی پیچیدگیوں کے باعث 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کی نماز جنازہ ممبئی میں ادا کی گئی، علاوہ ازیں ان کی آخری رسومات ہندو مذاہب کے انداز میں بھی ادا کی گئیں۔ بھارتی نشریاتی ادارے ‘ڈی این اے انڈیا‘ کے مطابق زید خان کی جانب سے والدہ کی آخری رسومات ہندو مذاہب کے عقائد کے مطابق کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ وائرل ویڈیوز زید خان کو جذباتی انداز میں دیکھا گیا، جن میں زید خان مٹی کا گھڑا اٹھائے ہوئے نظر آئے۔ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بہت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں جاری مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار ہے، تپاکستان نے مذاکرات میں ثالثی پر ترکی اور قطر کا شکریہ ادا کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے، افغان طالبان دوحہ امن معاہدہ 2021 کے تحت اپنے بین الاقوامی، علاقائی اور دوطرفہ وعدوں کی تکمیل میں ناکام رہا ہے، پاکستان افغان عوام کے لیے خیر سگالی اور پر امن مستقبل کا خواہش مند ہے۔وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پاکستان طالبان حکومت کے ایسے اقدامات کی...
ڈاکٹر محمد قالیباف نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر پھول چڑھائے اور انکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد قالیباف نے کراچی میں بابائے قوم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری دی۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ ڈاکٹر محمد قالیباف اپنے دورہ پاکستان کے تیسرے دن ساحلی شہر اور اقتصادی مرکز کراچی پہنچے۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد قالیباف نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور انکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر باقر قالیباف پاکستان کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے اسلام آباد میں پاکستانی اعلیٰ حکام سے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔...
پاک بحریہ کے مشن کمانڈر کموڈور ایم ذیشان نبی شیخ مالدیپ کے چیف آف ڈیفینس فورسز میجر جنرل ابراہیم حلمی کے ساتھ ایم این ڈی ایس ہیڈ کوارٹر مالے میں ملاقات کے موقع پر۔( تصویر سوشل میڈیا)۔ پاکستان نیوی کا جہاز سیف مالے کی بندرگاہ پر پہنچ گیا، بندرگاہ پہنچنے پر مالدیپ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے موقع پر مشن کمانڈر نے مالدیپ کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور، بحری تعلقات اور سمندری سلامتی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ مشن کمانڈر کموڈور ایم ذیشان نبی شیخ کے پاکستان ہائی کمیشن مالے کے دورہ کے موقع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: فلسطینی گروپ حماس نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ وہ آج رات ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت واپس کرے گا۔حماس کے مسلح ونگ قسام بریگیڈز کے مطابق وہ اور فلسطینی گروپ اسلامک جہاد خان یونس، جنوب غزہ میں ملبے کے نیچے ملی لاش کو رات 9 بجے مقامی وقت (1900GMT) پر حوالے کریں گے۔یاد رہے کہ 10 اکتوبر سے جاری جنگ بندی کے بعد حماس نے پہلے ہی 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو زندہ رہا کیا ہے اور 28 میں سے 23 کی لاشیں واپس کی ہیں، جن میں زیادہ تر اسرائیلی شہری شامل ہیں۔ تاہم، اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ موصول ہونے والی ایک لاش کسی بھی فہرست...
—سوشل میڈیا ویڈیو گریب بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے بیچ ویو پارک سے سریا چوری ہونے کے الزامات غلط ہیں، تمام سریا مکمل طور پر محفوظ ہے۔ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کہا ہے کہ سریا ضرورت کے مطابق تعمیراتی کاموں میں استعمال کیا جائے گا، بیچ ویو پارک کی دیواریں گرانے کا مقصد صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے۔ بیچ ویو پارک میں کراچی ایٹ فیسٹیول شروع ہوگیابیچ ویو پارک میں کراچی ایٹ فیسٹیول شروع ہوگیا،... کے ایم سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پارک کے معاملات کو بہتر بنانے کے لیے دیواریں ہٹائی جا رہی ہیں، دنیا بھر میں پارکس بغیر دیواروں کے ہوتے ہیں، کراچی بھی اسی سمت...
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ اور سینیٹ کا اجلاس پیپلز پارٹی کے تحفظات کی وجہ سے ملتوی کیا گیا۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اگر صوبائی خود مختاری یا این ایف سی میں تبدیلی سے متعلق ترامیم پر پیپلز پارٹی کے خدشات برقرار رہے تو 27ویں ترمیم ان تجاویز کے بغیر ہی منظور کی جائے گی۔ آرٹیکل 243 اور آئینی عدالت پر اتفاق رائے ہوچکا ہے، رانا ثنا وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئینی ترمیم پر آج شام تک معاملات حل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: رومانیہ کی وزیرِ خارجہ اوانا تویو نے کہا ہے کہ ترکی کی مکمل رکنیت یورپی یونین (EU) کے لیے نہ صرف ایک اہم قدم ہے بلکہ بلیک سی (Black Sea) کے خطے میں امن و استحکام کے لیے بھی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپوٹس کےمطابق ترک وزیرِ خارجہ حاکان فیدان کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اوانا تویو نے کہا کہ بخارسٹ نیٹو انڈسٹری فورم کی میزبانی کر رہا ہے اور رومانیہ ترکی کے ساتھ فعال سفارتی رابطہ رکھتا ہے، رومانیہ ترکی کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا اور وسیع کرنا چاہتا ہے۔رومانیہ کی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ترکی، رومانیہ اور بلغاریہ کے درمیان نیٹو کے دائرے...
پاکستان اور افغانستان کے مابین دوحہ کے بعد ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے مذاکرات افغان طالبان کی ضد ، ہٹ دھرمی اور منافقت کی نذر ہوگئے ہیں۔ استنبول میں جاری رہنے والے ان مذاکرات میں تیسرے دن بات چیت کا سلسلہ 18 گھنٹے تک جاری رہا۔ یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان سے مذاکرات ختم ہوگئے، ثالثوں نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیے، خواجہ آصف پاک افغان مذاکرات کیوں ناکام ہوئے؟ اس کا تعلق قطعی طور پر پاکستان کی سفارتکاری سے نہیں ۔ اصل وجہ افغان حکومت کی اندرونی ٹوٹ پھوٹ اور بھارت جیسی پس پردہ طاقتوں کا گھناؤنا کھیل تھا۔پہلے ہی اجلاس سے یہ واضح ہو گیا کہ افغان وفد ایک آواز ہو کر مذاکرات نہیں کر رہا۔...
باکو ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے دورے کے دوران آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی، ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سیاسی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے، توانائی، روابط اور دفاع کے شعبوں میں اپنے کثیر الجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے جنوبی ایشیاء میں علاقائی استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ صرف دہلی میں سائیکل رکشاؤں کے مفلوک الحال مسلمان ڈائیوروں اور جامع مسجد کی خستہ حالی دیکھنے سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ آزادی کتنی بڑی...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری افہام و تفہیم سے کرنے کی کوشش ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آئینی امور پر باہمی اتفاقِ رائے سے پیش رفت کی جائے گی، جب کہ 18ویں ترمیم کے بعد وفاق اور صوبوں کے درمیان بعض پہلوؤں میں عدم توازن ایک حقیقت ہے جسے مل بیٹھ کر سے حل کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ صوبوں کو چلانا فیڈریشن کی اور فیڈریشن کو چلانا صوبوں کی ذمہ داری ہے، لہٰذا یہ معاملات بات چیت اور تعاون ہی سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر کا کہنا...
سٹی42: 26 نومبر کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور جنید اکبر کے وارنٹ گرفتاری نکل گئے۔ پولیس نے اسلام آباد میں گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو آفریدی وہاں سے پشاور جا چکے تھے۔ پی ٹی آئی کے یہ دونوں رہنما 26 نومبر 2024 کو اسلام آباد میں ریاستی اداروں ور ویلین انتظامیہ کے خلاف ہونے والے خوفناک تشدد کے مقدمہ میں ملوث ہیں اور دونوں بار بار طلب کرنے کے باوجود مقدمہ کی سماعت کے لئے عدالت میں پیش نہین ہو رہے۔اسلام آباد پولیس وارنٹ کے بعد گرفتاری کیلیے خیبرپختونخوا ہاؤس پہنچی تاہم عدم موجودگی پر بیلف موصول کرواکے چلی گئی ڈالر کی قیمت میں کمی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر جلاؤ گھیراؤ کیس...
کراچی:(نیوزڈیسک)شہر قائد میں دندناتے ہوئے واٹر ٹینکر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، بلدیہ میں واٹر ٹینکر نے نوجوان کو کچل دیا، ڈرائیور فرار ہوگیا۔ واقعہ بلدیہ لکی چڑھائی جامعہ فاروقیہ مدرسہ کے قریب پیش آیا جس میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بائیک سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔ چھیپا حکام کے مطابق متوفی موٹر سائیکل پر سوار تھا اور واقعہ واٹر ٹینکر کی ٹکر سے پیش آیا ہے، فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکیم، متوفی کی عمر 28 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ اس حوالے سے ایس...
تفتیشی افسر نے استدعا کی ملزمان سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے، جسمانی ریمانڈ پر حوالہ کیا جائے جس پر عدالت نے ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار دو ملزمان عدالت میں پیش ہے جن کے کیس کی سماعت احتساب جج علی گوہر نے کی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا ہے۔ پشاور۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم سید جمیل اور سید نصیر اپر کوہستان سکینڈل میں ملوث رہے ہیں۔ دوونوں ملزمان کے اکاؤنٹس میں 198 ملین...
انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کراچی میں جمعیت علما پاکستان (نورانی) کے سربراہ علامہ ابو الخیر محمد زبیر کی میزبانی میں اہم اجلاس منعقد کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان سنی کانفرنس کی تیاریوں کیلئے پورے پاکستان میں اجلاس اور رابطہ مہم کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اہلسنت مذہبی و سیاسی جماعتوں کا کراچی میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری، مرکزی کوآرڈینیٹر تنظیماتِ اہلسنت پاکستان پیرزادہ محمد امین آف مانکی شریف، مرکزی کوآرڈینیٹر پاکستان سنی تحریک محمد طیب قادری مذہبی و روحانی شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں اہلسنت کے ملک گیر اتحاد کیلئے کوششیں تیز کرنے قائدین کا تحفظِ مدارس و مساجد پر...
تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملک میں جلد بارش نہ ہوئی تو دارالحکومت تہران کو شدید آبی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کے نتیجے میں شہر کو خالی کرانے کی نوبت بھی آسکتی ہے۔ جمعرات کو مغربی ایران کے شہر سَنندج کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر پزشکیان نے کہا کہ حکومت ایک ساتھ معاشی، ماحولیاتی اور سماجی بحرانوں سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہے۔ ایرانی صدر نے قحط سالی کے باعث پیدا ہونے والے پانی کے بحران کو ملک کے سنگین ترین قدرتی چیلنجز میں سے ایک قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ ’اگر بارش نہ ہوئی تو اگلے ماہ تہران میں پانی کی فراہمی محدود...
لیژ: بیلجیم کے شہر لیژ میں واقع بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صبح پروازوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کردی گئی، جب فضائی حدود میں ایک ڈرون کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائی ٹریفک کنٹرول کمپنی اسکائیز (Skeyes) نے بتایا کہ ڈرون صبح 6 بج کر 56 منٹ پر ایئرپورٹ کے فیڈ ایکس (FedEx) تنصیبات کے قریب دیکھا گیا، جس کے بعد حفاظتی طور پر تمام آپریشن کچھ وقت کے لیے روک دیے گئے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے بیان کے مطابق واقعے کا مجموعی اثر انتہائی محدود رہا اور فضائی آپریشن چند گھنٹوں بعد بحال کر دیے گئے۔ یہ واقعہ ایک ہفتے کے دوران تیسری بار پیش آیا ہے، اس سے قبل منگل...
تل ابیب کی ایک عدالت نے اسرائیلی فوج کی سابق پراسیکیوٹر جنرل یفات ٹومر یروشلمی کو گھر پر نظر بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کی رہائی منظور کرلی ہے ۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق عدالت نے فیصلہ دیا کہ یروشلمی آئندہ 10 روز تک گھر پر نظر بند رہیں گی اور وہ صرف تحقیقاتی ادارے کو اطلاع دے کر اپنے وکیل سے ملاقات کے لیے گھر سے باہر جا سکیں گی، عدالت نے انہیں 55 دن تک کیس میں شامل دیگر افراد سے رابطہ کرنے سے بھی منع کردیا ہے۔ یہ معاملہ اسرائیل کے بدنامِ زمانہ صدی تائمان جیل سے شروع ہوا، جہاں بنائی گئی ایک ویڈیو جولائی 2024 میں منظرعام پر آئی تھی، فوٹیج میں اسرائیلی...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں آئینی عدالتوں کا قیام وقت کی ضرورت ہے، جبکہ پارٹی آرٹیکل 243 میں ترمیم کی حمایت کرے گی۔ اسلام آباد میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میثاقِ جمہوریت کے دیگر نکات پر بھی عملدرآمد ضروری ہے، “ہم نے پہلے این ایف سی ایوارڈ دیا، پھر اٹھارویں ترمیم لائے، اب مزید آئینی اصلاحات کا وقت ہے۔” ذرائع کے مطابق سی ای سی اجلاس کے دوران ججز کی تقرری اور تبادلے سے متعلق...
لندن : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز فیلڈ مارشل کی مداح نکلیں ،انہوں نے فیلڈمارشل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عاصم منیر نے زبردست لیڈر شپ فراہم کی، اب دنیا ہماری بات سن رہی ہے۔ پاکستان کی سول اور عسکری قیادت زبردست کام کر رہی ہے، تواتر سے اچھی خبریں آرہی ہیں اور دنیا میں ملک کا وقار بڑھ رہا ہے۔ لندن پہنچنے پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اگر ملک کی بہتری کے لیے آئین میں کوئی ترمیم ہو رہی ہے تو یہ خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے شہباز شریف کا ریکارڈ نہیں توڑا بلکہ ان کے کام کو آگے بڑھایا ہے، پنجاب کے عوام کی جانب سے جو پیار...
27ویں آئینی ترمیم کامعاملہ ، پیپلزپارٹی کی تجاویز قبول ،کابینہ کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )27ویں آئینی ترمیم کامعاملہ ، پیپلزپارٹی کی تجاویز قبول ،کابینہ کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پرکابینہ کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے۔ ’’جیو نیوز ‘‘ نے ذرائع کے حوالےسے بتایا ہے کہ وزیراعظم باکو سے بذریعہ ویڈیو لنک وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے،حکومت نے پیپلزپارٹی کی آئینی ترامیم کے حوالے سے تجاویز قبول کرلی ہیں۔ وفاقی کابینہ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔ جلد بارش نہ ہوئی تو تہران کو خالی کرنے کی نوبت آ سکتی ہے : ایرانی صدر...
پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، 27ویں ترمیم پر ارکانِ مجالس عاملہ کو اعتماد میں لیا گیا
پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، 27ویں ترمیم پر ارکانِ مجالس عاملہ کو اعتماد میں لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں 27ویں ترمیم کیمجوزہ ڈرافٹ پرارکان مجلس عاملہ کواعتماد میں لیا گیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانونی و سیاسی کمیٹی کے ارکان نے مجوزہ ترامیم کی نوعیت اوراپنی سفارشات سے آگاہ کیا، سی ای سی میں الیکشن کمیشن،آئینی عدالتوں سے متعلق ترامیم بارے کئی ارکان نے مثبت رائے دی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مجلس عاملہ میں آئینی عدالتوں سے متعلق ڈرافٹ کے نکات پر بھی بڑا اختلاف نہیں،اِس پربحث جاری جاری ہے۔دوسری جانب سی ای سی ارکان کی رائے ہے کہ چیف الیکشن کمشنر،ممبران...
تصویر سوشل میڈیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں توانائی، روابط اور دفاع کے شعبوں میں کثیر الجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق آذربائیجان کے صدر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرلیا۔اعلامیہ کے مطابق آذربائیجان کے صدر نے جنوبی ایشیاء میں علاقائی استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان کی نگورنو...
سٹی42: ستائیسویں آئنی ترمیم کی تفصیلات پر غور کر کے پارٹی کا فیصلہ فائنل کرنے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس دو روز جاری رہنے کے بعد ختم ہو گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے مسلم لیگ نون کی حکومت کی طرف سے سامنے رکھی گئی ستائیس وین آئینی ترمیم کے مجوزہ مسودہ میں شامل آڑٹیکل 243 مین ترمیم، آئینی عدالت کے قایم اور کچھ دیگر تصریھات کو مان لیا لیکن اٹھارویں ترمیم پر کوئی سمجھوتہ کرنے سے صاف نہ کر دی۔ ڈالر کی قیمت میں کمی وفاقی دارالحکومت میں کل اور آج جاری رہنے والے طویل اجلاس کی صدارت چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی اور اجلاس میں پارٹی...
سہیل آفریدی کا مساجد بارے بیان قومی وقار کو مجروح کرنے کی کوشش ہے، طاہر اشرفی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر محمود اشرفی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے قابلِ افسوس اور پاکستان کے تشخص کے خلاف قرار دیا ہے۔لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے مساجد سے متعلق جو گفتگو کی وہ نہ صرف گمراہ کن ہے بلکہ پاکستان کے قومی وقار کو مجروح کرنے کی کوشش ہے، پاک فوج پر اس طرح کی الزام تراشی بھارت نے بھی نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج مساجد و مدارس کی محافظ...
جو بھی والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ویکسین پلانے سے انکار کرینگے، تو انہیں ایک ماہ قید اور 50 ہزار یا ایک لاکھ روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑیگا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے صوبے میں بچوں کو حفاظتی ویکسین نہ لگوانے والے والدین کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا اور سکھر میں 480 والدین کے خلاف جرمانے کیے گئے اور ساتھ ہی ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کی خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹرسہیل شیخ نے بتایا کہ سندھ امیونائزیشن اینڈ ایپیڈیمکس کنٹرول ایکٹ 2023ء کے تحت 480 والدین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور یہ جرمانے سکھر ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کیے گئے۔ ڈاکٹر...
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی صدر آذربائیجان سے ملاقات، یوم فتح پر مبارکباد دی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز باکو(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے باکو میں ملاقات کی۔صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی، شہباز شریف نے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو یوم فتح پر مبارکباد دی۔انہوں نے یوم فتح کی تقریب میں شرکت کی دعوت پر آذربائیجان کے صدر کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کی فتح کشمیری اور فلسطینی عوام کیلئے امید کی کرن ہے۔دورانِ ملاقات دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں کثیر الجہتی تعاون کو مزید...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معروف اداکارہ صابرہ سلطانہ کی علالت پر ان کی مالی معاونت کے لیے چیک جاری کیا جو ان کے معاون خصوصی نے اداکارہ کی عیادت کے دوران انہیں پیش کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راشد اقبال نصر اللہ معروف اداکارہ صابرہ سلطانہ کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کی عیادت کی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے مالی مدد کا چیک ان کے حوالے کیا۔ راشد نصراللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اداکارہ صابرہ سلطانہ کی صحت کے لیے دعاگو ہیں، ہمارے اداکار معاشرے کا ایک اہم اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اداکاروں کے حقوق اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم...
لندن:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن پہنچنے کے بعد ایوان فیلڈ ہاؤس میں قیام پذیر ہیں۔ مریم نواز نے صبح فیملی کے ہمراہ پارک لین پر واک کی اور بعد ازاں بچوں کے ساتھ مقامی ریسٹورنٹ میں ناشتہ کیا، اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی اُن کے ہمراہ تھیں۔ دوسری جانب مریم نواز آج ایون فیلڈ ہاؤس سے برازیل کے لیے روانہ ہو گئیں، وہ برازیل میں کوپ 30 کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ خیال رہے کوپ 30 میں مریم نواز کے ہمراہ مریم اورنگزیب بھی اُن کے ہمراہ ہیں، کانفرنس کے بعد وہ لندن واپس آئیں گی اور یہاں مختصر قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوں گی۔
ایس یو پی کے سربراہ سید زین شاہ سے ٹیلیفیونک رابطے کے دوران صوبائی امیر نے کہا کہ مجوزہ ترمیم بھی ملک و قوم کے مفاد میں کم شخصی حکمرانی کو فروغ دینے کیلئے ہے، جو کہ ملکی بنیادوں کو کمزور کرنے کے مترادف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید زین شاہ نے امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے وفاقی حکومت کی مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم سمیت سندھ کو درپیش مسائل اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صوبائی اعلامیہ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا کہ جماعت اسلامی 27ویں ترمیم کو یکسر مسترد کرتی ہے، اس سے پہلے ہم نے...
راولپنڈی (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کل ہمیں بلایا تھا ہمیں آئینی ترمیم پر اعتماد میں لیا اور مشورہ کیا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ وہ آرٹیکل 140 اے کو 27ویں ترمیم میں شامل کر رہے ہیں، 18ویں ترمیم میں اختیارات اور وسائل صوبوں کو چلے گئے اور وزیراعلیٰ کے پاس جا کر پارک ہو گئے۔ انھوں نے کہا کہ وفاق سے پیسہ صوبے کو جاتا ہے، صوبے سے ڈسٹرکٹ کو نہیں جاتا، ہماری آئینی ترمیم 25 کروڑ لوگوں کی زندگی کو بدلے گی، پاکستان کو چلائے اور بچائے گی۔ مصطفیٰ کمال نے کہا ہم جب حکومت میں شامل ہوئے...
مسلسل 5ہفتوں سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی لہر کو بریک لگ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مسلسل 5ہفتوں سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی لہر کو بریک لگ گئی، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ59فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیئے جن کے مطابق ایک ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ مہنگی،12 کی قیمتوں میں کمی آئی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 4اعشاریہ 18فیصد پر آگئی، ایک ہفتے میں 18اشیائے ضروریہ مہنگی،12کی قیمتوں میں کمی آئی، ایک ہفتے میں انڈے 8روپے 33پیسے فی درجن مزید مہنگے ہوئے، بڑا گوشت 10روپے 66پیسے،چھوٹا گوشت 2 روپے 52...
آرٹیکل 243پر حمایت جبکہ دہری شہریت اورایگزیکٹو مجسٹریٹس سے متعلق ترمیم کی مخالفت کرینگے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے 27ترمیم کے حوالے سے آرٹیکل 243کی حمایت جبکہ دہری شہریت کے خاتمے، الیکشن کمشنراور ایگزیکٹو مجسٹریٹس کے حوالے تجاویز کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بلاول ہاوس کراچی میں سی ای سی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زردار نے کہا کہ سی ای سی کے اجلاس میں پی پی پی نے واضح کیا ہے کہ آرٹیکل 243 کی حمایت کریں گے۔چیئرمین پی پی پی نے...
فائل فوٹو۔ نجکاری کمیشن بورڈ نے 3 ہوائی اڈوں کو موجودہ نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کردی۔وزیرِاعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیرِ صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں 3 ہوائی اڈوں کو موجودہ نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے تین ایئر پورٹس سے متعلق کابینہ کی نجکاری کمیٹی کو سفارش بھیجی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اس اقدام کے تحت ہوائی اڈوں کا انتظام طویل مدتی رعایتی بنیاد پر نجی شعبے کو دیا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ایچ بی ایف سی ایل، قومی ایئر لائن اور تین انٹرنیشنل ایئر پورٹس کی نجکاری سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اعلامیہ...
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے توانائی شعبے کے گردشی قرض کےلیے 659 اعشاریہ 6 ارب کی حکومتی گارنٹی کی منظوری دے دی۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں توانائی شعبے میں اصلاحات اور بقایاجات کے تصفیے کا فریم ورک منظور کیا گیا۔ای سی سی اجلاس میں پاور پلانٹس، بجلی گھروں، او جی ڈی سی ایل اور سوئی ناردرن کے واجبات کے تصفیے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں توانائی شعبے کی مالی پائیداری اور لاگت میں کمی کے اقدامات پر اتفاق کیا گیا جبکہ توانائی شعبے کے گردشی قرض کےلیے 659 اعشاریہ 6 ارب کی حکومتی گارنٹی کی منظوری دی۔ گارنٹی پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے قرضوں اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے کی اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے خلاف زیر سماعت کیس میں فریق بنانے کی درخواست منظور کرلی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے انجینئر محمد علی مرزا کی متفرق درخواست پر سماعت کی جس میں انہیں گستاخی کا مرتکب قرار دینے کی اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے خلاف ڈاکٹر اسلم خاکی کی درخواست میں فریق بنانے کی استدعا کی گئی تھی۔ درخواست گزار کی جانب سے حافظ محمد طاہر ایوبی ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور بتایا کہ درخواست پررجسٹرار آفس کا اعتراض تھا جو دورکردیاگیاہے، ہم صرف مرکزی کیس میں فریق بننا چاہتے ہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست...
ممبر قومی اسمبلی ارباب شیر علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جو کہ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس انعام اللہ خان نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے ایم این اے ارباب شیر علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء ممبر قومی اسمبلی ارباب شیر علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جو کہ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس انعام اللہ خان نے کی۔ وکیل درخواست گزار معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)نجکاری کمیشن بورڈ نے 3 ہوائی اڈوں کو موجودہ نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کردی۔وزیرِاعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیرِ صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں 3 ہوائی اڈوں کو موجودہ نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے تین ایئر پورٹس سے متعلق کابینہ کی نجکاری کمیٹی کو سفارش بھیجی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اس اقدام کے تحت ہوائی اڈوں کا انتظام طویل مدتی رعایتی بنیاد پر نجی شعبے کو دیا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ایچ بی ایف سی ایل، قومی ایئر لائن اور تین انٹرنیشنل ایئر پورٹس کی...
پرندہ مارکیٹ لاہور کی قدیم اور مشہور مارکیٹوں میں سے ایک تھی، جو دہائیوں سے پرندوں اور پالتو جانوروں کی خرید و فروخت کا مرکز تھی۔ دکانداروں نے الزام لگایا کہ نوٹس کے باوجود معاوضے کا وعدہ پورا نہ کیا گیا، جس سے سینکڑوں خاندان بے روزگار ہو گئے ہیں۔ داتا دربار توسیعی منصوبہ اور مسماری کی کارروائی لاہور میں حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے دربار کی توسیع اور بھاٹی گیٹ سے موہنی روڈ تک ری ماڈلنگ منصوبے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سینیٹری پیڈز پر ٹیکس چیلنج، لاہور ہائیکورٹ میں رِٹ قابلِ سماعت قرار لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) اور ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی (ٹیپا) کی مشترکہ ٹیموں نے بھاٹی چوک...
پشاور(نیوزڈیسک)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے ایم این اے ارباب شیر علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ پی ٹی آئی رہنما ممبر قومی اسمبلی ارباب شیر علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جو کہ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس انعام اللہ خان نے کی۔ وکیل درخواست گزار معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار ممبر قومی اسمبلی ہے اس کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے، درخواست گزار کلائمیٹ چینج کنونشن میں شرکت کے لیے برازیل جارہے ہیں مگر نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے درخواست...
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (سی ای سی) نے 27 ترمیم کے حوالے سے آرٹیکل 243 کی حمایت جبکہ دہری شہریت کے خاتمے، الیکشن کمشنراور ایگزیکٹو میجسٹریٹس کے حوالے تجاویز کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلاول ہاؤس کراچی میں سی ای سی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زردار نے کہا کہ سی ای سی کے اجلاس میں پی پی پی نے واضح کیا ہے کہ آرٹیکل 243 کی حمایت کریں گے۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ اگر آرٹیکل 243 میں ترمیم کا نقصان سول بالادستی اور جمہوریت کو ہوتا تو میں خود اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی گوگل نے اپنے اے آئی ٹول جیمینائی میں ایک نیا فیچر شامل کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت یہ سسٹم اب صارفین کی ای میلز اور نجی دستاویزات تک رسائی حاصل کر سکے گا تاکہ مزید درست اور تفصیلی جوابات فراہم کیے جا سکیں۔گوگل کے مطابق جیمینائی کا ڈیپ ریسرچ فیچر، جو گزشتہ برس متعارف کرایا گیا تھا، اب تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ اس فیچر کی نئی صلاحیتوں کے نتیجے میں اے آئی صارف کے جی میل، گوگل ڈرائیو اور گوگل چیٹ کے مواد سے براہ راست معلومات لے کر تجزیاتی جوابات اور رپورٹس تیار کر سکے گا۔کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں وضاحت کی کہ جیمینائی کے صارفین کی...
صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری اور سزا ریاستی فسطائیت کی واضح مثال ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
ایک بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا کو بے بنیاد اور من گھڑت مقدمے میں سزا سنانا موجودہ مسلط نظام کے ظلم و جبر اور انتقامی رویے کا کھلا ثبوت ہے، ایسے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں انصاف نہیں بلکہ اختلافِ رائے کو دبانے کی روش غالب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے صاحبزادہ حامد رضا کے خلاف کئے گئے فیصلے کو ناانصافی، ریاستی فسطائیت اور ظلم کی واضح مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا ایک نڈر، بے باک اور محبِ وطن سیاست دان ہی نہیں بلکہ ایک روشن ضمیر مذہبی رہنما بھی ہیں جنہوں نے ہمیشہ حق،...
کراچی (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سی ای سی اجلاس کےبعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کوبتایا کہ آرٹیکل 243 پر حکومت کی مکمل حمایت کرینگے،اصولی طور پر آئینی عدالت کے حق میں ہیں۔دیکھیں گے حکومت کے ساتھ مزید کن نکات پر اتفاق رائے ہوسکتا ہے۔ ججز ٹرانسفرپر پیپلز پارٹی نے اپنی تجاویز تیار کی ہیں۔دوہری شہریت کے معاملے پر پیپلز پارٹی مجوزہ ترمیم کی حمایت نہیں کریگی ۔ججزٹرانسفر پر جوڈیشیل کمیشن کیساتھ کیساتھ متعلقہ جج کی رائے بھی لی جائیگی ۔بلدیاتی نظام میں سب سے زیادہ ما لی خودمختاری سندھ میں دی گئی ہے۔پیپلز پارٹی کے گزشتہ منشور میں بھی این ایف سی ایوارڈ میں ترمیم کی تجویز پر سنگین تحفظات ہیں۔اس شق کے تحت...
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت 27ویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 243 پر حکومت کی حمایت کرے گی، جبکہ دیگر نکات پر بھی اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اسلام آباد میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اصولی طور پر ’’آئینی عدالت‘‘ کے قیام کے حق میں ہے۔ ان کے مطابق، ’’ہم آرٹیکل 243 پر حکومت کی حمایت کریں گے اور دیکھیں گے کہ مزید کن نکات پر اتفاق ہو سکتا ہے۔‘‘ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے ’’میثاقِ جمہوریت‘‘ کی باقی شقوں کو بھی عملی شکل دی جائے...
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو اپنے غیر ذمہ دارانہ بیان پر قوم اور شہداء کے لواحقین سے معافی مانگنی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے سکیورٹی فورسز سے متعلق بیان کو غیر ذمہ درانہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سہیل آفریدی قوم سے معافی مانگیں۔ اپنے جاری بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے خلاف بیان قومی یکجہتی کے منافی اور دشمن کے بیانیے کو تقویت دینے کی کوشش ہے۔ وطن کے تحفظ کے لیے جانیں قربان کرنے والے بہادر افسران اور جوان...
وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم سمیت آئینی امور پر باہمی اتفاقِ رائے سے پیش رفت کی جائے گی، جب کہ 18ویں ترمیم کے بعد وفاق اور صوبوں کے درمیان بعض پہلوؤں میں عدم توازن ایک حقیقت ہے جسے افہام و تفہیم سے حل کرنا ہوگا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ صوبوں کا چلانا فیڈریشن کی اور فیڈریشن کو چلانا صوبوں کی ذمہ داری ہے، لہٰذا یہ معاملات بات چیت اور تعاون ہی سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مثبت پیشرفت شروع ہوچکی ہے اور ایسی تجاویز زیرِ غور ہیں جن میں این ایف سی ایوارڈ کے حصے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے خلاف دیے گئے بیان کو شرانگیز اور ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں کے بارے میں دیا گیا بے بنیاد اور حقائق سے منافی بیان کسی طور قابلِ قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کے لیے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے جری افسران اور جوانوں کے بارے میں اس طرح کے بیانات صرف دشمن کو خوش کرنے کی کوشش ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو پوری قوم اور دنیا تسلیم کرتی ہے، جنہوں نے اپنی قیمتی جانوں...
اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں کے بارے میں بے بنیاد اور حقائق سے منافی بیان ناقابل برداشت ہے، وطن کے امن کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے جری افسروں اور جوانوں کے بارے میں ایسا بیان کوئی محب وطن نہیں دے سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان کی پرزور مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں کے بارے میں بے بنیاد اور حقائق سے منافی بیان ناقابل برداشت ہے، وطن کے امن کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے جری افسروں اور جوانوں کے بارے میں ایسا بیان کوئی محب وطن نہیں دے سکتا۔ محسن...
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی کا اے آئی ٹول جیمینائی بہتر جواب دینے کے لیے اب صارفین کی ای میلز اور نجی دستاویزات تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ ڈیپ ریسرچ فیچر (جو کہ تمام جیمینائی صارفین کے لیے دستیاب ہے) پہلی بار گزشتہ برس لانچ کیا گیا تھا۔ نئی صلاحیتوں کے مطلب ہے کہ یہ اے آئی ایپ اب صارفین کی مزید نجی معلومات تک جا سکتی ہیں۔ گوگل کا کہنا تھا کہ جی میل، ڈرائیو اور چیٹ کے سیاق و سباق سے متعلق جواب کا حصول جیمینائی صارفین کا سب سے زیادہ مطلوبہ فیچر تھا۔ ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی کا کہنا تھا کہ اس فیچر کا مطلب ہے کہ جی میل، ڈرائیو اور...
پولیس نے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پہاڑ پور کے علاقے سیدووالی سے مزدوروں کے اغواء کرنے کی خبر پر ڈیرہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 مغویوں کو بازیاب کروالیا۔ پولیس نے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پہاڑ پور کے علاقے سیدووالی سے مزدوروں کے اغواء کرنے کی خبر پر ڈیرہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لیا اور سرچ آپریشن کے دوران اغواء کاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے...
کولمبو(ویب ڈیسک)سری لنکا کرکٹ نے دورۂ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کر دیا۔ سری لنکن ٹیم پاکستان میں دو طرفہ ون ڈے سیریز کے علاوہ پاکستان اور زمبابوے کے خلاف سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلے گی۔ ایس ایل سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سری لنکا وائٹ بال ٹیموں کی قیادت چاریتھ اسالنکا کریں گے جبکہ پاتھون نسانکا، کوشال مینڈس، کامینڈو مینڈس، کامل مشرا اور جانتھ لیاناگے دونوں اسکواڈ میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ونندو ہسارنگا، مہیش ٹیکاشانا، دشمانتھا چمیرا، اسیتھا فرنینڈو اور ایشان ملنگا بھی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں ہی اسکواڈز کا حصہ ہیں۔ لاہیرو ادارا، سمارا وکرما، پون رتنائیکے، جافری وندارسے اور پرمود مدھوشان صرف...
رہنما جماعت اسلامی عنایت اللہ کا کہنا تھا کہ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے بھی جرگے کی دعوت دی ہے، کوآرڈینیشن کمیٹی فیصلہ کرے گی کون شرکت کرے گا، ہم جرگے کی دعوت قبول کرتے ہیں، جماعت اسلامی اختلاف برائے اختلاف سے گریز کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں امن کے قیام کے لیے جرگہ 12 نومبر کو طلب کیا گیا ہے، جس کے لیے حکومتی جماعتی پی ٹی آئی تمام سیاسی پارٹیوں سے رابطہ کر رہی ہے۔ اسی سلسلے کے تحت تحریک انصاف کا وفد جماعت اسلامی سیکرٹریٹ پہنچا اور جرگے میں شرکت کی دعوت دی۔ وفد میں صوبائی وزیر آفتاب عالم، سابق وزیر کامران بنگش، عرفان سلیم اور شیر علی ارباب شامل تھے۔ صوبائی وزیر شیر علی...
سندھ سے ٹماٹر کی فصل آتے ہی ٹماٹر کی قیمت کم ہوگئی ہے۔پیداوار بڑھانا کسان کی تباہی ہے۔ 15 روز قبل کراچی میں 500 روپے کلو بکنے والا ٹماٹر، آج 50 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔کوئٹہ کی فصل ختم ہونے اور سندھ کی فصل شروع ہونے کے درمیان تقریباً ایک ماہ کا وقفہ آیا۔ اس دوران شہر کی ضرورت ایرانی ٹماٹر سے پوری ہوئی مگر محدود سپلائی کے باعث قیمتیں 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئیں۔لیکن اب سندھ کا ٹماٹر آنے لگا ہے۔ سپلائی اس قدر ہے کہ 14 کلو ٹماٹر کی پیٹی آج 600 روپے کی بھی بکی ہے۔ جس میں کسان کا حصہ 100 روپے ہے۔ جو سپلائی بڑھنے کے ساتھ مزید کم ہوجائے گا۔ ماہرین...
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، 27ویں آئینی ترمیم اور مقامی حکومتوں کے نظام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، ارشد وہرہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری سالک حسین نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، 27ویں آئینی ترمیم اور مقامی حکومتوں کے نظام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، ارشد وہرہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ایم کیو ایم...
سرکاری ملازم کو دہری شہریت یا ملازمت میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، 27 ویں ترمیم کے ذریعے نیا آرٹیکل لانے کی تجویز
وفاقی حکومت کی جانب سے27 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے نیا آرٹیکل لانے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ترمیم کے تحت سرکاری ملازمین کو دہری شہریت یا ملازمت میں ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ پیپلزپارٹی کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں مجوزہ ترمیم پر غور جاری ہے۔ ذرائع نے کہا کہ حکومت کا کہنا ہے کہ پبلک آفس ہولڈر دہری شہریت نہیں رکھ سکتا تو سول سرونٹ کیوں رکھے؟ مجوزہ ترمیم کے لیے حکومت نے آئین کے آرٹیکل 63 ون سی کا حوالہ دیا۔ذرائع نے بتایاکہ آرٹیکل 63کے مطابق دہری شہریت رکھنے والا پارلیمنٹ کا رکن نہیں رہ سکتا، نئی شق کے ذریعے دہری شہریت والے سرکاری ملازمین کا گھیرا تنگ ہوگا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی سی ای...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے محمود خان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔پی ٹی آئی وفد نے ایاز صادق سے ملاقات کی، اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ معاملہ فی الحال عدالت میں زیر سماعت ہے، فیصلہ آنے کے بعد غور کیا جائے گا۔سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پارلیمنٹ میں تعمیری کردار ادا کرنے کا کہا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اراکینِ اسمبلی قومی مفاد میں قانون سازی کے عمل کو مؤثر اور مثبت انداز میں آگے بڑھائیں ۔ 74 ارکان کے دستخط کے بعد ہمارا اپوزیشن لیڈر ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہرچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان...
سہیل آفریدی نے احسان فراموشی کی حدیں پار کیں، اشتعال انگیزبیان پرقوم سے معافی مانگنی چاہیے: وزیرداخلہ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیان کی مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھاکہ بہادرسپوتوں کے بارے میں بےبنیاد اور حقائق سے منافی بیان ناقابل برداشت ہے، وطن کےلیےجان نچھاور کرنے والوں سے متعلق ایسا بیان محب وطن نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہرزہ سرائی کرکے ازلی دشمن کوخوش کرنے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسزکی لازوال قربانیوں کی پوری دنیا اورقوم معترف ہے اور خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے جوان سب سے زیادہ شہید ہوئے۔محسن نقوی کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےاحسان فراموشی کی حدیں پار کیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکو اشتعال انگیزبیان پرقوم سےمعافی مانگنی چاہیے۔
ایک نئی بین الاقوامی تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ جدید علاجی ترقیوں کے باعث ابتدائی درجے کے بریسٹ کینسر میں مبتلا زیادہ تر خواتین کو ماسٹیکٹومی (چھاتی ہٹانے) کے بعد ریڈی ایشن کی ضرورت نہیں رہتی۔ یہ بھی پڑھیں:بریسٹ کینسر سے صحتیاب خواتین کو مرض دوبارہ لاحق ہونے کا خطرہ کتنا ہے؟ حوصلہ افزا تحقیق تحقیق میں 1,600 سے زائد خواتین شامل تھیں جنہیں دوسرے درجے کے کینسر یا درمیانی نوعیت کے خطرات لاحق تھے۔ تمام خواتین کا کینسر زدہ ٹشو اور لمف نوڈز جراحی کے ذریعے ہٹایا گیا اور انہیں جدید اینٹی کینسر ادویات دی گئیں۔ مریضاؤں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا، ایک گروپ کو ریڈی ایشن دی گئی جبکہ دوسرے کو نہیں۔ تقریباً 10 سال...
معروف آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپنی اوپن اے آئی نے اپنی ویڈیو میکر ایپلی کیشن ’سورا‘ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرا دی۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق یہ ایپ بالکل ٹک ٹاک کی طرز پر کام کرتی ہے اور صارفین کو صرف تحریری ہدایات دے کر ویڈیو بنانے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر کوئی صارف یہ لکھے کہ وہ ٹوکیو کی سڑک پر سگنلز کی روشنیوں میں چل رہا ہے، تو یہ ایپ اسی منظر کو ویڈیو کی شکل میں پیش کر دے گی۔ ابتدائی طور پر یہ ایپ صرف آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب تھی، جہاں اسے صرف پانچ دن میں 10 لاکھ سے زائد بار ڈاؤنلوڈ کیا گیا, تاہم اب یہ...
سٹی42: وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے سکیورٹی فورسز کے بارے میں شرانگیز بیان کی مذمت کی اور خبردار کیا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں کے بارے میں بے بنیاد اور حقائق سے منافی بیان ناقابل برداشت ہے۔ محسن نقوی نے کہا، وطن کی حفاظت اور شہریوں کی زندگیوں میں امن کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے جری افسروں اور جوانوں کے بارے ایسا بیان کوئی محب وطن نہیں دے سکتا۔ ڈالر کی قیمت میں کمی محسن نقوی نے مزید کہا، خیبر ختونخوا کے وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے ہرزہ سرائی کرکے پاکستان کے ازلی دشمن کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کی پوری دنیا اور پوری قوم معترف...
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی عدالت نے فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون ٹیچر کو 1 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے 2023ء میں کلاس روم میں 6 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے خاتون ٹیچر کے زخمی ہونے کے معاملے پر حکم جاری کیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ اسسٹنٹ پرنسپل کو اسٹاف نے کئی بار خبردار کیا تھا کہ بچے کے پاس اسلحہ موجود ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ خاتون ٹیچر نے سابق اسسٹنٹ پرنسپل ایبونی پارکر کے خلاف 40 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ طالب علم کی والدہ کو غفلت اور اسلحہ رکھنے کے جرم میں 4 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یورپی ملک ہنگری کے گیمر زیبولس سیپ نے مشہور گیم ڈانس ڈانس ریوولوشن کو مسلسل 144 گھنٹے تک کھیل کر نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 34 سالہ زیبولس سیپ، جو گیمنگ کمیونٹی میں گراس ہوپر کے نام سے جانے جاتے ہیں، نے نہ صرف طویل ترین ویڈیو گیم میراتھون کا اعزاز حاصل کیا بلکہ کسی ریدمک گیم ٹائٹل پر سب سے طویل میراتھون کھیلنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکی گیمر کیری سوئیڈیکی کے پاس تھا جنہوں نے 2015 میں 138 گھنٹے اور 34 سیکنڈ تک “جسٹ ڈانس” گیم کھیل کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔گینیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو میں زیبولس سیپ نے بتایا کہ وہ کئی برسوں سے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پریس کانفرنس کے دوران امیر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو دیے گئے اختیارات میں کمی کی کوشش قابلِ قبول نہیں، جمیعت علماء اسلام صوبوں کو مزید با اختیار بنانے کی بات کرتی ہے، صوبوں کے حق میں اضافہ کیا جاسکتا، کمی نہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 27ویں ترمیم پر تو فی الحال بات نہیں کرسکتے، ترمیم کا کوئی مسودہ تاحال منظر عام پر نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو دیے گئے اختیارات میں کمی کی کوشش قابل قبول نہیں۔ ہماری جماعت صوبوں کو مزید با اختیار بنانے کی بات کرتی ہے، صوبوں کے حق میں اضافہ...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے سکیورٹی فورسز کے بارے میں شرانگیز بیان کی پرزور مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں کے بارے میں بے بنیاد اور حقائق سے منافی بیان ناقابل برداشت ہے، وطن کے امن کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے جری افسروں اور جوانوں کے بارے میں ایسا بیان کوئی محب وطن نہیں دے سکتا۔ محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہرزہ سرائی کرکے ازلی دشمن کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے، فورسز کی لازوال قربانیوں کی پوری دنیا اور قوم معترف ہے، سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں نے قیمتی جانیں قربان کرکے امن کی آبیاری کی۔...
پنجاب کابینہ نے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی ہے، جن کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر چالان کی رقم 200 روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے تک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد سمری پنجاب اسمبلی کو ارسال میڈیا رپورٹ کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد 20 ترامیم پر مشتمل سمری پنجاب اسمبلی کو بھیج دی گئی ہے، جس پر حتمی منظوری کے بعد یہ ترامیم قانون کا حصہ بن جائیں گی۔ اوور اسپیڈنگ پر بھاری جرمانے تجویز سمری میں بتایا گیا ہے کہ اوور اسپیڈنگ پر موٹرسائیکل سوار کو 2 ہزار روپے، 2000 سی سی کار پر 5 ہزار روپے، 2000 سی سی سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے حصے میں کمی نہ ہونے کی گارنٹی دی گئی تھی، اور قومی اسمبلی میں 74 ارکان کے دستخط کے بعد اپوزیشن لیڈر کا عہدہ پی ٹی آئی کا حق بنتا ہے۔اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا کہ ملاقات میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی، جس میں اسد قیصر، جنید اکبر اور عاطف خان بھی شریک تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے...
آرٹیکل 243 سے جمہوریت پر اثر پڑا تو قابل قبول نہیں، صوبوں کے اختیارات میں کمی کی مخالفت کریں گے: فضل الرحمان
آرٹیکل 243 سے جمہوریت پر اثر پڑا تو قابل قبول نہیں، صوبوں کے اختیارات میں کمی کی مخالفت کریں گے: فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )جمعیت علمائے اسلام( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہیکہ آئینی ترمیم کا کوئی مسودہ تاحال منظرعام پر نہیں آیا، اگر صوبوں کے اختیارات میں کمی کی بات کی گئی تو ہم مخالفت کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، قومی اسمبلی، سینیٹ اراکین نے شرکت کی، ترمیم کا کوئی مسودہ تاحال منظر عام پر نہیں آیا، 27 ویں ترمیم پر تو فی الحال بات نہیں کرسکتے۔ سربراہ جے یو آئی مولانا...
فوٹو: اسکرین گریب امیر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر صوبوں کے اختیارات میں کمی کی بات کی گئی تو ہم مخالفت کریں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فضل الرحمان نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو دیے گئے اختیارات میں کمی کی کوشش قابلِ قبول نہیں، جمیعت علماء اسلام صوبوں کو مزید با اختیار بنانے کی بات کرتی ہے، صوبوں کے حق میں اضافہ کیا جاسکتا، کمی نہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 27ویں ترمیم پر تو فی الحال بات نہیں کرسکتے، ترمیم کا کوئی مسودہ تاحال منظر عام پر نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو دیے گئے اختیارات میں کمی کی کوشش قابل قبول...
کانگریس کے جنرل سکریٹری نے اسی جملے کو طنز کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اشارہ دیا کہ ٹرمپ آج بھی مودی سے قربت جتانے کی سیاست کر رہے ہیں، جبکہ مودی اس پر خاموش ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اپنے مبالغہ آمیز دعووں کی فہرست طویل کرتے جا رہے ہیں، ساتھ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی پر بھی سوال اٹھایا۔ جے رام رمیش نے ایکس پر لکھا کہ ٹرمپ ٹریکر آج صبح 59 پر پہنچ گیا ہے، یعنی ٹرمپ کے آپریشن سندور کو رکوانے کا دعویٰ کرنے کی تعداد اب 59 ہوگئی ہے۔ جے رام...
سٹی 42 : وزیراعظم محمد شہباز شریف آزادںائیجان کے صدر الہام علییوو کی دعوت پر آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت کے لئے آذربائیجان کے دارلحکومت باکو پہنچ گئے. باکو کے حیدر علیوو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آزربائیجان کے اول نائب وزیراعظم یعقوب ایوبوو, آزربائیجان کے اول نائب وزیر خارجہ فریز رضایوو، آذر بائیجان میں تعینات پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور سفارتی عملے نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ ڈالر کی قیمت میں کمی دورے کے دوران وزیراعظم کی آزربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علیوو سے دو طرفہ ملاقات بھی ہو گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض سے متعلق وضاحت جاری کردی۔ ترجمان پی سی بی کی جاری کردہ وضاحت کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ منسلک ہیں۔ اس وقت وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مختلف ٹیموں کے ساتھ کام کر رہے ہیں، اس کے علاوہ انہیں اور فی الحال کوئی نئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی۔ واضح رہے وہاب ریاض کو وقتی طور پر ویمنز ٹیم کی ذمہ داریاں سونپے جانے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔