مودی سرکارکی سکھ دشمنی، پاکستان آنے والے یاتریوں پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر بھارت نے سکھوں کے پاکستان جانے پر پابندی لگا دی۔
مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی میں شرکت کے لیے پاکستان آنے کے خواہشمند 500 سکھ یاتری غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سکھ برادری کا بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کا ساتھ دینے کا عزم
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مودی سرکار نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر سکھوں کو پاکستان جانے سے روک دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کیخلاف محاذ بنانا چاہتا ہے۔
یاد رہے کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی 30جون کو منائی جائے گی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے 7 مئی 2025سے سکھوں کی پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے،
بھارت نے سکھوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرتے ہوئے کرتارپور راہداری کو بھی بند کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فالس فلیگ کے لیے بھارتی پنجاب کی زمین استعمال کرنے پر سکھ برہم،مودی کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت کے دوران بھارت نے سکھوں کے علاقوں پر حملہ کیا اور ان کی عبادت گاہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔ بھارت نے امرتسر میں بھی میزائل داغے تاکہ سکھوں کو پاکستان کے خلاف بڑھکایا جا سکے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان میں سکھوں کے مقدس مقام ننکانہ صاحب پر بھی ڈرونز سے حملہ کے مذموم اقدام کیساتھ الزام پاکستان پر دھرنے کی کوشش کی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سکھ مخالف احساسات اور جذبات کے ساتھ پچھلی کئی دہائیوں سے کھیل رہا ہے۔
اس حوالے سے دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کی متعصبانہ سوچ نے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ بھارت کی سرزمین سکھوں کے لیے بھی تنگ کر دی ہے۔
1950کے معاہدے کے مطابق سکھ یاتریوں کو 4 اہم مذہبی مواقع پر پاکستان میں یاترا پر جانے کی اجازت ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق ان مذہبی مواقعوں میں گرو ارجن دیو کی برسی، گرو نانک کا یوم پیدائش، خالصہ پنتھ کا یوم تاسیس (بیساکھی) اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی شامل ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سکھوں کی قربت اور بھارت کے خلاف لڑنے کا بیان مودی سرکار کے لئے دردِ سر بن چکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت بیساکھی پاکستان سکھ سکھ یاتری مہاراجہ رنجیت سنگھ مودی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت بیساکھی پاکستان سکھ سکھ یاتری مہاراجہ رنجیت سنگھ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکھوں کے کے مطابق بھارت نے کے لیے
پڑھیں:
بھارت نے شروع کی ہم نے عبرتناک شکست دیکر جنگ مکمل کی : بلاول
بھٹ شاہ (نوائے وقت رپورٹ، نامہ نگار) بلاول نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام میں اتنی طاقت ہے وہ نہ صرف جنگ میں بھارت کا مقابلہ کرسکتے ہیں بلکہ ان سے 6 دریا واپس بھی حاصل کرسکتے ہیں اور اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو ہم پیچھے ہٹنے اور جھکنے والے نہیں ہیں۔ بلاول نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس میں شرکت کی، جہاں وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر ایوارڈز تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں لوک اور صوفی فنکاروں نے کلام پیش کیے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا بھارت کے ساتھ جنگ ہم نے شروع نہیں کی۔ بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تھی مگر مکمل پاکستان نے کی اور جنگ میں بھارت کو عبرتناک شکست دی۔ تمام سیاسی جماعتوں نے اختلافات بھلا کر وطن کا دفاع کیا۔ نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر بھارت کا مقابلہ کیا۔ افواج پاکستان نے بھارت کو تاریخی جواب دیا۔ عبرتناک شکست کے بعد بھارت نے ایک اور بزدلانہ سوچ کے ساتھ پاکستان کی سندھو پر ایک ایسا حملہ کیا، جو اپنے طور پر تاریخی حملہ ہے۔ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا جو فیصلہ کیا ہے جو ہمارے سندھو پر سب سے بڑا حملہ ہے، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، مودی سندھو کا پانی روکنے اور ڈیم بنانے کی دھمکی دے گا۔ دریائے سندھ عوام کے لیے صرف پانی کا ذریعہ نہیں بلکہ سندھ کی ہزاروں سال کی تاریخ ہے۔ جب بھارت سندھو پر حملہ کرنے کا اعلان کرتا ہے تو اس کا مطلب وہ ہماری تہذیب، تاریخ اور ثقافت پر حملہ آور ہو رہا ہے۔ نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی عوام بھی مودی کے اس فیصلے کے خلاف ہیں۔ جنگ شروع ہوئی تو میں نے کہا تھا کہ مودی کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کروں گا اور اہم ایسا کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ہم نے دنیا کو بھارت کی حقیقت بتائی۔ امریکا اور یورپ سمیت ہم نے سفارتکاری کے ذریعے نہ صرف پاکستان کا مقدمہ لڑا بلکہ سندھو دریا پر حملے کے خلاف پوری دنیا میں آواز اٹھائی۔ ہم سب کو ملکر مودی کے ظلم اور سندھو پر اس کے ارادے کے بارے میں آواز اٹھانا ہے اور جدوجہد کرنا ہے تاکہ اس ظلم کو بھی ہم روک سکیں۔ میں جانتا ہوں کہ اس ملک کے عوام میں اتنی طاقت ہے کہ جنگ کی صورت ہو تو ہم جنگ میں بھی ان کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور 6 کے 6 دریا واپس بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر یہ ہمیں مجبور کرتے ہیں تو مودی سرکار کو بتانا چاہیں گے ہم پیچھے نہیں ہٹتے اور ہم جھکتے نہیں۔ اگر ہم سندھو پر اس طرح حملے کے بارے میں سوچیں گے تو پاکستان کے ہر صوبے کے عوام آپ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور یہ ایسی جنگ ہے جس میں آپ کو ضرور شکست ہوگی۔ ہم سب بھٹائی کے ماننے والے ہیں۔ بھارت کے ساتھ جنگ ہم نے شروع نہیں کی مگر مکمل ہم نے کی۔ جنگ میں بھارت کو عبرتناک شکست دی۔ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی۔ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو تاریخی جواب دیا۔ نہ صرف سندھ، بلکہ پورا پاکستان شاہ لطیف کی فکر سے رہنمائی لے کر مشکل سے مشکل حالات کا مقابلہ کرتا ہے۔ حالیہ پاکستان بھارت جنگ کے دوران ہر پاکستانی نے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔ پورے ملک نے ایک ہوکر، اتحاد کے ساتھ ہر محاذ پر جواب دیا تھا۔ سب سے بڑھ کر ہماری افواج نے، ہمارے ایئر فورس نے جس انداز سے دشمنوں کو جواب دیا وہ تاریخی ہے۔ جنگ کے دوران تمام سیاسی جماعتوں اور قوتوں نے بھی اپنے اختلافات بھول کر اپنے وطن کا دفاع کیا۔ جب بھی دریائے سندھ پر اِس قسم کا حملہ ہوا ہے، تو سندھ کے عوام ہمیشہ صفِ اول کا کردار ادا کرتے ہوئے سب سے پہلے آواز اٹھاتے ہیں اور اپنا دریا کو بچانے کے لیے میدان میں نکل آتے ہیں۔ دریائے سندھ کو بچانے کی جد وجہد میں انہیں عوامی حمایت و تعاون کی ضرورت ہے۔ ہم سب کو ایک ہو کر مودی کی بربریت پر، مودی کے اس حملے کے بارے میں، مودی کے اس ارادے کے بارے میں، آواز اٹھانا ہے اور جد وجہد کرنا ہے تاکہ اس ظلم کو بھی ہم روک سکیں۔