امریکی صدر ٹرمپ کا پاک ، بھارت لیڈر شپ کو ناشتے پر بلانے کی خواہش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
جدہ (نیوزڈیسک) پاک ،بھارت کشیدگی کا معاملہ دنیا بھر میں زیر بحث ہوگیا۔ سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حریف ممالک پاکستان اور بھارت کشیدگی کا معاملہ چھیڑ دیا ، امریکی صدر نے اپنے مشیر مارکو بیورو کو پاکستان اور بھارت کی سیاسی لیڈر شپ کو ناشتے پر بلانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاض میں سعودی عرب امریکا انویسٹمنٹ فورم سے خطاب میں امریکا اور سعودی عرب کے تعلقات سمیت کئی عالمی معاملات پر گفتگو کی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوران خطاب پاکستان اور بھارت کو ساتھ ڈنر کرانے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مارکو یہ کتنا اچھا ہوگا کہ دونوں (پاکستان اور بھارت) کو باہر ڈنر پر لے جائیں۔
ٹرمپ کا یہ جملہ سن کر تقریب میں موجود وزیر خارجہ مارکو روبیو مسکرا دیئے۔خطاب کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی فوج طاقتور ہے لیکن مجھے جنگیں پسند نہیں ہیں۔
امریکی انتظامیہ نے کامیابی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کرایا ہے اور دونوں سے کہا ہے کہ جھگڑا چھوڑیں اور کچھ تجارت کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی قیادتیں مضبوط اور ذہین ہیں۔ امید ہے کہ وہ سیز فائر پر قائم رہیں گی۔اس موقع پر امریکی صدر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف بھی کی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا چینی کی قیمت کم کرنے کا حکم
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان اور بھارت امریکی صدر
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ امریکا پر وائٹ ہاؤس میں پذیرائی، بھارت ناخوش ، فنانشل ٹائمز
برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ دورۂ امریکا پر تفصیلی رپورٹ جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کی وائٹ ہاؤس میں گرم جوش پذیرائی سے بھارت میں شدید ناراضی پائی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران-اسرائیل تنازع کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان غیر متوقع اسٹریٹجک پیش رفت کا باعث بنی، اور امریکا اب فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خطے میں ایک اسٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے۔
عاصم منیر نے دورہ کے دوران فلوریڈا میں جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں بھی شرکت کی، جہاں ان کا خصوصی استقبال کیا گیا۔
توانائی، معدنیات اور کرپٹو میں تعاون
فنانشل ٹائمز کے مطابق، امریکی صدر نے پاکستان کے تیل کے ذخائر کی ترقی میں تعاون کا وعدہ کیا، جبکہ پاکستان نے امریکا کو توانائی، معدنیات اور کرپٹو کرنسی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیش کیے۔
پاکستان نے امریکی کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ کرپٹو ٹوکنز کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، اور اس حوالے سے کرپٹو اور بلاک چین کے وزیر، بلال بن ثاقب نے واشنگٹن میں اہم تجارتی مذاکرات میں شرکت کی۔
بھارت میں ناراضی، تجارتی پالیسی میں فرق
فنانشل ٹائمز نے انکشاف کیا کہ پاکستان کو امریکا کی جانب سے 19 فیصد تجارتی ٹیکس** کا سامنا ہے جبکہ بھارت پر 50 فیصد سخت تجارتی شرحیں عائد کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، مودی اور ٹرمپ کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں، جبکہ پاکستان نے امریکی صدر کو خطے میں **جنگ بندی کے سہولت کار کے طور پر پیش کیا ہے۔
پاکستان کا فعال کردار
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان نے بیک وقت امریکا، چین، ایران، خلیجی ممالک اور روس کے ساتھ تعلقات برقرار رکھے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، پاکستان نے داعش کے ایک اعلیٰ دہشت گرد کی گرفتاری میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ایشیا پیسیفک فاؤنڈیشن** کے سینئر فیلو مائیکل کوگل مین کے مطابق، “امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ حیران کن اور غیر روایتی ہے۔
Post Views: 7