پشاور:

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے خیبرپختونخوا میں 16 ہزار سرکاری ملازمین کی برطرفی، سرکاری اداروں میں کرپشن اور امن و امان کی خراب صورت حال کے خلاف 26 مئی کو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچا کی سربراہی میں وفد نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور انہیں پشاور میں ہونے والی یکجہتی پاکستان ریلی کے انعقاد سے آگاہ کیا۔

پی پی پی کی صوبائی قیادت نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 26 مئی کو ہونے والی ریلی کے اغراض و مقاصد سے بھی آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کو صوبائی عہدیداروں نے بتایا کہ پشاور میں کرپشن، لاقانونیت اور بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کے خلاف 26 مئی کو صوبائی اسمبلی کے سامنے ریلی نکالی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں نوکریوں سے برخاست کیے جانے والے 16 ہزار ملازمین سے اظہار یک جہتی کے لیے پشاور میں 26 مئی کو ریلی ہوگی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مئی کو

پڑھیں:

ٹنڈوجام،زرعی یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین سندھ ایمپلائزالائنس کی اپیل پر پنشن اصلاحات کیخلاف فیڈرشن کے صدر ڈاکٹر نذیر کھوسو کی قیادت میں ریلی نکال رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • ماتلی،سنی ایکشن کمیٹی کا احتجاج
  • حکومت سندھ ایمپلائز الائنس کو ہلکا نہ لے ،اشرف خاصخیلی
  • پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ
  • جونیئر کلرک کی برطرفی کیخلاف اپیل پر سماعت، خاتون وارڈن کو نوٹس
  • ٹنڈوجام: سندھ ایمپلائز الائنس کی اپیل پر ٹنڈوجام کے سرکاری ملازمین احتجاجی ریلی نکال رہے ہیں،دوسری طرف تالا بندی کر رہے ہیں
  • ٹنڈوجام،زرعی یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین سندھ ایمپلائزالائنس کی اپیل پر پنشن اصلاحات کیخلاف فیڈرشن کے صدر ڈاکٹر نذیر کھوسو کی قیادت میں ریلی نکال رہے ہیں
  • خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ
  • حیدرآباد: ورکس اینڈ سروسز کے ملازمین پنشن میں کٹوتی کے خلاف دفاتر کو تالا لگا کر احتجاج کررہے ہیں
  • خیبرپختونخوا اسمبلی :پشاور کے سرکاری اسکولوں اور طلبہ و طالبات کی تفصیلات پیش
  • خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے‘ شدت 5 ریکارڈ