بھارت نے ہارمان لی، اس میں دوبارہ حملہ کرنے کی سکت نہیں رہی،عطاء تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسلام آبادـ: بھارت نے ہارمان لی،نریندرمودی نے ہارے ہوئے وزیراعظم کی تقریرکی،بھارتی فضائیہ کا مورال ڈاؤن ہوچکاہے، دوبارہ حملہ کرنے کی سکت نہیں رہی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہاکہ مسئلہ کشمیرپر دنیابھرمیں بات ہورہی ہے ،یہ ہماری کامیابی ہے، ٹرمپ کا مسئلہ کشمیرکے حل کاکہنابھارت کو ہضم نہیں ہورہا۔انہوں نے کہاکہ جنگی حالات میں کچھ یوٹیوب چینلز منفی کرداراداکیا، پروپیگنڈاکرنے والے کچھ یوٹیوب چینلزکی نشاندہی ہوچکی ہے،ایسے یوٹیوب چینلزکی بندش کی درخواستیں پی ٹی اے نے کی ہیں، کچھ کالی بھیڑوں کے سوا سوشل میڈیااورمیڈیانے اچھاکردار اداکیا۔انہوں نے کہاکہ وزارت اطلاعات نے دن رات محنت کرکے بیانیے کی جنگ میں برتری حاصل کی۔انہوں نے کہاکہ جنگ ختم کرنے کی پہلی کال بھارت نے دی،گزشتہ روز ڈی جی ایم اوزکارابطہ ہوا، فی الحال سیزفائرپرعملدرآمدہورہاہے ۔عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ دریاوں میں ابھی پانی کابہاومعمول کے مطابق ہے،سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پاکستان کا کیس مضبوط ہے،قومی سلامتی کمیٹی واضح کرچکی ہے کہ اگرپانی روکاتو ردعمل ہوگابھارت سندھ طاس معاہد ے کو یکطرفہ طورپرمعطل نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ ہم جو بھی اقدامات کرتے ہیں ان میں نوازشریف کی مشاورت شامل ہوتی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انہوں نے کہاکہ
پڑھیں:
یوم آزادی قومی جشن منانے کا موقع ہے، رانا ثنا کی پی ٹی آئی سے احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی سے احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم آزادی قوم کے لیے جشن منانے کا موقع ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف یوم آزادی کے موقع پر اپنے ملک گیر احتجاج کی کال واپس لے اور اسے کسی دوسرے دن کے لیے مؤخر کردے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو رواں سال معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر منایا جا رہا ہے، لہٰذا بہتر یہی ہے کہ احتجاج کو اس سے ایک دن قبل منتقل کردیا جائے یا بعد میں، تاکہ یوم آزادی کی تقریبات پر اثر نہ پڑے۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ایکسٹینشن (مدت ملازمت میں توسیع) کے مخالف ہیں۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ 27ویں آئینی ترمیم اس وقت زیر غور نہیں ہے، تاہم آئین میں کسی بھی ترمیم کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے۔
یاد رہے کہ 6 اگست کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے ایک پیغام جاری ہوا تھا، جس میں پارٹی کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ملک میں جاری فاشزم کے خلاف پوری قوت کے ساتھ سڑکوں پر نکلے۔ یہ بیان 5 اگست کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے ناکام ہونے کے ایک روز بعد سامنے آیا تھا۔