مظفرآباد(صباح نیوز)آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے کہا کہ
کشمیریوں کے حق خورادایت چھیننے والے بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کی کوئی ضرورت نہیں۔بھارت ایک غاصب،جابر اور قاتل سٹیٹ ہے جس میں مسلمانوں ،سکھوں،عیسائیوں اور دیگرمذاہب سمیت نچلی ذات کے کروڑوں عوام پر زندگی تنگ کررکھی ہے۔مودی کوشرم آنی چاہیے کہ وہ کس منہ سے آج بھارت کا یوم جمہوریہ منارہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر چوہدری طارق فاروق ،مرزا محمد جاوید، سردارامتیاز عباسی،راجہ طارق،عباس عباسی، شان عباسی ،سردار تجمل عباسی، سردار ناظم عباسی، ڈاکٹر مسعود انور، سردار سجاد سلیم، سردار احسان، سردار محمود، عبدالغفار عباسی اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کامیڈیا بھارت کے مظالم کو بے نقاب کررہا ہے۔قومی اور بین الاقوامی میڈیا پر بھی اس کی آواز پہنچی چاہیے تاکہ دنیا کو پتا چلے کہ اس بھارت میں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور سیکیولر ازم کاجھنڈا تھام رکھا ہے اس کے جھنڈے تلے خون ہی خون ہے اور یہ خون ناحق ہے ۔بھارت نے1947سے لے کراب تک ساڑھے 6لاکھ کشمیریوں کوشہید کیا۔صرف یہی نہیں گجرات،احمد آباد،آسام سمیت ان تمام ریاستوں مین جہاں پر ہندئوں ،سکھوں ،مسلمانوں،دلتوں اور دیگر ذاتی اور قوموں کے افراد نے اپنے حقوق کی بات کی تو انہیں قتل عام کیا۔مسلمانوں کی عظیم تاریخی عبادت گاہ بابری مسجد شہیدکرکے رام مندر تعمیرکیا۔سکھوں کے گولڈن ٹیمپل پرحملے کر سکھوں کو بے دردی سے قتل کیا۔صرف یہی نہیں بلکہ کینڈا میں بھی سکھوں کو قتل کیاجارہا ہے ۔دنیا کے ہرملک میں بھارت دہشت گردی کررہا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کاذمہ بھارت ہے اور ہمسایہ ملکوں کو اس میں ملوث کرکے پاکستان اور ایران ،افغانستان کے ساتھ تعلقات خراب کروانا چاہتا ہے تاہم اس کی یہ سازش کامیاب نہیں ہوگی۔
سردار عتیق احمد خان

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل  جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا، وفاقی بجٹ 8یا 12جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

قومی اقتصادی کونسل کا 3جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔

یادرہے کہ اس سے قبل خیال کیا جارہا تھا کہ وفاقی بجٹ5جون کو پیش کیا جائے گا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ناتمام (آخری قسط)
  • جو زہر ہم ہوا میں بو رہے ہیں
  • آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو
  • جانتی ہوں، عثمان ہادی کو کس نے قتل کروایا؟، ممتا بنر جی کے مودی سرکار سے متعلق سنسی خیز انکشافات
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم